تعارف افتخار راجہ صاحب

زیک

مسافر
السلامُ علیکم جناب راجہ صاحب
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے ۔۔۔ لیجئے صاحب آپ نے یہ کھیل شروع کیا ۔ آپ ہی کو جوابات کو آغاز کرنا پڑے گا۔ لہذا ذیل کے سوالات کے صحیح جوابات دیں کہ سارے احباب بہت اشتیاق سے پنجوں کے بل انتظار میں ہیں ۔ سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ہمیں کیا؟ ہم سوالات اور بڑھاتے رہیں گے، جی ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گے۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔ :D
 
میرا تعارف

زکریا بھائ نے میرا تعارف پوچھا تو لگے ہاتھوں اپنی باری نمٹا لوں کہ پھر آپ لوگ بھی چل پڑیں، تو جناب دل تھام کے رکھئے

۔ آپکا پورا نام؟
افتخار احمد خاں
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
گھر والے افتی کہتے ہیں۔ وجہ نام کو سہولت کے لئے مختصر کیا ہوا ہے۔
٣۔ عمر کتنی ہے؟
تینتیس سال مگر لگتی زیادہ ہے۔ کچھ کام ہی ایسے ہیں
٤۔جائے پیدائیش ؟ جہلم ۔ پاکستان

٥- حاضر مقام؟ اٹلی
٦۔مصروفیت کیا ہے؟ معالج اور پڑھاتا ہوں جزوقتی طور پر اطالوی زبان
٧۔تعلیمی قابلیت؟
ڈاکٹر ان ہومیوپیتھک میڈیسن، ڈپلومہ کمر کے معالجہ کا۔ ٹوکیو سے، اور اسی سال ماسٹر کیا ہے بزنس ایڈمنسٹریشن میں، اٹلی سے
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
سیر سپاٹا، دوستوں کے ساتھ گھومنا، اور ٹریکنگ۔ ہمارے پاکستاں میں بھی اور ادھر بھی خوبصورت زون ہیں۔ مطالعہ
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟ پنجابی، اردو، اٹالین، اسپرانتو اور انگلش
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟ پی ایچ ڈی کرنے کا آلٹر نیٹیو میڈیسن میں اور ایک اچھا باپ بننے کا
 
اجنبی

محفلین
واہ بھئی واہ ۔ اب تو افتخار صاحب نے جواب دے ہی دیے ۔ اچھا آپ یہ تو بتائیں کہ آپ کے کتنے بچے ہیں یا کتنے بچے نہیں ہیں؟
 
زکریا نے کہا:
افتخار احمد خان راجہ؟ راجہ اور خان؟

جناب برتھ سرٹیفیکٹ پر میرا نام راجہ افتخار احمد خان لکھا گیا تھا لہذا اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔ جو ایک خاندانی روایت ہے۔ البتہ میں اسے مختصراُ افتخار راجہ ہی کام چلاتا ہوں۔
 
شعیب صفدر

محفلین
افتخار راجہ نے کہا:

جناب ذرا احتیاط کرے کئی مزید مختصر ہو کر "رانجہ" نہ ہو جائے
 
جو مرضی

شاکر بھائی آپ جو مرضی ہے کہ لیجئے بس اتنا ہے مجھے پتا چل جائے کہ مخاطب میں ہی ہوں، ورنہ نام میں کیا رکھا ہے۔
 
تیشہ

محفلین
میرا تعارف

افتخار راجہ نے کہا:
زکریا بھائ نے میرا تعارف پوچھا تو لگے ہاتھوں اپنی باری نمٹا لوں کہ پھر آپ لوگ بھی چل پڑیں، تو جناب دل تھام کے رکھئے

۔ آپکا پورا نام؟
افتخار احمد خاں
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
گھر والے افتی کہتے ہیں۔ وجہ نام کو سہولت کے لئے مختصر کیا ہوا ہے۔
٣۔ عمر کتنی ہے؟
تینتیس سال مگر لگتی زیادہ ہے۔ کچھ کام ہی ایسے ہیں
٤۔جائے پیدائیش ؟ جہلم ۔ پاکستان

٥- حاضر مقام؟ اٹلی
٦۔مصروفیت کیا ہے؟ معالج اور پڑھاتا ہوں جزوقتی طور پر اطالوی زبان
٧۔تعلیمی قابلیت؟
ڈاکٹر ان ہومیوپیتھک میڈیسن، ڈپلومہ کمر کے معالجہ کا۔ ٹوکیو سے، اور اسی سال ماسٹر کیا ہے بزنس ایڈمنسٹریشن میں، اٹلی سے
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
سیر سپاٹا، دوستوں کے ساتھ گھومنا، اور ٹریکنگ۔ ہمارے پاکستاں میں بھی اور ادھر بھی خوبصورت زون ہیں۔ مطالعہ
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟ پنجابی، اردو، اٹالین، اسپرانتو اور انگلش
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟ پی ایچ ڈی کرنے کا آلٹر نیٹیو میڈیسن میں اور ایک اچھا باپ بننے کا

یہ کھلم کھلا بےایمانی ہے ، جو جو سوالات ھم سے اب پوچھے ہیں ذرا ان کی اک کاپی یہاں اپنے انٹرویو پر لگائے اور پھر سب سے پہلے آپ شروع کیجئے میں بعد میں آپکی نقل کر کے اپنے لکھھ لوں گی ،
 
ماوراء

محفلین
اف خدایا۔۔۔افتخار بھائی۔۔۔یہ زیادتی ہے۔۔۔یہاں بھی پوسٹ کریں۔۔اور جواب بھی سب سے پہلے دیجئے۔۔۔ :( :?
 
لوجی حد ہوگئی، اب اتنی سی بات سمجھ میں نہیں آئی آپ کی کہ، اب میں اپنا انٹرویو خود کیسے لے سکتا ہوں، یعنی جانب داری کا اندیشہ ہے۔
ویسے بھی اگر میں نے ہی سارے جوابات دے دیئے توآپ لوگ ان کو نقل کرلیں گے۔
پس تجربہ سے ثابت ہوا کہ مجھ پر یہ انٹرویولاگو نہیں۔
وسلام :lol:
 
ماوراء

محفلین
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا

چلیں جی افتخار بھائی ۔۔آپ بھی شروع ہو جائیں۔۔۔ :p
 
ہیں ہماری بلی اور ہمیں کو میاؤں۔
خیر میں تو جوابات دوں گا آخیر میں جب سارے لوگ بھگت چکے ہوں گے
تاکہ نہ رہے نقل کا ڈر اور نہ چوروں کا خوف۔ اور پھر اتنی دیر میں یہ دو دو سوالات کرنے والے بھی سوالات پوچھ پوچھ کر “پھاوے“ ہو چکے ہوں گے جی :newbie:
 
ماوراء

محفلین
نہیں جناب۔۔۔جب تک آپ جواب نہیں دیں گے۔۔ہم بھی ہڑتال کر دیں گے۔۔۔ہمارے جوابات تو آپ کے بعد ہی آئیں گے۔۔۔ :wink:
 
اے لو، یہ کیا بات ہوئی جی، پہلے آپ لوگوں کو میں‌نے سوالات کیئے ہیں تو پہلے آپ جوابات دو
مجھ سے سوالات جب ہوئے ہی آخیر میں‌ہیں تو کس حساب سے پہلے جواب دوں جی، کیوں میں نے کوئی بھنگ پی رکھی ہے؟
 
تیشہ

محفلین
افتخار راجہ نے کہا:
ہیں ہماری بلی اور ہمیں کو میاؤں۔
خیر میں تو جوابات دوں گا آخیر میں جب سارے لوگ بھگت چکے ہوں گے
تاکہ نہ رہے نقل کا ڈر اور نہ چوروں کا خوف۔ اور پھر اتنی دیر میں یہ دو دو سوالات کرنے والے بھی سوالات پوچھ پوچھ کر “پھاوے“ ہو چکے ہوں گے جی :newbie:

میں اور ماورہ آپکے سوالوں کے بعد ہی کچھ لکھھ سکیں گیں ۔
اس لئے اب جلدی سے پہلے آپ شروع کیجے ۔
 
خیر ماوراء نے تو لکھ ہی دیا ہے اور آپ بھی بسم اللہ کریں، میں تو ویسے بھی ادھر ناظم لگا ہوا ہوں، سابقہ ہی سہی، ( کسی کو بتانا نہیں)، مجھے کس نے پوچھنا ہے؟
 
Top