اس ہفتے کا منظر کش: راستے

زیک

مسافر
بہت اعلی تصویر! بس دائیں طرف نیچے لینس فلیئر نے ذرا مزا کرکرا کردیا ۔
زیک ، کمپوزیشن بہت ہی اچھی ہے لیکن رن وے کو بالکل درمیان کے بجائے ذرا آف سینٹر کرتے تو اور اچھا تھا ۔ لینڈ اسکیپ میں کمپوزیشن کی symmetry کو توڑنا اچھا ہوتا ہے ۔ بہتر بصری تاثر چھوڑتا ہے۔ آپ نے فوٹو کو شاید پس منظر کی پہاڑیوں کی وجہ سے اس طرح کمپوزکیا ۔
شکریہ ظہیر۔

جب آپ چھوٹے سے جہاز میں ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے ہوں اور جہاز بالکل لینڈ کرنے والا ہو تو تصویر جیسی آ جائے شکر ادا کرتے ہیں۔ میرا اصل میں مقصد رن وے کے سیدھ سے پرفیکٹ لینڈنگ دکھانا تھا۔ ہاں پوسٹ پراسسنگ میں اسے بہتر کراپ کرنا چاہیئے تھا
 

زیک

مسافر
اگلے ہفتے (15 تا 21 جولائی)
لاک ڈاؤن کو اتنے ماہ گزر گئے؟

ایک محفلین یہاں شریک کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سات تصاویر کا انتخاب کر سکتا ہے.
سات تصاویر چھ براعظموں سے پوسٹ کر دیں۔ افسوس کہ ابھی ساتویں براعظم جانا نہیں ہوا۔
 

زیک

مسافر
لِسبن، پُرتگال

8nfGbV6.jpg
ملتی کلر سکیم:
یہ ٹیک ٹرالی ہے۔ نہیں نہیں ہم سان فرانسسکو نہیں آ گئے۔ یہ یونیورسٹی کی بس ہے جس کا نام ٹیک ٹرالی ہے ورنہ یہ trolley بالکل بھی نہیں۔ ویسے اس میں جی‌پی‌ایس ہے جس کی مدد سے آپ ویب‌سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں کہ یہ اس وقت کدھر ہے۔

trolley.jpg
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شکریہ ظہیر۔
جب آپ چھوٹے سے جہاز میں ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے ہوں اور جہاز بالکل لینڈ کرنے والا ہو تو تصویر جیسی آ جائے شکر ادا کرتے ہیں۔ میرا اصل میں مقصد رن وے کے سیدھ سے پرفیکٹ لینڈنگ دکھانا تھا۔ ہاں پوسٹ پراسسنگ میں اسے بہتر کراپ کرنا چاہیئے تھا
اس کی کوالٹی اور لینس فلیئر دیکھتے ہوئے میرا بھی یہی خیال تھا کہ یہ تصویر شیشے کے پیچھے سے لی گئی ہے یعنی ایئر پورٹ کی کسی عمارت وغیرہ سے ۔ لینڈ کرتے جہاز کے کاک پٹ سے لی گئی ہے تو پھر بہت ہی خوب ہے ۔ :thumbsup2:
 

ابن توقیر

محفلین
IMG-20200412-WA0015.jpg

ایبٹ آباد ٹنل،ہزارہ ایکسپریس وے
11 اپریل 2020ء
مانسہرہ سے واپسی پر یہ تصویر ڈرائیو کرتے موبائل لی اس لیے رف ایڈٹ کرنی پڑی۔
 
Top