اصلاح کے لیے مدد درکار ہے ------ سید جاوید اقبال

مجھے ان دو عربی اشعار کے منظوم ترجمہ کی ضرورت ہے۔ اہل فن سے مدد کی درکار ہے۔
[arabic]
طلع البدر علینا
من ثنیات الوداع
وجب الشکر علینا
ما دعیٰ للہ داع​
[/arabic]

ایک مثال درج ذیل ہے اگر اسی کی اصلاح ہو سکتی ہو تو ٹھیک ورنہ دوسری شکل پیش فرمائیں۔
چودھویں کے چاند نے ہم پر طلوع
وداع کی وادیوں سے ہے کیا
واجب ہے ہم پہ کہ بجا لائیں شکر
جب تلک مانگنے والے مانگیں دعا
 

مغزل

محفلین
چاند نکلا چودہویں‌کا
ہاں وداع کی گھاٹیوں سے
شکر ہے ہم پہ واجب
مانگیے جب تک دعائیں
یہ منظوم ترجمہ پہلے ہی موجود ہے اور نعت خوانی کی محفلوں میں پڑھا بھی جاتا ہے
آپ نے جو کوشش کی اچھی ہے مگر وزن کا معاملہ ہے جس کی ذیل میں وارث صاحب اور بابا جانی سے رجوع کرتے ہیں
والسلام
 

فاتح

لائبریرین
چاند نکلا چودہویں‌کا
ہاں وداع کی گھاٹیوں سے
شکر ہے ہم پہ واجب
مانگیے جب تک دعائیں
یہ منظوم ترجمہ پہلے ہی موجود ہے اور نعت خوانی کی محفلوں میں پڑھا بھی جاتا ہے
آپ نے جو کوشش کی اچھی ہے مگر وزن کا معاملہ ہے جس کی ذیل میں وارث صاحب اور بابا جانی سے رجوع کرتے ہیں
والسلام
جو پہلے سے موجود ہے اس میں بھی وزن کا مسئلہ ہے۔ اس کے لیے بھی رجوع کیجیے۔
 

مغزل

محفلین
فاتح بھیا یقیناً مسئلہ ہے ، کیوں کہ یہ کسی نعت خواں نے ہی ترجمہ کیا ہے ۔۔ یاد آیا۔۔ پروفیسر عبد الرؤف روفی نے
 
ہو بہو لفظی ترجمہ منظوم کرنا تو مشکل ہی ہوتا ہے۔ تھڑے بہت تغیر کے ساتھ یہ ایک حقیر سی کاوش ہے۔ ۔ ۔
اک بدرِ کامل مصطفٰے
اُن گھاٹیوں سے ماورا
ہم پر ہوئے جلوہ نما۔ ۔
اک شکر اب واجب ہوا
مانگیں خدا سے اور کیا​
 

مغزل

محفلین
ہم کہہ دیا تو سب کی بیساکھی کی ضرورت نہ رہی ۔ کلام میں زور دینے کے لیے کہا جاسکتا ہے مگر بھرتی کا لفظ ہوگا ۔
 

الف عین

لائبریرین
ترجمے کے لئے عربی جاننے کی ضرورت ہے۔ اس لئے یہاں محض جھانکا تھا اب تک۔ ویسے محمود کا ترجمہ بحر میں تو ہے، لیکن اس میں وداع کا نام نہیں۔ اور گھاٹیوں کی جگہ وادیوں ہی رفکھا جائے، تو درست ہوگا۔
 
ثنیتہ الوداع کا ترجمہ وداع کے ٹیلے(چھوٹی پہاڑیاں) بنتا ہے وادی درست ترجمہ نہین۔ ٹیلوں کی جگہ میں نے گھاٹیوں کا لفظ استعمال کرلیا ہے۔
 
بندے کو دراصل ایک درسی کتاب میں ان دو اشعار کا ترجمہ دینا تھا۔ کیوں کہ ذوق شعری تک کامل رسائی نہیں ہے اس لیے اہل فن سے تعاون کی درخواست کی تھی۔
محمود صاحب کا شکریہ، لیکن مصرع وار ترجمہ کی ضرورت تھی۔
بندے نے جو اشعار لکھے تھے اگر ان کے اوزان درست ہو جائیں تو وہ کتاب اور بچوں کے اعتبار سے زیادہ مناسب ہو گا۔
چودھویں کے چاند نے ہم پر طلوع
وداع کی وادیوں سے کیا
واجب ہے ہم پہ بجا لائیں شکر
جب تلک مانگنے والے مانگیں دعا
 
Top