اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد نے 'اشعار اور گانوں کے کھیل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 9, 2007

  1. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    206,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یہ دولت بھی لے لو، یہ شہرت بھی لے لو
    بھلے چھین لو مجھ سے میری جوانی
    مگر مجھکو لوٹا دو بچپن کا ساون
    وہ کاغذ کی کشتی، وہ بارش کا پانی
    (سدرشن فاخر)
     
  2. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,704
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    اب دوبارہ الف سے ۔۔۔

    اب احتیاط کی دیوار کیا اٹھاتے ہو
    جو چور دل میں چھپا تھا وہ کام کر بھی گیا
     
  3. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    206,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بجتے ہیں خیالوں میں تیری یاد کے گھنگھرو
    کچھ دن سے میرا گھر بھی پری خانہ ہوا ہے
     
  4. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,704
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    پتھروں کا غرور ختم ہوا
    اب اِنساں شرر اُگلتے ہیں
     
  5. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    206,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    تصویر بناتا ہوں تصویر نہیں بنتی
    اک خواب سا دیکھا ہے تعبیر نہیں بنتی
    (خمار بارہ بنکوی)
     
  6. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,704
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    ٹھکرا دئیے ہیں عقل و خرد کے صنم کدے
    گھبرا چکے ہیں کشمکشِ امتحان سے ہم
     
  7. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    206,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ث سے معذرت

    جب نمازِ محبت ادا کیجیئے
    غیر کو بھی شریکِ دعا کیجیئے
    (شانتی سباء)
     
  8. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,704
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    چہرے سجے سجے ہیں تو دل ہیں بجھے بجھے
    ہر شخص میں تضاد ہے دن رات کی طرح
     
  9. زینب

    زینب محفلین

    مراسلے:
    11,211
    حد سے حدِ گماں تک کوئ جا سکتا ھے

    ڈھونڈنے اس کو کوئ کہاں تک جا سکتا ھے

    راستے عشق کے آساں نھں امجد

    ہاںمگر جاں کے ذیاں تک کوئ جا سکتا ھے
     
  10. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    206,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    خلشِ ہجرِ دیامی نہ گئی
    تیرے رخ سے یہ بے رخی نہ گئی
    (منیر نیازی)
     
  11. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,353
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    دریچۂ شبِ ہجراں کا فضل ہے یہ عبید
    وہ شعر اترے ہیں، مرہم بھی ہیں جو نشتر بھی
     
  12. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    206,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
    یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں
    (احمد فراز)
     
  13. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,353
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اس وقت محض تصحیح۔ دوسرا مصرعہ یوں ہے
    یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    206,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    شکریہ اعجاز بھائی میں نے تصحیح کر دی ہے۔
     
  15. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,704
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    ذرا پی کے دیکھا تو چاروں طرف
    مکاں و مکیں سب خلاؤں میں تھے
     
  16. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    206,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    رستے جب شاداب تھے جان جاناں
    پھر کيوں دل کا شيشہ توڑ ديا
    (آصفہ ثمرن)
     
  17. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,568
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    زمانہ دیکھتا ہے ہر تماشہ
    یہ لڑکا کھیل سے تھکتا نہیں ہے

    خدا کی ہے یہی پہچان شاید
    کہ کوئی اور اُس جیسا نہیں ہے

    (امجد اسلام امجد)

    ۔
     
  18. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    206,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    سیاہ گیسوؤں کو تمنا رہی
    مگر دل کو ہم نے پھنسایا نہ تھا
    (اختر شیرانی)
     
  19. زینب

    زینب محفلین

    مراسلے:
    11,211
    شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن
    نہ مالِ غنیمت نہ کشور کشائی
     
  20. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    206,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    صاف ظاہر ہے نگاہوں سے کہ ہم مرتے ہیں
    منہ سے کہتے ہوئے یہ بات مگر ڈرتے ہیں
    (اختر انصاری)
     

اس صفحے کی تشہیر