اشکِ لہو سے لکھا ہے دیوانِ عین میم

عاطف ملک

محفلین
عاطف ملک ، بدر الفاتح
معذرت کے ساتھ۔۔۔
از راہِ تفنن!!!



:bashful::bashful::bashful::bashful::bashful:
:ROFLMAO::ROFLMAO::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بہت ہی زبردست اور لاجواب اشعار ہیں عاطف بھیا ۔
منفرد انداز کی یہ غزل ایک اچھوتا تاثر چھوڑ گئی ہے دل میں ۔ یقین مانیں بہت مزہ آیا پڑھ کے ۔
اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔
بہت محبت ہے آپ کی عامر بھائی!
آپ کہہ رہے ہیں تو یقین کر لیتا ہوں :p
دعاؤں کیلیے شکریہ
لگتا ہے ملگئ سند صائب الف عین
نظر جو آرہا ہے اطمینان عین میم

:) خوب ھے ۔ ۔ ۔
میں ملگئ کو russian dictionary میں سرگئی کے آس پاس ڈھونڈتا رہا :LOL:
اس مترنم داد کیلیے بہت مشکور ہوں :)

کیا کہنے جناب







مجھ سے پوچھ لیے ہوتے
دوکانِ عین میم
پکوانِ عین میم
دستر خوانِ عین میم
مہمانِ عین میم
بس آپ کی استادی کا احساس اب ہو رہا ہے نا :p
آئندہ کیلیے پکا ہو گیا:)
دیکھی تھی ہم نے شہر میں دوکانِ عین میم
پھیکا بہت ہی نکلا تھا پکوانِ عین میم
:p
اردوئے معلیٰ کی یہ درگت ہوئی ہے آج
عاطف نے اب لگا لیے ہیں نانِ عین میم
جاری رکھیے۔۔۔۔مزا آئے گا:LOL:
ماشاءاللہ بہت اعلی
بہت شکریہ عدنان بھائی۔۔۔۔حسنِ نظر ہے آپ کا۔
زبردست - بہت زبردست
بہت نوازش۔۔۔۔بہت شکریہ۔۔۔داد کیلیے مشکور ہوں:)
 
آخری تدوین:

عاطف ملک

محفلین
بے پردہ آ گئیں جو نظر چند بیبیاں
خطرے میں پڑ گیا وہاں ایمانِ عین میم

مصرع میں ضروری ترمیم پر اکبر الٰہ آبادی سے معذرت
تابش ہماری شوخ مزاجی کو دیکھ کر
بڑھتے ہی جا رہے ہیں فدایانِ عین میم
اکبر الہ آبادی معذرت قبول کر لیں گے۔
کافی خوش مزاج لگتے ہیں اشعار سے :)
اللہ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے
ویسے آثار کچھ اچھے نہیں لگ رہے مجھے :p
 
تابش ہماری شوخ مزاجی کو دیکھ کر
بڑھتے ہی جا رہے ہیں فدایانِ عین میم
اکبر الہ آبادی معذرت قبول کر لیں گے۔
کافی خوش مزاج لگتے ہیں اشعار سے :)
اللہ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے
آمین۔
 

یوسف سلطان

محفلین
اساتذہ کرام سے اصلاح کے بعد محفلین کی خدمت میں:

غزل

آباد درد و غم سے ہے کاشانِ عین میم
اشکِ لہو سے لکھا ہے دیوانِ عین میم

تیرِ نظر تھا ان کا، خطا ہوتا کس طرح؟
ہونا تھا جن کو، ہو گئے، اوسانِ عین میم

اس نازنیں کی تابشِ رخسار دیکھ کر
ناصح بھی ہو گئے تھے رقیبانِ عین میم

خاکِ وفا میں عجز و عقیدت کو بیج کر
سینچا جگر کے خوں سے گلستانِ عین میم

دشتِ جنوں کی سمت ہے یہ درد کا سفر
اور اس کی یادیں توشہ و سامانِ عین میم

دو چار قافیے تھے غزل ہی نہ ہو سکی
مانع ہوئی ہے تنگئیِ دامانِ عین میم

عاطف ترے فراق میں ٹوٹا، بکھر گیا
اور ٹوٹنے سے رہ گیا پیمانِ عین میم​
بہت عمدہ !
 
تابش ہماری شوخ مزاجی کو دیکھ کر
بڑھتے ہی جا رہے ہیں فدایانِ عین میم
اکبر الہ آبادی معذرت قبول کر لیں گے۔
کافی خوش مزاج لگتے ہیں اشعار سے :)
اللہ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے
ویسے آثار کچھ اچھے نہیں لگ رہے مجھے :p

ویسے آپ کے مصرع کے ساتھ ایک صورت یوں بھی ہو سکتی ہے۔

"اس نازنیں کی تابشِ رخسار دیکھ کر"
خطرے میں پڑ گیا ہے یہ ایمانِ عین میم

آپ کی رائے کیا ہے۔ :p
 
Top