اس ہفتے کا منظر کش: پیڑ پودے

عرفان سعید

محفلین
قبلہ محترم حضرت فرقان احمد صاحب طریقہ اصلاح میں جس راستے پہ آپ تیزی سے گامزن ہیں اس صورت میں ہم تو بہت پیچھے دکھائی دیتے ہیں۔ اپنے فریم سے باہر نکل کر خود کو ضرور دیکھیے حضرت۔ سلامت رہیں! :)
عنوان پر پیڑ کیوں؟
پ پر اعراب اپنی صوابدید پر
 
فرقان احمد

محفلین
قبلہ محترم حضرت فرقان احمد صاحب طریقہ اصلاح میں جس راستے پہ آپ تیزی سے گامزن ہیں اس صورت میں ہم تو بہت پیچھے دکھائی دیتے ہیں۔ اپنے فریم سے باہر نکل کر خود کو ضرور دیکھیے حضرت۔ سلامت رہیں! :)
ہمیں سچ مچ ایسا لگا تھا کہ لفظ 'پیڑ' صحیح طور پر پڑھا نہیں جا رہا ہے۔ شاید آپ کو یہ بات غیر مناسب لگ گئی۔ کوشش کریں گے کہ کم از کم 'دخل اندازی' کی جائے۔ آپ بھی سلامت رہیے! :)
ویسے غور تو فرمائیے،
پیڑ اور پَیڑ
:)
 
زاہد لطیف

میں شاید اپنی بات کو درست طور پر بیان نہیں کر پایا جس کی وجہ سے آپ کو سمجھنے میں غالباً دشواری ہو رہی ہے۔ آپ کی رائے آپ کا حق ہے، سو جو چاہے کہیں۔ اپنی اور دوسروں کی اصلاح کرنا ایک اچھا عمل ہے اور لازماً اس کی کوشش جاری رکھنی چاہیے لیکن میرا نقطہ 'طریقہ اصلاح' تھا۔ خیر، شاد رہیں! :)
 
بابا فرید گنج شکر کا یہ کہنا ہم نے جب سے پڑھا ہے بہت پسند رہا ہے کہ "درویشاں نوں لوڑئیے رکھاں دی جیراند" یعنی درویش بننے کے لیے ضرورت ہے اشجار جیسی مستقل مزاجی کی (ان پر کیا کیا نہیں گزرتا، کیسے کیسے موسم نہیں آتے مگر ایک ہی جگہ کھڑے رہتے ہیں)۔ ان دونوں درختوں کو چلتی گاڑی سے دیکھا تو بے اختیار یہی خیال آیا کہ جیسے یہ دونوں"دوست" کب سے ایک ہی جگہ کھڑے ہیں، دوستی کے لیے بھی کم و بیش ایسی ہی مستقل مزاجی چاہیے!

مقام: مری
تاریخ: 1 ستمبر، 2019
 
فرقان احمد

محفلین
میں شاید اپنی بات کو درست طور پر بیان نہیں کر پایا جس کی وجہ سے آپ کو سمجھنے میں غالباً دشواری ہو رہی ہے۔ آپ کی رائے آپ کا حق ہے، سو جو چاہے کہیں۔ اپنی اور دوسروں کی اصلاح کرنا ایک اچھا عمل ہے اور لازماً اس کی کوشش جاری رکھنی چاہیے لیکن میرا نقطہ 'طریقہ اصلاح' تھا۔ خیر، شاد رہیں! :)
طریقہ اصلاح کیا ہونا چاہیے، مثلاََ؟ :) خیال رہے کہ ہم نے اصلاح نہیں دی تھی، اپنی رائے دوستانہ انداز میں پیش کی تھی۔ آپ خدا جانے کیوں دل پر لے گئے! بہرصورت، آپ بھی شاد آباد رہیے۔ :)
 
آخری تدوین:

زاہد لطیف

محفلین
طریقہ اصلاح کیا ہونا چاہیے، مثلاََ؟
اپنے فریم سے باہر نکل کر خود کو ضرور دیکھیے

خیال رہے کہ ہم نے اصلاح نہیں دی تھی، اپنی رائے دوستانہ انداز میں پیش کی تھی۔
جی بہتر۔
آپ بھی شاد آباد رہیے۔
شکریہ۔
 
La Alma

لائبریرین
59-C749-B3-BF3-F-4-E94-84-AF-CB8107-CCE594.jpg
 
زاہد لطیف

محفلین
ویسے فریم سے باہر نکلنے سے زیادہ یہ مسئلہ شاید فریم آف ریفرنس کا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر شخص اپنے فریم آف ریفرنس کے حساب سے پرسیو کرتا ہے لیکن یہ ریفرنس کوئی بھی ہو انسان اپنے ہر عمل کا جواز ڈھونڈ لیتا ہے۔ اس عمل کو غیر جانبدارانہ دیکھنے کے لیے اسے اپنے فریم سے باہر نکلنا ضروری ہے۔ اپنے فریم میں مستقل رہ کر انسان کا ہر جواز کم و بیش یقین کا درجہ حاصل کر لیتا ہے۔ خیر آپ زیادہ سمجھدار ہیں اور اس سے مزید آگے جانا بحث کو دعوت دینے کے مترادف ہے جس کا بوجھ یہ لڑی شاید نہیں سنبھال سکتی! :)
 
آخری تدوین:

بندہ پرور

محفلین
واہ ، زبردست عرفان سعید بھائی ، آپ کی تازہ پوسٹ کی ہوئی سبھی تصاویر لاجواب
اور اپنی مثال آپ ہیں۔ یہاں تک کہ مجھے شبہ ہورہا ہے کہ یہ ساری تصویریں کہیں آپ
نے گوگل سے تو نہیں لی ہیں ۔ اگر ایسا ہے تو میں اپنی تعریف واپس لے لیتا ہوں اور اگر
ایسا نہیں ہے تو سب سے پہلے میں آپ کو داد دیتا ہوں ۔ قبول کیجیے ۔
 
فرقان احمد

محفلین
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر شخص اپنے فریم آف ریفرنس کے حساب سے پرسیو کرتا ہے لیکن یہ ریفرنس کوئی بھی ہو انسان اپنے ہر عمل کا جواز ڈھونڈ لیتا ہے۔ اس عمل کو غیر جانبدارانہ دیکھنے کے لیے اسے اپنے فریم سے باہر نکلنا ضروری ہے۔ اپنے فریم میں مستقل رہ کر انسان کا ہر جواز کم و بیش یقین کا درجہ حاصل کر لیتا ہے۔ خیر آپ زیادہ سمجھدار ہیں اور اس سے مزید آگے جانا بحث کو دعوت دینے کے مترادف ہے جس کا بوجھ یہ لڑی شاید نہیں سنبھال سکتی! :)
بحث ممکن ہے تاہم، ٹھیک ہے، آپ کی بات مان لیتے ہیں۔ تصاویر دیکھیے۔ لطف اٹھائیے۔ :)
 
زاہد لطیف

محفلین
بحث ممکن ہے تاہم، ٹھیک ہے، آپ کی بات مان لیتے ہیں۔ تصاویر دیکھیے۔ لطف اٹھائیے۔ :)
مجھے اپنی بات منوانے میں یقیناً کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی کسی کے ماننے یا نہ ماننے سے اس کی قدر میں کمی یا بیشی ہو جائے گی۔ میں نے جو محسوس کیا ہے بیان کر دیا ہے! :)
 
Top