انٹرویو اعجاز اختر صاحب

تعبیر

محفلین
یہ یہاں کیا ہو کر ختم ہو گیا :confused: مجھے پتہ ہی نہین چلا :(

سعود
آپ کو بھی انٹرویو تو دینا ہی پڑے گا

damsel

اپ صرف تعریف کر کے کیوں چلی گئیں۔ سوال بلکہ سوالات بھی کرنا تھے نا :)
 

زینب

محفلین
انکل جی نے اتنا تفصیلی انٹرویو دیا کہ اب تک کسی نے بھی اتنی تفصیل نہیں بتائی مجھے تو کسی اور سوال کی گنجائش نہیں لگتی
 

مغزل

محفلین
واہ ہ ہ ہ ۔۔ یہ لڑٰ ی تو آج دیکھی ہے میں نے ۔۔ بہت خوب راجہ صاحب۔ میں تفصیلی پڑ ھ کراپنے سوالات داغوں گا۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت زبردست انٹرویو ہے۔
بہت کچھ جاننے کا موقع ملا آپ کے بارے میں۔
آپ بہت عظیم انسان ہیں۔
یقینن میں نے ضرور کوئی ایسا اچھا کام کیا ہو گا جو مجھے آپ کی شاگردی نصیب ہوئی۔
 

جاسمن

لائبریرین
اسلامُ علیکم جناب اعجاز اختر صاحب
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے ۔۔۔ سر محفل کے ایک بہت ہی سینیئر رکن بلکہ موڈریٹر ہونے کی وجہ سے آپکے بارے میں جانکاری کی اشتیاق لازم ہے اور امید کرتا ہوں کہ آپ جلد ہی زیل کے سوالات کے جواب ازراہ شفقت عنائیت فرماویں گے۔ ۔ ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گے۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔
ہمارے استادِ محترم جناب الف عین کے انٹرویو کی پہلی لڑی ہے۔ :)
 
Top