مہمان اس ہفتے کے مہمان "طالوت"

طالوت

محفلین
یہ ویسے تو میرے لیئے بہت ہی مشکل ہے ان سوالوں کا جواب دینا کیونکہ ہم تو اکٹھے ہی رہتے ہیں لیکن پھر بھی کوشش کروں گا سب سچ سچ لکھنے کی
طالوت کے بارے میں پہلا تاثر یہ تھا کہ بہت ہی غصہ والے اور مغرور ہیں اور آج تک یہ اس رائے کو بدل نہیں پائے ہیں
آپ نے سچ لکھنے کا کہا تھا ، مگر یہ تو برا کڑوا سچ ہے ۔۔ برادر غصہ تو شاید کہہ سکتے ہیں مگر مغروریت بھی پائی جاتی ہے و اللہ یہ کیا خوفناک بات کہہ دی ایسا نہیں ہو سکتا ۔۔ مجھ میں ابلیس جا بیٹھا ہے :( اس رائے پر نظر ثانی کی درخواست ہے :)

میں‌آفس میں کام کر رہا تھا یہ طالوت آیا اور کہا کہ میں تمہارا نیا روم میٹ ہوں !
پوری کہانی لکھتے اس کی تو ، پتہ چلے محفلین کو کیسی ٹیڑھی کھیر ہیں ہم دونوں !;)

ہر ایک کے ساتھ بہت جلدی گھل مل جاتے ہیں !
پر بیزار بھی تو جلدی ہوتا ہوں نا !

بہت کچھ سیکھا جو لفظوں میں‌بیان کرنا مشکل ہے !
برادر یہ دنیا ساری کی ساری استاد ہے ، یہاں سب ایک دوسرے سے کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہیں ۔ اس میں تخصیص ممکن نہیں۔

پیغام یہ ہے کہ صدا خوش رہیں، اور محفل پر اتے رہیں اور میرے جیسے آدمی کا ان کو مشورہ یا رائے دینا سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہے !
نیک خواہشات کے لئے شکریہ ، مگر یہ سورج اور چراغ والی کہانی کچھ زیادہ ہو گئی ۔۔

کہنا سننا پوچھنا ہمارے درمیان لگا ہی رہتا ہے خاص یہ کہ کھانا کھلانے کب لے کے جارہے ہیں ؟
بھئی مجھے وہ ہوسپٹیلٹی اور کمٹمنٹ والی بات یاد ہے ، ذرا جیب بھاری ہو لینے دیں :battingeyelashes:۔۔
وسلام
 
تعبیر

محفلین
میں بھی جان چھڑا ہی لوں آج :grin:

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تاثر اچھا نہیں تھا کہ مجھے طالوت نہایت منہ پھٹ اور بگڑے نواب لگے تھے
وجہ اسکی یہ تھی کہ شروع شروع میں محفل زیادہ تر خاموش رہتی تھی ایسے میں طالوت کی زوردار اینٹری ہوئی اور وہ بھی توپوں اور گنڈاسوں کے ساتھ۔ ۔ (ویسے اچھا ہی تھا کہ اس بہانے محفل جاگی تو)ہر تھریڈ پر جواب دینا اخلاقی فریضہ سمجھتے تھے اور ہر جواب خوب تپا دینے والا ہوتا تھا۔ اس لیے میں تو انکا نام دیکھتے ہی پتلی گلی سے نکل جاتی تھی
اس لیے پہلا تاثر اچھا نہیں تھا ۔ایک وقت تھا جب میں ان سے بات کرنا نہیں چاہتی تھی لیکن طالوت سے بات چیت سے پتہ چلا کہ طالوت اچھاااااااا بچہ ہے :grin:

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

ہماری بات چیت شاہ رخ خان نے کروائی :grin:اس کے علاوہ طالوت ہفتے کے مہمان میں بھی ہمیشہ جواب دیتے تھے وہ بھی اچھی طرح اور ٹھنڈے مزاج سے ۔
ویسے طالوت کے ایک گرم اور تپے ہوئے رپلائی پر میں بھی ویسا ہی جواب دیا تھا جس پر طالوت کا پھر جواب آیا پھر میرا اسی طرح گرما گرمی چل رہی تھی لیکن پتہ نہیں کیسے طالوت ٹھنڈے پڑ گئے اور یوں سیزفائیر ہو گیا اور ہماری بات چیت کا آغاز ہوا

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

طالوت سمجھاتے بہت اچھا ہیں ،کافیoptimistic ہیں
انکا دوستانہ مزاج

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

کسی کو سمجھنے کے لیے تھوڑا ٹائیم دو اور جلدی رائے نا قائم کرو
اس کے علاوہ سکے کے دونوں پہلو/رخ دیکھو

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام میں ڈھیر ساری دعائیں

سوال۔۔آپ ٹیگ میں خود کا نام بھی کیوں لکھتے ہیں؟؟؟

محفل پر آپ علی کو لائے یا علی آپ کو ؟؟؟

آئسکریم سے اتنی بے زاری کیوں؟؟؟

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )

مہمان بننے کے بعد کیسا محسوس کر رہے ہیں اور اب خود میں کیا کیا تبدیلیاں لائینگے ہمارے رائے جاننے کے بعد ؟؟؟
 
طالوت

محفلین
میں بھی جان چھڑا ہی لوں آج :grin:
آپ کی جان کہاں اٹکی ہوئی ہے :confused:

پہلا تاثر اچھا نہیں تھا کہ مجھے طالوت نہایت منہ پھٹ اور بگڑے نواب لگے تھے
وجہ اسکی یہ تھی کہ شروع شروع میں محفل زیادہ تر خاموش رہتی تھی ایسے میں طالوت کی زوردار اینٹری ہوئی اور وہ بھی توپوں اور گنڈاسوں کے ساتھ۔ ۔ (ویسے اچھا ہی تھا کہ اس بہانے محفل جاگی تو)ہر تھریڈ پر جواب دینا اخلاقی فریضہ سمجھتے تھے اور ہر جواب خوب تپا دینے والا ہوتا تھا۔ اس لیے میں تو انکا نام دیکھتے ہی پتلی گلی سے نکل جاتی تھی
اس لیے پہلا تاثر اچھا نہیں تھا ۔ایک وقت تھا جب میں ان سے بات کرنا نہیں چاہتی تھی لیکن طالوت سے بات چیت سے پتہ چلا کہ طالوت اچھاااااااا بچہ ہے :grin:
جی نواب ہمارے خاندان تو کیا علاقے میں بھی دور تک بلکہ بہت دور تک کوئی نہیں ۔۔ اچھا بچہ :) ۔۔ یہ فریضہ میں پھر سے شروع کرنے والا ہوں کہ مجھے ہر بات میں ٹانگ اڑانے کے مختصر عرصے کے دورے پڑتے ہیں ۔۔ اسلئے مشتری ہوشیار ۔۔۔ مجھے کچھ کچھ اندازہ ہو رہا ہے کہ میری آمد ڈان کے جیسے تھی مگر اب میں بھیگی بلی بن گیا ہوں یعنی میرا سارا رعب جاتا رہا ، ہمم دیکھ لیں گے :devil:
مذاق برطرف ، میری سختی جن معاملات میں پہلے دن سے تھی وہ اب بھی قائم ہے فرق محض اتنا ہے کہ اب ان معملات میں میری دلچسپی کم ہو گئی ہے دوسرا مجھے ممبران اور ان کی سوچ کا اندازہ ہو چکا ہے اسلئے ان کے بہت سے معترض مراسلے(میرے نزدیک) میں نظر انداز کر دیتا ہوں ۔۔

ہماری بات چیت شاہ رخ خان نے کروائی :grin:اس کے علاوہ طالوت ہفتے کے مہمان میں بھی ہمیشہ جواب دیتے تھے وہ بھی اچھی طرح اور ٹھنڈے مزاج سے ۔ ویسے طالوت کے ایک گرم اور تپے ہوئے رپلائی پر میں بھی ویسا ہی جواب دیا تھا جس پر طالوت کا پھر جواب آیا پھر میرا اسی طرح گرما گرمی چل رہی تھی لیکن پتہ نہیں کیسے طالوت ٹھنڈے پڑ گئے اور یوں سیزفائیر ہو گیا اور ہماری بات چیت کا آغاز ہوا
اصل میں کچھ چیزوں سے آپ کو چڑ سی ہو جاتی ہے اور اتفاق سے شاہ رخ ان میں سے ایک ہے (شاہ رخ کے عقیدتمندوں سے معذرت کے ساتھ کہ میں اسے چیز ہی تصور کرتا ہوں) سیز فائر کی وجہ یہ رہی کہ میرے مختصر جملے نے آپ کو غلط فہمی میں مبتلا کر دیا تھا اور آپ نے سلگتا ہوں جواب دیا تھا جس پر بحیثیت انسان میرا فرض تھا کہ غصہ کروں :noxxx: لیکن جب مجھے یہ سمجھ آ گئی کہ آپ میرے مراسلے کو دوسرے انداز میں لے رہی ہیں تو معاملہ ختم ۔۔

طالوت سمجھاتے بہت اچھا ہیں ،کافیoptimistic ہیں
انکا دوستانہ مزاج
یہ بات تو درست نہیں اگر میں سمجھاتا بہت اچھا تو میرے معاملات اتنے تیکھے نہ ہوتے اور پھر اس کا سب سے بڑا ثبوت اپنے عزیز ہیں۔۔

کسی کو سمجھنے کے لیے تھوڑا ٹائیم دو اور جلدی رائے نا قائم کرو
اس کے علاوہ سکے کے دونوں پہلو/رخ دیکھو

کاش کہ میں خود بھی اس پر پوری طرح عمل کر سکوں ۔۔

پیغام میں ڈھیر ساری دعائیں
شکراَ

سوال۔۔آپ ٹیگ میں خود کا نام بھی کیوں لکھتے ہیں؟؟؟
جب مجھے تصاویر پیش کرنا ہوتیں ہیں تو مجھے شک سا رہتا ہے کہ میں یہ پہلے محفل کی نذر کر چکا ہوں یا نہیں ، اور پھر سینکڑوں پیغامات سے ان کو دیکھنا خاصا مشکل ہو جاتا ہے ، اسلئے اپنے نام کے ٹیگ کے ذریعے ان محدود دھاگوں تک رسائی آسانی سے ہو جاتی ہے اور یوں وقت بچتا ہے ۔۔ اسی عادت سے دوسری جگہوں ہر لکھنے لگا ہوں شاید۔

محفل پر آپ علی کو لائے یا علی آپ کو ؟؟؟
جی یہ میری درخواست پر علی ذاکر یہاں جلوہ افروز ہوئے تھے اور ان کی مہربانی ہے کہ انھوں نے میری اس درخواست کو خوب اچھی طرح قبول کیا ہے۔

آئسکریم سے اتنی بے زاری کیوں؟؟؟

بےزار نہیں ہوں ، بلکہ صدر کراچی میں نیم کے پیڑ کے پاس اندر گلی میں ایک بلوچ آئسکریم کی دکان ہے اور کالج سے آتے جاتے وقت میں اور میرے ایک عزیز دوست عابد خصوصی طور پر وہاں سے "کیڈ بری"کھاتے تھے ، جو میری جیب ناتواں پر خاصی بھاری پڑتی تھی ۔۔ اصل میں ایک تو اب کھانے پینے کا اس قدرشوق نہیں رہا دوسرا کھانے کے بعد اس قدر آئسکریم اور اتنامیٹھا کھانا مشکل ہو جاتا ہے ۔۔ جب کہ علی اور عبداللہ ساری آئسکریم سیکنڈوں میں ہڑپ کر جاتے ہیں:notlistening:

مہمان بننے کے بعد کیسا محسوس کر رہے ہیں اور اب خود میں کیا کیا تبدیلیاں لائینگے ہمارے رائے جاننے کے بعد ؟؟؟
مہمان بننے کے بعد میں کیسا محسوس کر رہا ہوں یہ کہنا تو مشکل ہے ، البتہ تبدیلیاں شاید بہت سی لانی پڑیں ، میں دیکھ رہا ہوں کہ اب محفلین کے دل میں میرا ڈر کم ہوتا جا رہا ہے :devil: میں ذرا اپنا گنڈاسہ لے آؤں تو باقی باتیں کرتے ہین :rollingonthefloor:

وسلام
 
طالوت

محفلین
نا نا نا ، اب آپ اس عمر سے نکل چکیں جب منوانا مشکل ہو ، اسلئے یہ خالی خولی ڈراووں میں نہیں آنے والا جیب میں نے ہلکی نہیں کرنی بڑے مشکل سے تو بھاری ہوتی ہے ۔۔:)
وسلام
 
تیشہ

محفلین
اچھا ٹھیک ہے :)مگر صرف ایک ہی بار :drooling: ، باربار یہ اداس چہرہ کام نہیں دکھائے گا :cowboy:
وسلام

:notworthy:

اُداس کون کافر ہے :battingeyelashes: یہ سمائیلی تو میں نے جان بوجھکر لگائے ہیں صرف اپنی بات منوانے کو :dancing: اب بولئیے مانتے ہیں ناں بھانجے :battingeyelashes: ۔
خالہ جو کہتی ہے وہ پورا بھی کرتی ہے :dancing: :dancing:
بندی کو بوچھی کہتے ہیں :party: :battingeyelashes:

:)rollingonthefloor: )
 
طالوت

محفلین
ہاہاہاہا ! مانا خالہ ، مگر آپ کو میری ڈھٹائی کا علم نہیں :noxxx: اکڑ جاؤں تو ٹوٹ سکتا ہوں جھک نہیں مگر ایسا صرف میرے نظریات کے لئے ہے باقی باتوں کے لئے لچک ہی لچک ۔۔ اور یہ تو کوئی بات ہی نہیں ویسے بھی ہماری قسمت میں شاید ہی آپ کی میزبانی ہو ورنہ دل و جان سے کریں ۔۔

:rollingonthefloor:
بھانجے قسم سے میں بھی ایسی ہی ہوں :battingeyelashes: اکڑ جاؤں تو مجھے بھی دنیا کی کوئی طاقت مجبور نہیں کرسکتی :chatterbox: ۔۔مگر اگر میں جہاں بھی چاہو ،جیسے بھی چاہو کرواکر ہی دم لیتی ہوں :party: ۔۔میں بھی ایسی ہی ہوں :battingeyelashes:
اب دیکھ لیں چھوٹی سی مثال :party: آپ تو ابھی دعوے کررہے تھے ذرا سمائلی لگائے آپ مان گئے :rollingonthefloor: نا مانتے تو میں نے منوا کر ہی دم لینا تھا
ویسے تو میں نے کبھی کسی بات کی ضد نیں کی ۔۔مگر ۔۔اگر ڈٹ جاؤں تو پوری کرکے ہی رہتی ہوں :party:
کیا کریں کہ خالہ ، بھانجا طبعیت ، مزاجا ایک سے ہی ہیں :battingeyelashes:
 
طالوت

محفلین
بس کسی دن پھر دونوں خالہ بھانجا اکڑ اکڑ کھیلتے ہیں ، دیکھیں تو کون زیادہ اکڑو ہے :rollingonthefloor:
وسلام
 
تیشہ

محفلین
بس کسی دن پھر دونوں خالہ بھانجا اکڑ اکڑ کھیلتے ہیں ، دیکھیں تو کون زیادہ اکڑو ہے :rollingonthefloor:
وسلام

میرے خیال میں دونوں برابر ہی نکلیں گے :battingeyelashes:
کیونکہ ضدی میں اگر کرلوں تو سوائے خدا کی ذات ۔۔نہیں کوئی اور طاقت اس زمین پے :rollingonthefloor:

جو مجھے مجبور کرسکے ۔ :battingeyelashes:

مگر ویسے :sad2: میں نے کبھی کسی ناجائز بات کی ضد نہیں کی ۔۔ مگر پھر بھی جانتی ہوں اپنے آپکو ۔۔
ٹوٹ سکتی ہوں پر جھکناُ پسند نہیں :party:
:chatterbox:
 
تعبیر

محفلین
آپ کی جان کہاں اٹکی ہوئی ہے :confused:
[/QUOTE]

اٹکی کہاں تھی لٹکی ہوئی تھی بس :grin:

۔۔

اصل میں کچھ چیزوں سے آپ کو چڑ سی ہو جاتی ہے اور اتفاق سے شاہ رخ ان میں سے ایک ہے (شاہ رخ کے عقیدتمندوں سے معذرت کے ساتھ کہ میں اسے چیز ہی تصور کرتا ہوں) سیز فائر کی وجہ یہ رہی کہ میرے مختصر جملے نے آپ کو غلط فہمی میں مبتلا کر دیا تھا اور آپ نے سلگتا ہوں جواب دیا تھا جس پر بحیثیت انسان میرا فرض تھا کہ غصہ کروں :noxxx: لیکن جب مجھے یہ سمجھ آ گئی کہ آپ میرے مراسلے کو دوسرے انداز میں لے رہی ہیں تو معاملہ ختم ۔۔

میرا جواب سلگتا ہوا نہیں تھا کہ اداکاروں کی صرف اداکاری اچھی ہوتی ہے اور وہی سراہنے کے لائق جبکہ وہ بحیثیت انسان بالکل بھی اچھے نہیں ہوتے

یہ بات تو درست نہیں اگر میں سمجھاتا بہت اچھا تو میرے معاملات اتنے تیکھے نہ ہوتے اور پھر اس کا سب سے بڑا ثبوت اپنے عزیز ہیں۔۔

کاش کہ میں خود بھی اس پر پوری طرح عمل کر سکوں ۔۔

یہ بات میں نے اپنے پرسنل تجربے کے بنا پر کہی تھی کہ میری آپ سے بات زیادہ تر ذپ میں ہی ہوتی ہے اور آپ اکثر میرا موڈ سمجھ جاتے ہیں پتہ نہیں کیسے اور جب بھی میں نے آپ کو وجہ بتائی تو آپ نے مجھے بہت اچھے سے ایک تضربے کار بزرگ کی طرح سمجھائی اسی طرح جب میں نے کبھی کسی رکن کے بارے میں بھی شکایت لگائی تو آپ نے ہمیشہ مجھے منع ہی کیا ایسا سوچنے سے :)

جب مجھے تصاویر پیش کرنا ہوتیں ہیں تو مجھے شک سا رہتا ہے کہ میں یہ پہلے محفل کی نذر کر چکا ہوں یا نہیں ، اور پھر سینکڑوں پیغامات سے ان کو دیکھنا خاصا مشکل ہو جاتا ہے ، اسلئے اپنے نام کے ٹیگ کے ذریعے ان محدود دھاگوں تک رسائی آسانی سے ہو جاتی ہے اور یوں وقت بچتا ہے ۔۔ اسی عادت سے دوسری جگہوں ہر لکھنے لگا ہوں شاید۔

اوہ اچھا جبکہ میں سمجھی کی کاپی رائٹس کا چکر شکر ہو گا :tongue:

جی یہ میری درخواست پر علی ذاکر یہاں جلوہ افروز ہوئے تھے اور ان کی مہربانی ہے کہ انھوں نے میری اس درخواست کو خوب اچھی طرح قبول کیا ہے۔

جی پہلے انہیں بھی سمجھنے میں غلطی ہوئی تھی پر اب میں کہ سکتی ہوں کہ علی محفل پر ایک اچھا اضافہ ہیں :)

بےزار نہیں ہوں ، بلکہ صدر کراچی میں نیم کے پیڑ کے پاس اندر گلی میں ایک بلوچ آئسکریم کی دکان ہے اور کالج سے آتے جاتے وقت میں اور میرے ایک عزیز دوست عابد خصوصی طور پر وہاں سے "کیڈ بری"کھاتے تھے ، جو میری جیب ناتواں پر خاصی بھاری پڑتی تھی ۔۔ اصل میں ایک تو اب کھانے پینے کا اس قدرشوق نہیں رہا دوسرا کھانے کے بعد اس قدر آئسکریم اور اتنامیٹھا کھانا مشکل ہو جاتا ہے ۔۔ جب کہ علی اور عبداللہ ساری آئسکریم سیکنڈوں میں ہڑپ کر جاتے ہیں:notlistening:

جی جی اب تو آپکی پسند شترمرغ کے انڈے جو ہو گئی ہے اور ایسی ہی عجیب و غریب چیزیں
مہمان بننے کے بعد میں کیسا محسوس کر رہا ہوں یہ کہنا تو مشکل ہے ، البتہ تبدیلیاں شاید بہت سی لانی پڑیں ، میں دیکھ رہا ہوں کہ اب محفلین کے دل میں میرا ڈر کم ہوتا جا رہا ہے :devil: میں ذرا اپنا گنڈاسہ لے آؤں تو باقی باتیں کرتے ہین :rollingonthefloor:

ہاہاہا

یعنی سدھرنے کے چانسز ابھی بھی نہیں ہیں :rollingonthefloor:
 
ماوراء

محفلین
یہ ویسے تو میرے لیئے بہت ہی مشکل ہے ان سوالوں کا جواب دینا کیونکہ ہم تو اکٹھے ہی رہتے ہیں لیکن پھر بھی کوشش کروں گا سب سچ سچ لکھنے کی
طالوت کے بارے میں پہلا تاثر یہ تھا کہ بہت ہی غصہ والے اور مغرور ہیں اور آج تک یہ اس رائے کو بدل نہیں پائے ہیں
طالوت کے بارے میں میرا بھی یہی خیال ہے۔۔۔!!
 
Top