مہمان اس ہفتے کے مہمان "طالوت"

طالوت

محفلین
بہت اعلی تعبیر بہت ہی دلچسپ آدمی کو لے کر آئ ہیں‌آپ جلد ہی لکھتا ہوں !

مع السلام
خدا خیر کرے لنکا گھر کے بندے کاہاتھ چڑھ گئی :)
مجھے کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا اس لئے میں کوئی رائے نہیں دوں گا ان کے بارے میں۔ نایاب جی میں من چلا نہیں میں تھا نہیں اب بھی موجود ہوں ۔ ظہیر صاحب کیا آپ نے مجھ سے کٹی کی ہے؟
شاید انکو وقت نہیں مل رہا یا انکی گھڑی رُکی ہے؟
رائے آپ بھی دے چکے ، گھڑی میں استعمال نہیں کرتا اور کٹی کی عمر سے آگے نکل چکا ہوں ۔۔ آپ کی شکایا بجا مگر میں آپ کے معیار پر کبھی پورا نہیں اتر سکتا ، اس سے پہلے کہ آپ وجہ پوچھیں تو میں بتا دوں کہ اس کی وجہ میری غیر مستقل مزاجی ہے اور آپ انتہا کے مستقل مزاج ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
cheerleader.gif

بھئی میرا تو بھانجا ہیں اسلئے مجھے تو بہت پسند ہیں اپنا بھانجا :party: اچھی عادتیں ہیں ، کیونکہ میرے ساتھ کبھی کسی قسم کا پنگا نہیں ہوا :battingeyelashes:
جس کا میرے ساتھ بن جائے وہ نائس پرسن ہی ہوتا ہے :battingeyelashes:
:party:
اس لئے میں تو انکے بارے میں یہی کہنا پسند کروں گی کہ
he's very nice person and very nice nephew.
cheerleader.gif

cheerleader.gif

شکریہ خالہ ، محبت ہے آپ کی اور یوں بھی آپ اچھی ہیں جو مجھے اچھا سمجھتی ہین ورنہ پہلے پہل تو آپ کے ساتھ بھی خوب ساری بحث ہوا کرتی تھی :noxxx: :) ۔۔ وہ تو جب سے آپ نے خواتین کا زمرہ بنوایا ہے تب سے کوئی ملتا ہی نہیں :(
وسلام
 
طالوت

محفلین
پتا نہیں کیوں ان سے مل کر ہم بہت ہنستے تھے پر محفل پر سیریس بن جاتے ہیں
علی نوٹ کیا جائے بھائی صاحب کا نظام ہضم کمزور ہے :devil:
طالوت جن کا اصلی نام ظہیر اشرف ہے۔
اردو محفل کے بہت اچھے گُھل مل جانے والے رکن ہیں۔
سب سے ہی ان کی اچھی نبھ رہی ہے۔ سوائے اس کے کہ عزیز امین ان کی جان کو آ گئے تھے تو انہوں نے ان سے کُٹی کر لی ہے۔
چیلنج قبول کرنے والی شخصیت ہیں۔ مطالعہ بھی خاصا وسیع ہے۔
شکریہ بھائی جی ، عزیز کے معاملے میں آپ اکیلے میرے ہمراہی ہیں :rollingonthefloor: ہمارا کیا مطالعہ ہونا ہے لالہ جی آپ نے ایسی ایسی شخصیات اکٹھی کر رکھی ہیں کہ جب کبھی میدان مین اترے دانتوں تلے پسینہ آ گیا ۔۔ اس پسینے کو خشک کرنے کو فورا میدان سے باہر جانا پڑتا ہے ۔۔

خوش آمدید طالوت صاحب
شکریہ شاہ ، بس یہ صاحب کی دم نہ لگایا کریں ۔۔
میرے لئے تو بہت زیادہ قابل احترام دوست ثابت ہوئے ہیں وہ اس لئے کہ مجھے پی ایم کرنے والے اشخاص میں شامل ہیں ان کے پی ایم سے مجھے محفل پر اپنے اہم ہونے کا احساس ہوا، میں زیادہ تو نہیں جانتا انکو مگر جہاں تک بات چیت ہوئی ہے ماشا اللہ ہمہ جہت شخصیت ہیں اور جسجتو ان کی فطرت کا خاصہ ہے
دعا ہے کہ اللہ تعالی طالوت کو ہمیشہ خوش رکھے اور میں معذرت چاہونگا کہ جناب کہ میں آپ کے آخری پی ایم کا جواب اب تک نہیں دے سکا ہوں اس کےلئے آپ کو بچلی سے شکایت کرنی ہوگی ہم قصوروار ہرگز نہیں ہیں اور جو لنک آپ نے مانگا تھا وہ آپکا ای میل ایڈریس نہ ہونے کی وجہ سے میں بھیج نہیں سکا۔
معذرت قبول فرمایئے وگر بندہ ابھی بھی کام کا ہے کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی عشق نہیں کیا ;)
جی جی آپ بلاشبہ ابھی بھی کام کے ہین ، بلاخوف خطر عشق بھی کر لیں ہم تب بھی آپ کو نچوڑ لیں گے ;) ۔۔ آخری پیغام میں میرا ای موجود ہے اور ساتھ ہی محفل پر بھی ۔۔ بس آپ کی فراغت کا انتظار ہے۔۔
وسلام
 
تیشہ

محفلین
شکریہ خالہ ، محبت ہے آپ کی اور یوں بھی آپ اچھی ہیں جو مجھے اچھا سمجھتی ہین ورنہ پہلے پہل تو آپ کے ساتھ بھی خوب ساری بحث ہوا کرتی تھی :noxxx: :) ۔۔ وہ تو جب سے آپ نے خواتین کا زمرہ بنوایا ہے تب سے کوئی ملتا ہی نہیں :(
وسلام

:battingeyelashes:
شکریہ بھانجے ۔۔۔ آپکی خالہ ہوں ناں اس لئے آپ جیسی اچھی ہوں ۔
care2-1.gif

شروع میں میری کسی بھی نئے ممبر کے ساتھ نہیں بنتی اسلئے کہ میں بہت سنبھل کر ، دیکھ بھال کر جو ممبر پرانے ہوجاتے ہیں انکے ساتھ باتچیت کرلیتی ہوں کیونکہ کچھ وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ وہ سب کے مزاج، اور طبعت کو سمجھنے لگتے ہیں ،،اسلئے میں بھی جب کچھ وقت دیکھ لیتی ہوں کہ یہ ممبر اب پرانا ہوچکا ہے سمجھ آنے لگی ہے تو باتچیت کرتی ہوں ۔۔ ورنہ نئے نئے جو بھی آتے ہیں یا تو وہ مجھ سے کھری سنتے ہیں اور یا مجھ کو سمجھنے میں غلطی کرجاتے ہیں :battingeyelashes:
آپ اچھے رہے کہ نا تو آپکے ساتھ میرا جھگڑا ہوا ،،نا ہی کوئی لمبی چوڑی بحث :battingeyelashes: نا ہی نوبت آئی کہ کھری کھری سنتے ۔ لہذا آپکے ساتھ بن گئی :party:
دوسری وجہ بننے کی ایک ہی شہر ، اور ملتے جلتےُ گاؤں ہیں ۔۔
ہوُپفلی ایسے ہی خالہ بھانجے کی بنے رہے گی ۔
chips.gif
 
الف عین

لائبریرین
طالوت سے میرا سابقہ شاید کبھی نہیں پڑا، مجھے ان کا نام بھی شمشاد کی پوسٹ سے معلوم ہوا، بس اتنا معلوم ہے کہ سیاست میں اور تصویروں کے زمرے میں جاتے ہیں جہاں میرا گزر ہی نہیں ہوتا، بہر حال ہر دل عزیز ہیں، اس کا علم تو ہے۔ جب کبھی سیاست کے زمرے میں گزر ہوتا ہے ، جہاں ہندوستان کے خلاف باتیں ہوتی ہیں، وہاں ان کو فعال دیکھا ہے۔ (کیونکہ پاکستان کی سیاست میں میں قطعی نہیں جاتا( جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حد درجہ حب الوطن ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرا اور ظہیر صاحب کا بھی کچھ عجیب سا تعارف یا رشتہ ناطہ ہے، اب سب سے پہلے تو یہ دیکھیں کہ میں نے انہیں 'صاحب' لکھا اور وہ یہ سمجھیں گے کہ میں نے انکی 'ناک سرخ' کردی، یعنی ہم دونوں ہی عادت سے مجبور ہیں، یہ صاحب نہ کہلوانے پر اور میں صاحب کہنے پر۔

وہ واقعہ سب نے سنا ہوگا، ایک درویش ندی کے کنارے بیٹھے تھے کہ ایک بچھو پانی میں گر گیا، انہوں نے بچھو کو ہاتھ سے پکڑا اور باہر نکال دیا، بچھو نے پانی سے باہر آتے ہی پہلا کام یہ کیا کہ درویش کے ہاتھ پر ڈنک مار دیا اور پھر پانی میں گر گیا، درویش نے پھر اس کو باہر نکالا اور اس نے پھر کاٹ دیا، یونہی تین چار بار یہی عمل ہوا تو ایک راہگیر جو کھڑا یہ تماشا دیکھ رہا تھا بول ہی پڑا کہ قبلہ جانے دیں اس کو، کیوں باہر نکال رہے ہیں اور خود کو کٹوا رہے ہیں، درویش نے کہا کہ وہ اگر اپنی عادت سے مجبور ہے تو میں بھی ہوں۔

میں نہیں چاہتا کہ اس تمثیل میں اپنے آپ کو 'درویش' کہلوا کر انکی ناک کے ساتھ ساتھ آنکھیں بھی سرخ کردں :) سو میں بچھو ہی سہی، بقولِ غالب

وہ اپنی خُو نہ چھوڑیں گے، ہم اپنی وضع کیوں چھوڑیں

خیر، یہ تمثیل صرف تفننِ طبع کیلیے نہیں ہے بھائی :) یہ یوں بھی ذہن میں آئی کہ ظہیر صاحب کی خُو محفل پر جو پہلے دن تھی اب بھی وہی ہے، میرا مطلب ہے پہلے دن سے ہی مجھے وہ radical لگے تھے اور اب بھی لگتے ہیں گو تندی میں کچھ کمی آ گئی ہے لیکن ہم رندوں کے نزدیک اپنے نظریات پر قائم رہنا ہی عین وفاداری ہے بقولِ غالب

وفاداری بشرطِ استواری اصل ایماں ہے
مرے بتخانہ میں تو کعبے میں گاڑو بَرَہمَن کو

سو انکی یہ خصوصیات، نظریاتی اختلاف ہونے کے باوجود، اس خاکسار کو بہت پسند ہے۔

آپ اردو محفل پر ایک اچھا اضافہ ہیں، گو میرا ان سے واسطہ کم کم ہی ہے کہ میں بھی سیاست اور مذہب کو ہاتھ نہیں لگاتا سوائے ان موضوعات کی کتب کے لیکن آپ چونکہ کبھی کبھار بزمِ سخن اور پسندیدہ کلام کی طرف بھی تشریف لے آتے ہیں سو ہمیں بھی انکی میزبانی کا شرف حاصل ہوتا ہے گو کبھی کبھار میزبان 'بدتمیز' اور مہمان 'شرمسار' ہو جاتا ہے کہ کن بے ادب، اجڈ کے ہاں آ گیا لیکن میری مجبوری ہوتی ہے کہ اس زمرے کو سیاست اور مذہب سے پاک رکھوں (یاد رہے کہ انگریزوں کی طرح ان میں عورت شامل نہیں ہے جیسا کہ کہیں یوسفی نے لکھا ہے، کہ اردو شاعری بقولِ چند گھومتی ہی عورت کے اردگرد ہے) :)

اور کیا لکھوں، سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ انہیں خوش و خرم رکھیں اور دین و دنیا کی نعمتوں سے سرفراز فرمائیں۔
 
:) عادت سے مجبور ہیں کہ کچھ حقائق ہیں اور کچھ غصہ نکالنے کو ہمیں بھارت و امریکہ کے علاوہ کوئی نہیں ملتا ۔۔ آپ سے بات چیت ایک آدھ دفعہ رہی مگر آپ کی مصروفیت اور بامقصد گفتگو کے پیش نظر بڑی مختصر اور رسمی سی رہی۔۔ آپ نے یہ عزت بخشی بڑا ممنون ہوں آپ کا ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
میرا اور ظہیر صاحب کا بھی کچھ عجیب سا تعارف یا رشتہ ناطہ ہے، اب سب سے پہلے تو یہ دیکھیں کہ میں نے انہیں 'صاحب' لکھا اور وہ یہ سمجھیں گے کہ میں نے انکی 'ناک سرخ' کردی، یعنی ہم دونوں ہی عادت سے مجبور ہیں، یہ صاحب نہ کہلوانے پر اور میں صاحب کہنے پر۔

وہ واقعہ سب نے سنا ہوگا، ایک درویش ندی کے کنارے بیٹھے تھے کہ ایک بچھو پانی میں گر گیا، انہوں نے بچھو کو ہاتھ سے پکڑا اور باہر نکال دیا، بچھو نے پانی سے باہر آتے ہی پہلا کام یہ کیا کہ درویش کے ہاتھ پر ڈنک مار دیا اور پھر پانی میں گر گیا، درویش نے پھر اس کو باہر نکالا اور اس نے پھر کاٹ دیا، یونہی تین چار بار یہی عمل ہوا تو ایک راہگیر جو کھڑا یہ تماشا دیکھ رہا تھا بول ہی پڑا کہ قبلہ جانے دیں اس کو، کیوں باہر نکال رہے ہیں اور خود کو کٹوا رہے ہیں، درویش نے کہا کہ وہ اگر اپنی عادت سے مجبور ہے تو میں بھی ہوں۔

میں نہیں چاہتا کہ اس تمثیل میں اپنے آپ کو 'درویش' کہلوا کر انکی ناک کے ساتھ ساتھ آنکھیں بھی سرخ کردں :) سو میں بچھو ہی سہی، بقولِ غالب

وہ اپنی خُو نہ چھوڑیں گے، ہم اپنی وضع کیوں چھوڑیں

خیر، یہ تمثیل صرف تفننِ طبع کیلیے نہیں ہے بھائی :) یہ یوں بھی ذہن میں آئی کہ ظہیر صاحب کی خُو محفل پر جو پہلے دن تھی اب بھی وہی ہے، میرا مطلب ہے پہلے دن سے ہی مجھے وہ radical لگے تھے اور اب بھی لگتے ہیں گو تندی میں کچھ کمی آ گئی ہے لیکن ہم رندوں کے نزدیک اپنے نظریات پر قائم رہنا ہی عین وفاداری ہے بقولِ غالب

وفاداری بشرطِ استواری اصل ایماں ہے
مرے بتخانہ میں تو کعبے میں گاڑو بَرَہمَن کو

سو انکی یہ خصوصیات، نظریاتی اختلاف ہونے کے باوجود، اس خاکسار کو بہت پسند ہے۔

آپ اردو محفل پر ایک اچھا اضافہ ہیں، گو میرا ان سے واسطہ کم کم ہی ہے کہ میں بھی سیاست اور مذہب کو ہاتھ نہیں لگاتا سوائے ان موضوعات کی کتب کے لیکن آپ چونکہ کبھی کبھار بزمِ سخن اور پسندیدہ کلام کی طرف بھی تشریف لے آتے ہیں سو ہمیں بھی انکی میزبانی کا شرف حاصل ہوتا ہے گو کبھی کبھار میزبان 'بدتمیز' اور مہمان 'شرمسار' ہو جاتا ہے کہ کن بے ادب، اجڈ کے ہاں آ گیا لیکن میری مجبوری ہوتی ہے کہ اس زمرے کو سیاست اور مذہب سے پاک رکھوں (یاد رہے کہ انگریزوں کی طرح ان میں عورت شامل نہیں ہے جیسا کہ کہیں یوسفی نے لکھا ہے، کہ اردو شاعری بقولِ چند گھومتی ہی عورت کے اردگرد ہے) :)

اور کیا لکھوں، سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ انہیں خوش و خرم رکھیں اور دین و دنیا کی نعمتوں سے سرفراز فرمائیں۔
آپ کی نظر کرم رہی تو سدھر ہی جاؤں گا ، کیونکہ ہم وہ ہیں جنھیں 60 برسوں سے مولا بخش کی عادت پڑی ہے اس کے بغیر نہین سدھرنے کے ۔ بدقسمتی سے عورت کی شاعری سے بھی کوئی خاص دلچسپی نہیں اسلئے جو کچھ اس کے بغیر تھا وہ پیش کردیا اور ملے تو پھر حاضر ہو جاؤں گا۔۔
ان دعاؤں اور محبتوں کے لئے ہمیشہ شکر گزار ۔۔ میرے لئے تو یوں بھی انتہائی خوشی و فخر کی بات ہے کہ الف عین اور آپ جیسے حضرات یہاں آئے ۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
کثرت سے محفل پر پائی جاتی ہیں :eek: اب تو مجھے چاند پر بھی شبہ ہونے لگا کہ کدھر سے طلوع ہوا تھا۔

پرچے ہو رہے ہیں۔ دعا ہے کہ اچھے ہوں اور ہاں اچھے نمبروں کے لیے ایک عدد کالا بکرا، ساتھ میں پانچ ہزار روپے بھیج دینا۔
 
زونی

شکریہ شمشاد بھائی دعا کیلئے ، نمبروں کی گارنٹی دیں تو بکرے کا بھی سوچوں
:party:
 
شمشاد

لائبریرین
گارنٹی ہے پکی گارنٹی، پچھلی دفعہ والی بات بھول گئیں۔ حالانکہ تم نے اس وقت بھی بس وعدے پر ہی ٹرخا دیا تھا۔
 
علی ذاکر

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

یہ ویسے تو میرے لیئے بہت ہی مشکل ہے ان سوالوں کا جواب دینا کیونکہ ہم تو اکٹھے ہی رہتے ہیں لیکن پھر بھی کوشش کروں گا سب سچ سچ لکھنے کی
طالوت کے بارے میں پہلا تاثر یہ تھا کہ بہت ہی غصہ والے اور مغرور ہیں اور آج تک یہ اس رائے کو بدل نہیں پائے ہیں

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

میں‌آفس میں کام کر رہا تھا طالوت آئے اور کہا کہ میں تمہارا نیا روم میٹ ہوں !

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ہر ایک کے ساتھ بہت جلدی گھل مل جاتے ہیں !

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

بہت کچھ سیکھا جو لفظوں میں‌بیان کرنا مشکل ہے !

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام یہ ہے کہ صدا خوش رہیں، اور محفل پر اتے رہیں اور میرے جیسے آدمی کا ان کو مشورہ یا رائے دینا سورج کو چراگ دکھانے کے برابر ہے !

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

کہنا سننا پوچھنا ہمارے درمیان لگا ہی رہتا ہے خاص یہ کہ کھانا کھلانے کب لے کے جارہے ہیں ؟

مع السلام
 
Top