مہمان اس ہفتے کے مہمان "محفل میں اژدہے سدھانے والے سماج سیوک"

تعبیر

محفلین
وقت آگیا ہے پھر سے ایک نئی شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرنے کا​
:):) :)
securedownload4.gif

محفل کی اس بار کی مہمان شخصیت اتنی پرانی ہیں کہ محفل جب محض 6 ماہ کی تھی تب سے اسے انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا، اسے کئی اردو پراجیکٹس دیے، لائبریری کے کام میں اس کا ہاتھ بٹایا لیکن جب محفل نے پاؤں پاؤں چلنا سیکھ لیا بلکہ دوڑنے لگی تو یہ سستانے کے لیے کہیں بیٹھ گئے لیکن اب کچھ عرصے سے یہ دوبارہ فعال ہو گئے ہیں اور ایک مرتبہ پھر سے وہی یہ اور ان کے نت نئے پراجیکٹس۔ جناب ہر وقت محفل کی بہتری کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔​
آج کل یہ کسی اژدہے (پائتھون) کے گُن گاتے نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا بس نہیں چلتا کہ سب کو سب کچھ سکھا دیں اور اپنا ہر علم و آگہی کی شمعیں محفل کے کونے کونے میں جلا دیں بلکہ ہمارے ایک محفلین کا یہ تک کہنا ہے کہ اگر یہ چاہیں تو کسی کو بھی کندن بنا سکتے ہیں۔​
ٹیم ورک میں ایکسپرٹ۔ عادتاً بھی ہنس مکھ اور بذلہ سنج اور حاضر جواب​
بے انتہا ذہین اور باتونی​
مہمان شخسیت کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ
"بنیادی طور پر ٹھنڈے مزاج کا صلح جو شخص ہوں مگر کبھی کبھی جذباتی بھی ہو جاتا ہوں خاص طور پر جب بات پاکستان یا مسلمانوں کے خلاف ہو۔ کتابوں سے بچپن سے دوستی ہے اور علم کی پیاس ہے جو بجھاتے رہنے کا سلسلہ جاری ہے ، محفل پر بھی اس لیے زیادہ لطف آتا ہے کہ یہاں یہ پیاس بھی بجھانے کے انتظام ہیں۔ مباحثوں کا شوق رہا ہے جسے فلسفہ اور منطق کے بنیادی علم نے اور بڑھا دیا ۔ کم گو ہوں مگر جب بولتا ہوں تو پھر ساری کسر نکال دیتا ہوں چپ رہنے کی ، لکھتے وقت البتہ کافی باتونی ہوں۔ تنہائی پسند ہوں مگر محفل مل جائے تو پھر اسی کا ہو کر رہ جاتا ہوں اور وقت کا حساب بھی بھول جاتا ہوں۔ خود کلامی کی عادت ہے اور اکثر پکڑا بھی جاتا ہوں خود سے باتیں کرتا ۔​
اعتماد جلدی کر لیتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ بے اعتباری سے بہتر ہے کہ اعتبار کرنے کا عمل جاری رکھوں چاہے کچھ نقصان ہی اٹھانا پڑے اس طرح کئی بہت عمدہ دوست ملے ہیں وگرنہ اگر انتظار میں رہتا تو شاید کھو دیتا اچھے دوستوں کو۔ اچھے گمان کو ترجیح دیتا ہوں کسی کے بارے میں جستجو یا تحقیق کرنے پر۔ ناراض ہونا یا رہنا نہیں آتا اس وجہ سے کوئی خفا ہو تو بہت مشکل ہوتی ہے ۔"​
جی تو اس ہفتے کی مہمان ہیں
image003-1-1.gif
محب علوی
image003-1-1.gif

تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے :)

securedownload4.gif

1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
cute-desi-glitters-341.gif

2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
cute-desi-glitters-341.gif
3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟ (انکی پسندیدہ عادت) یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
cute-desi-glitters-341.gif
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
cute-desi-glitters-341.gif
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
cute-desi-glitters-341.gif
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
cute-desi-glitters-341.gif
7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
cute-desi-glitters-341.gif
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟؟؟
cute-desi-glitters-341.gif
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں​

cute-desi-glitters-341.gif
cute-desi-glitters-341.gif
cute-desi-glitters-341.gif
فاتح کا بہت بہت شکریہ جو اب میرے استاد بن گئے ہیں اور آئندہ اس ٹاپک میں میری مدد کیا کریں گے :)
 
فاتح

لائبریرین
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
پہلا تاثر یہ تھا کہ شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والا شخص ہے اور یہی تاثر اس سے قربت کا باعث بنا۔۔۔ بعد ازاں مزید کئی تاثرات بنتے اور بگڑتے رہے۔۔۔ لیکن پھر یہ تاثر پختہ ہو گیا کہ بے انتہا محبت کرنے والا اور یار باش بندہ ہے اور یہی تاثر اب تک قائم ہے۔
2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
محفل پر پہلا شخص یہی تھا جس سے ہماری راہ و رسم ہوئی اور پھر محفل کا یہی وہ پہلا شخص ہے جس سے ہماری ملاقات ہوئی۔

3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
اس کی سب سے اچھی عادت یہ لگتی ہے کہ یہ سنتا کسی کی نہیں ہے اور وہی کرتا ہے جو اس کا دل چاہے۔ کئی لوگوں کو یہ خامی لگے گی لیکن ہمیں یہ بہت بڑی خوبی لگتی ہے۔
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
ڈیٹا بیسز پر ہماری وہ گفتگو جو لاہور سے اسلام آباد کے سفر کے دوران ہوئی، اس میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔۔۔ علاوہ ازیں اس سے مستقل مزاجی سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
اللہ کے بندے فون تو اٹینڈ کر لو

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
بہت کچھ پوچھ چکے ایک دوسرے سے اور بہت سی باتیں کہہ سن چکے۔۔۔ ایسی کوئی بات نہیں جو یہاں کہنے کی نوبت آئے۔

7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
فلسفے جھاڑنا، میرا مطلب ہے، فلسفے کے موضوع پر لکھنا کیوں بند کر دیا؟؟

8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
وہ پہلا دھاگا جس میں محب نے ہم سے شناسائی کا تذکرہ کیا تھا۔

9) اگر آپ کو انہیں کوئیٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھdedicate کرنا چاہیں
یارِ طرحدار
 
زبیر مرزا

محفلین
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
محب ّعلوی اچھی گفتگوکرتےہیں اورملک اورمذہب سے محبت رکھتے ہیں- ہمارے خیالات کافی ملتے جلتے ہیں کچھ باتوں میں زبرست مخالفت بھی ہے -
ایک پُرسکون اور صبروتحمل والی شخصیت ہے ان کی - یہ تاثرات گاہے بگاہے قائم ہوئے
محب صاحب مشورے دینے میں ماہرات رکھتے ہیں اور ہم مشوروں پرعمل نا کرنے میں :)

2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
محب نے فورم پر علاقے اوررہائش کی بابت دریافت کیا تھاپھرفون پرگفتگورہی محب علوی انٹرنیٹ کی واحد سخصیت جن سے میں مل چکا ہوں :)
3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
سادہ بندہ ہے اورسب کی خیرخواہی چاہنے والا- ًنام شخصیت سے مطابقت رکھتا ہے​
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
صبروتحمل محب سے سیکھا جاسکتا ہے
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
محفل پرباقاعدگی سے آیا کریں
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
نہیں ایسی کوئی بات نہیں جو پوچھنی ہو
7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
محب علوی کے بیشتردھاگوں اورمراسلوں پرمیری پسندیدگی اورمتفق ہونے کی مہرثبت
ہوتی رہی ہے -
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
پاکستان کے تعلیمی نظام پرمحب نے ایک دھاگے میں سیرحاصل اورمثبت گفتگو کی تھی
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں
محبِ وطن
 
تلمیذ

لائبریرین
تعبیر، پہلے تو آپ براہ کرم اوپر محب علوی کے تعارف کے آخری جملے میں مہمان کے بعد لفظ 'شخصیت' کا اضافہ کریں یا اس سے پہلے لفظ'کی' کو بدل کر 'کے' کریں۔ تاکہ قارئین ان کے بارے میں 'اندیشہ ہائے دورودراز' میں مبتلا نہ ہوں :)

دوسرے، اتنے سارے سوالات کا جواب دینے کی بجائےمیں صرف اتنا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ موصوف کے بارے میں میرا مجموعی تآثر یہ ہے کہ وہ ایک نہایت خوش اخلاق، ہم جیسےکم علم سیکھنے والوں کے لئے بہت مدد گار اوراردو کے ساتھ محبت رکھنے والے اہل علم صاحب ہیں۔ محفل کے بانیوں میں سے ہونے کے باعث نوواردان کے لئے واجب الاحترم اور تعظیم کے مستحق ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ واہ، محب کے بارے میں کیا کہا جائے، محب کے آخر میں اگر ترنگ کی تے کا اضافہ کر لیا جائے تو محبت ہے اور اگر شروع میں مزاح کی میم ہٹا بھی دی جائے تو حُب ہے اور محب ہر دو صورتوں میں لاجواب ہے۔ :)
 
جی میں نے تعارف پڑھ لیا ہے اور پھر کئی بار غور سے پڑھا اور جب تسلی ہو گئی کہ میرے ہی بارے میں لکھا ہے تو اب لکھنے کو کیا رہ گیا ہے۔ ;)

اس سے پہلے کہ چند حاسدین اور ناقدین آ کر میری ان خوبیوں پر کلام کریں جو تعبیر نے وہاں وہاں سے ڈھونڈ کر نکالی ہیں جہاں سے تمام عمر کی تلاش و بسیار کے باوجود میں خود بھی ڈھونڈنے میں ناکام رہتا ، میں ان "بَلا مبالغہ " تعریفوں کے ساتھ آج خواب خرگوش کے مزے لے لوں کہ کل تو یہ سحر ٹوٹ ہی جانا ہے۔

ویسے یہ اعتراف میں کر لوں کہ اتنی تعریفیں اکٹھی میں نے اپنی کبھی نہیں پڑھی اور دل جھوم جھوم جا رہا ہے ۔ :D

فراز نے شاید اسی دن کے لیے کہا تھا

کہانیاں ہی سہی سب مبالغے ہی سہی
اگر وہ خواب ہے تو تعبیر کرکے دیکھتے ہیں
 
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
شریف آدمی ہیں۔ یہ تو بعد میں پتہ چلا کہ کونسلر کا الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔۔۔:laugh:
لیکن رائے پہلی والی ہی قائم ہے۔۔:)
2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
بات ہوئی شاید امریکی جملے والے دھاگے میں۔​
3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
حضرت اپنے کام سے ہی دلچسپی رکھتے ہیں۔​
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
شرافت۔۔۔:laugh:
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
اب بزرگوں کو مشورہ دیتے اچھا لگوں گا کیا۔۔:rolleyes:
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
فرمائش: "MATLAB" کا بھی کوئی کورس کروادیں۔​
7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
محب بھائی کو اپنے اوتار پر پائتھون لگانا چاہیے۔۔​
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
کوئی یاد نہیں۔​
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں
بابائے پائتھون۔۔۔۔:biggrin:
 
میں محب علوی کے بارے میں کافی پہلے کچھ لکھ چکا ہوں، اسی کا ربط دوبارہ پیش کر دیتا ہوں۔

نبیل ، یہ لنک جتنی باقاعدگی سے تم نے دیا ہے اتنی باقاعدگی سے بچپن میں سبق یاد کیا ہوتا تو آج بچے تمہاری مثال دے رہے ہوتے ۔ :mad:

کبھی یہ لنک دینا بھول بھی جایا کرو۔ :p
 
نیلم

محفلین
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
ایک اچھےانسان ہیں اوراچھی گفتگوکرتےہیں ،،،نالج بہت ہےان کےپاس،،،پہلا تاثر بھی یہ ہی تھا

2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
یہ تویاد نہیں:)
3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
زیادہ تر اپنے کام سےکام رکھتےہیں

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
صبروتحمل ،،خوش مزاجی
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
محفل پرباقاعدگی سے آیا کریں
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
نہیں ایسی کوئی بات نہیں جو پوچھنی ہو
7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
ان کادستخط سےاسلام سےان کی محبت کااندازہ ہوتاہے
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
ویسےتویہ بہت کم دھاگےپوسٹ کرتےہیں آج کل،، لیکن
ملکہ حسن میکسیکو ڈرگ مافیا فائرنگ میں ہلاک
والادھاگہ انٹرسٹنگ تھا
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں
محبِ وطن،محب پائتھون
 
نایاب

لائبریرین
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں​

محترم محب علوی بھائی
چاہنے والا اور وہ بھی بلند درجے کا حامل
کوئی کیا ان کی تعریف و توصیف کرے ۔
علم کے روشن چراغ جو خود تو جلتے ہیں مگر علم کے مسافروں کے لیئے راہوں کو روشن کرتے ہیں ۔
یہ ان شخصیات میں شامل ہیں جن کی گفتگو نے مجھے اردو محفل کا اک مستقل خاموش قاری بننے پر مجبور کر دیا ۔
آیا تو تھا اردو محفل پر محترم ظفری بھائی کی شاعری کے تعاقب میں ، مگر یہاں تو اک علم و ادب و فلسفے کا نگر آباد پایا ۔
سو چپ چاپ اک کونے میں لگ ان صاحبان علم و ادب کی گفتگو پڑھتے اپنے ذہن و دل کی پیاس مٹانے لگا ۔ شروع شروع میں محب بھائی کی فلسفے کے بھرپور تڑکے والی گفتگو پڑھ کر اک بوڑھے جہاندیدہ بزرگ کا تاثر ابھرا تھا ۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ تاثر بدلتا گیا ۔ اور محفل کے دیگر دھاگوں میں بہن بھائیوں دوستوں کے ساتھ کی نرم و گرم مخلصانہ گفتگو پڑھتے ان کی نوک جھونک ان کے ہمہ صفت و اقسام کھلنڈرانہ تبصروں سے " بڑھاپے کے حامل " کا تاثر بدل گیا ۔ با ادب با اخلاق بامراد وقت پر نماز پڑھنے والی ہستی کا تاثر مستقل ہو گیا ۔ اور ابھی تک قائم ہے ۔
موصوف سے میری ذاتی تو کبھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی ۔ لیکن اجنبیت بھی کبھی محسوس نہیں کی ۔
محترم بھائی محفل کی ان چنیدہ ہستیوں کی صف میں ہیں جن سے میں نے بہت علم حاصل کیا ۔ بہت کچھ سیکھا ۔ اور جو سیکھا وہی آگے بڑھایا ۔
ان کا برجستہ مہذب طنز و مزاح متاثر کن ہے ۔ سب کچھ سنا پڑھا جاتے ہیں ۔ اور پکڑ میں بھی نہیں آتے کہ الفاظ کا انتخاب ہی لاجواب ہوتا ہے ۔
محب بھائی سے فرمائیش یہی ہے کہ آپ اس محفل اردو پر اک روشن چراغ ہیں ۔ مانا کہ زندگی کی مصروفیات بہت کم مہلت دیتی ہیں ۔ مگر آپ جیسی صاحب علم ہستیوں کو وقت نکال کر محفل اردو پر آگہی کا نور پھیلاتے رہنا چاہیئے ۔ جیساکہ ابھی آپ کا پائیتھون بارے دھاگہ کچھ اراکین کے لیئے علم حاصل کرنے کا سبب بنا ۔
اور کبھی کبھار فلسفے کی محفل بھی سجایا کریں ۔
" محب محفل اردو " سے بہتر خطاب تو ممکن نہیں ۔ میری نگاہ میں
اللہ تعالی محترم بھائی کو جملہ اہل و عیال سمیت سدا اپنی پناہ میں رکھے ۔ آمین
 
ساجد

محفلین
جی تو اس ہفتے کی مہمان ہیں
محب علوی
ہم یہاں آئے تو اس قصد سے تھے کہ محب علوی سے اپنی قدیم شناسائی کا تذکرہ کر کے ان کی بزرگی میں چار چاند لگاتے لیکن وائے قسمت کہ قصدا یا سہوا محب کی جنس ہی بدلائی جا چکی ہے۔ اب ہم نئے یا نئی محب پر کیا لکھیں کہ ڈرتے ہیں ہمارے عدو ہمیں باباجی کی صف میں نہ کھڑے کر دیں ۔ اس عداوت میں قیصرانی بھائی پیش پیش ہیں اور ہم مومنوں کے خلاف مغربی عداوت تو اظہر من الشمس ہے۔:D
 
زین

لائبریرین
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
میں جن دنوں فعال تھا ان دنوں محب بھائی غائب تھے۔ پرانے دھاگے پڑھتے ہوئے ہی تاثر قائم تھا کہ خوش مزاج شخصیت کے مالک ہیں ۔

2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
یاد نہیں ۔ ویسے محب بھائی سے میری بہت کم بات ہوئی ہے

3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
دوسروں کی مدد کرنا

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
مشورہ تو محفل پر باقاعدگی سے آنے کا دینا چاہتا ہوں لیکن میں خود اس پر عمل نہیں کررہا تو مشورہ رہنے ہی دیجیے :tongue:

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )

7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
ایسے اوتار اکثر خواتین کے ہوتے ہیں ۔
محفل کی بارہ دری

دھاگے میں بھی تشریف لایا کریں ۔​

8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
محب بھائی کا ہر پیغام دلچسپی سے بھرا ہوتا ہے ۔
 
تعبیر

محفلین
تعبیر، پہلے تو آپ براہ کرم اوپر محب علوی کے تعارف کے آخری جملے میں مہمان کے بعد لفظ 'شخصیت' کا اضافہ کریں یا اس سے پہلے لفظ'کی' کو بدل کر 'کے' کریں۔ تاکہ قارئین ان کے بارے میں 'اندیشہ ہائے دورودراز' میں مبتلا نہ ہوں :)
تو ڈانٹ کیوں رہے ہیں :p غلطی ہو گئی پتہ نہیں کیسے
اب میں کچھ نہیں کر سکتی آپ ہی رپورٹ کر دیتے نا :)
آپ کا بہت بہت شکریہ اس بات کی نشاندہی کرنے اور اپنی رائے یہاں دینے کے لیے
 
شمشاد

لائبریرین
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
پہلا تاثر بھی اچھا تھا، آخری تاثر بھی اچھا، رائے بھی وہی ہے اور اب بھی وہی ہے۔

2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
غالباً لُغت کے سلسلے میں یا پھر لائبریری کے سلسلے میں بات چیت ہوئی تھی۔

3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
صاف گو ہیں۔

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
دوسروں سے کام لینے میں ماہر ہیں، یہی سیکھنا چاہتا ہوں۔

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
ان کو ہم بھلا کیا مشورہ دے سکتے ہیں۔

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
محفل میں باقاعدگی سے آیا کریں۔

7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
عام گپ شپ کے دھاگوں میں بھی چکر لگایا کریں۔
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
سیکھنے سکھانے والے دھاگے۔

کوئی نہیں۔
 
Top