مہمان اس ہفتے کے مہمان "طالوت"

آبی ٹوکول

محفلین
جی تو اس ہفتے کے مہمان ہیں

[
977h_28.gif
طالوت
977h_28.gif

لو جی کر لو گل ہم کو پتا ہی نہیں اور یہان وڈی وڈی شخصیات آئی بیٹھی ہیں ۔ سلام پاء جی
سوالات وہی پر ایک نئ مہمان شخصیت کے ساتھ

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
نیک ہی تھا اور نیک ہی ہے اور نیک ہی رہے گا گرائیں جو ٹھرے :grin:

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
یاد نہیں ذرا ذرا جو تمہیں یاد ہو
:nailbiting:
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
اچھے بچے ہیں اپنے طالوت بھائی :grin:

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
سیکھا تو کچھ نہیں البتہ سکھانا ضرور ہے :cool:
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
زیادہ گرمی اچھی نہیں ہوتی
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
یہی کہ غلام احمد پرویز سے کب اور کیوں متاثر ہوگئے یہ چسکہ کیسے پڑھ گیا ؟؟؟؟؟؟'':(
 
طالوت

محفلین
یہی کہ غلام احمد پرویز سے کب اور کیوں متاثر ہوگئے یہ چسکہ کیسے پڑھ گیا ؟؟؟؟؟؟'':(
یہ تاثر درست نہیں کہ میں علامہ پرویز کے متاثرین میں سے ہوں البتہ بعض معاملات میں ان سے اتفاق رکھتا ہوں ۔ چسکہ یہ کچھ یوں پڑا کہ پہلے پہل مودودی صاحب سے اتفاق ہوا ، پھر توحیدی جماعت والوں سے ، پھر جماعت المسلمین سے کچھ رسم و راہ نکل آئی ، دیو بندی حضرات سے ویسے ہی خاصی بیٹھک تھی ، اہل حدیث حضرات کے یہاں بڑے شوق سے نماز پڑھنے جایا کرتا تھا اور خاندانی مسلک حنفی بریلوی ، محفل نعت ، میلاد و سلام ، ربیع الاول کے جلوس ۔ بس ایک دن ایک صاحب مل گئے جنھوں نے کچھ علامہ کے بارے میں بھی بتایا تو ڈھونڈنتے ڈھانڈنتے ان کے یہاں بھی پہنچ گئے ۔ تو قصہ مختصر کہ ایک تو طبعیت بے چین پائی ہے دوسرا اتنی ساری بیٹھکوں کے بعد آدمی کہیں کا نہیں رہتا سو اپنا بھی یہی حال ہے ۔ اس لئے کیا خبر کہ کچھ مزید سالوں میں تصوف کی طرف آ جاؤں :) اگرچہ میرا شمار نابغہ روزگار لوگوں میں نہ تھا ، نہ ہے اور نہ ہو گا ۔
------------------------------------------------------
تو سبق کب سکھا رہے ہیں :(
وسلام
 
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ متاثرین پرویزیت نہیں ہیں باقی اوپر جتنے بھی حوالوں کا ذکر آپ نے فرمایا ان سب سے ہماری رسم و راہ بھی تھی اور آج بھی ہے ،مگر ہم تو جہاں کہ تھے وہیں کہ رہے ۔ ۔ ۔ ۔ باقی سبق جب گجرات آئیں گے تو لنگڑیال شریف آکر سکھاؤں گا وگرنہ جنڈانوالہ شریف تو ہے ہی جی ٹی رود پر کوئی بھی سبق سیکھ سکتا ہے :grin:
 
طالوت

محفلین
اپنی اپنی سمجھ بوجھ کی بات ہے ۔ میں نے کوشش کی تھی کہ سب سنجیدگی سے لوں ، اب میں خود سنجیدہ نہیں رہا ;) ۔ ویسے اس قدر خوش ہونے کی ضرورت نہیں کہ میری ""واپسی"کی امید صفر فیصد بھی نہیں ۔ جنڈالہ شریف تو ہم آئیں بھی مگر اپنی بھتیجی سے ملنے ، آپ کون ہیں ؟ ہم نہیں جانتے ۔ ایویں تو لگ ہمیں مغرور نہیں کہتے :noxxx: اور جی ٹی روڈ بس صرف ایک حوالے سے ہی پسند ہے کہ جی ٹی روڈ تے بریکاں لگیاں ۔ ۔ ۔ ۔ :dancing:

پہلے تو ہمارے جنڈانوالہ شریف کی املاء درست فرمایئے پھر تشریف بھی لائیے اور کس نے کہا آپ مغرور ہیں ؟ کہ اس کے لیے بھی صلاحیتیں درکار ہوتی ہیں اور ان صلاحیتوں کا آپ میں وجود مفقود ٹھرا سو ہمی سے ملیئے اور پھر کیجئے غرور ;)
 
شکر ہے کسی نے تو ایسے کہا ۔ رہی بات املاء کی تو جیسے بولا جاتا ویسے ہی لکھا جائے گا:devil: جنڈاں نام سے ہمارے گاؤں کے پاس ایک چھوٹا سا جنگل بھی ہے ارسل کے کنارے ۔ مگر اب وہاں درخت نہیں بچے :(
:raisedeyebrow: :raisedeyebrow:
طالوت بھیا جی میں بھی آجاؤں ادھر:battingeyelashes:
بسم اللہ جی آیاں نوں ۔ خود آئیں گی یا باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کیا جائے ۔
آئیے آئیے شوق سے آئیے طالوت بھائی نے یہان پر کوئی مینگو کی ریڑھی تو نہیں لگا رکھی جو آپ تذبذب میں ہیں :grin:
آپ ٹانگ نہ اڑائیں یہ بات پون نے مجھ سے پوچھی ہے ۔ اور یوں بھی جہاں آپ ہیں وہاں سے آنا یہاں سے جانے سے زیادہ مشکل ہے بشرطیکہ ابھی تک ڈونکی کے اثرات باقی ہوں ۔۔:devil:
وسلام
 
تعبیر

محفلین
شکر ہے کسی نے تو ایسے کہا ۔۔

آپ ٹانگ نہ اڑائیں یہ بات پون نے مجھ سے پوچھی ہے ۔ اور یوں بھی جہاں آپ ہیں وہاں سے آنا یہاں سے جانے سے زیادہ مشکل ہے بشرطیکہ ابھی تک ڈونکی کے اثرات باقی ہوں ۔۔:devil:
وسلام
میں بھی کہتہ ہوں کہ آپ مغرور تو نہیں البتہ اکڑو اور اناپرست زیادہ لگتے ہیں :nailbiting:

یہ ڈونکی کیا ہے؟؟؟
 
شکریہ شکریہ ۔ اسے کہتے ہیں سوفٹ مذمت :rollingonthefloor:
ڈونکی تو عابد بتائیں گے ۔ یورپ جانے والے ہمارے جوانوں خصوصا گجرات کے جوان اس عذاب کو خوب جانتے ہین ۔
وسلام
 
آبی ٹوکول

محفلین
شکر ہے کسی نے تو ایسے کہا ۔ رہی بات املاء کی تو جیسے بولا جاتا ویسے ہی لکھا جائے گا:devil: جنڈاں نام سے ہمارے گاؤں کے پاس ایک چھوٹا سا جنگل بھی ہے ارسل کے کنارے ۔ مگر اب وہاں درخت نہیں بچے :(

:raisedeyebrow: :raisedeyebrow
:

یہی تو ہمارے گاؤں کی وجہ تسمیہ ہے اور رہی بات املاء کی تو جیسے لکھا جاتا ہے ویسے پڑھا اور لکھا کریں ۔ ۔ ۔

آپ ٹانگ نہ اڑائیں یہ بات پون نے مجھ سے پوچھی ہے ۔ اور یوں بھی جہاں آپ ہیں وہاں سے آنا یہاں سے جانے سے زیادہ مشکل ہے بشرطیکہ ابھی تک ڈونکی کے اثرات باقی ہوں ۔۔:devil:
وسلام
کیون جی ہماری ٹانگ پر کیا پھوڑا نکلا ہو اہے ؟؟؟؟؟؟؟ باقی ہم کسی ڈونکی وونکی کو نہیں جانتے ہم ذرا سے پڑھاکو بچے تھے اس لیے ڈونکی کی ضرورت ہی نہیں پڑھی :grin:
 
تعبیر

محفلین
شکریہ شکریہ ۔ اسے کہتے ہیں سوفٹ مذمت :rollingonthefloor:
ڈونکی تو عابد بتائیں گے ۔ یورپ جانے والے ہمارے جوانوں خصوصا گجرات کے جوان اس عذاب کو خوب جانتے ہین ۔
وسلام

مجھے کسی نے بھی ڈونکی نہیں نا بتایا :(

ہی ہی ہی میں نے مذمت کب کی وہ تو آپ کے پرانے دستخط کی یاد آ گئی تھی بس :battingeyelashes:
 
طالوت

محفلین
پرانے دستخط ؟ ؟
ٹھیک سے تو میں بھی نہیں جانتا کہ اس لفظ کو کب اور کیوں استعمال کیا گیا ۔ مگر جو لوگ غیر قانونی طریقوں سے یورپ وغیرہ میں داخل ہوتے ہیں اسے ڈونکی لگانا کہتے ہیں ۔ خاصا تکلیف دہ اور صبر آزما سفر ہوتا ہے ۔ کئی ایک افراد کی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔ اور جو لوگ پہنچ جاتے ہیں وہ پولیس سے چھپتے پھرتے ہیں کام کے پیسے بھی کم ملتے ہیں اور گھر کو واپسی بھی نہیں ہوتی کہ متعلقہ کاغذات نہیں ہوتے ۔
وسلام
 
Saraah

محفلین
آئیے آئیے شوق سے آئیے طالوت بھائی نے یہان پر کوئی مینگو کی ریڑھی تو نہیں لگا رکھی جو آپ تذبذب میں ہیں :grin:

اچھااااااااااااااااااا :noxxx:
آبی بھائی آپ بھی لگاتے ہیں نا تو میں نے سوچا طالوت بھائی بھی لگاتے ہونگے آخر آپ ''گرائیں'' جو ہوئے:rollingonthefloor:
 
Top