اس کو بھی میری طرح نیند کدھر آتی ہے

F@rzana

محفلین
اس کو بھی میری طرح نیند کدھر آتی ہے
رات بھر روشنی کھڑکی سے نظر آتی ہے

بے خیالی میں جو دیوار پہ رک جائے نظر
بات کرتی ہوئی تصویر ابھر آتی ہے

کوٹ کی جیب میں کھل جاتے ہیں رومال کے رنگ
اس کے کالر پہ کلی خوب نکھر آتی ہے

مجھ کو آتا ہے کسی دل کے سلگنے کا خیال
جب شرر اڑتے ہیں جب آگ نظر آتی ہے

دیپ جلتے ہی سلگ اٹھتی ہیں یادیں تیری
پھر اداسی بھی لگائے ہوئے پر آتی ہے

کون چپ چاپ در آیا ہے نظر میں نیناں
میں تو سنتی تھی دبے پاؤں سحر آتی ہے

فرزانہ نیناں
 

الف عین

لائبریرین
تم کو ایک ای میل بھی کیا تھا، تازہ کلام، ای بک مواد وغیرہ کے لئے، تم نے جواب نہیں دیا!! ابھی آن لائن ہو تو باتیں یہاں ہی کر لی جائیں!!
 

مغزل

محفلین
شکریہ نیناں ، اللہ تبارک و تعالیٰ توفیقات میں خوب خوب اضافہ فرمائے ، ماشااللہ ، جیتی رہیے ، شاد و کامر ان رہیے
 

F@rzana

محفلین
تم کو ایک ای میل بھی کیا تھا، تازہ کلام، ای بک مواد وغیرہ کے لئے، تم نے جواب نہیں دیا!! ابھی آن لائن ہو تو باتیں یہاں ہی کر لی جائیں!!

معذرت کے سوا کوئی لفظ نہیں میرے پاس۔۔۔۔۔۔ پیارے بابا جانی، دل میں خیال مت کیجئے گا،

گھر بار کی بیشمار ذمہ داریوں کے ہمراہ میں اپنی فن و ادب کی سرگرمیاں جس طرح نبھاتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ جی جانتا ہے۔۔۔
ہو سکتا ہے آپ کی میل ڈیلیٹ ہوگئی ہو، کون سے ایڈریس پر بھیجی تھی؟

آپ مجھے جو بھی لکھیں وہ میرے فرزانہ اختر والے ای میل پر بھیجا کیجئے۔

میں خود کئی روز سے بہت ساری باتیں کرنے کی خواہش دل میں لیئے ہوں،آپ اپنے فون نمبر دیجیئے پلیز اور کون سا وقت مناسب ہوگا کال کے لیئے اس سے بھی مجھے آگاہ کیجئے۔ مہربانی
:)
 

محمد وارث

لائبریرین
لاجواب، بہت خوبصورت غزل ہے فرزانہ صاحبہ!

سبھی اشعار اچھے ہیں، مجھے خاص طور پر یہ زیادہ پسند آئے:

بے خیالی میں جو دیوار پہ رک جائے نظر
بات کرتی ہوئی تصویر ابھر آتی ہے

مجھ کو آتا ہے کسی دل کے سلگنے کا خیال
جب شرر اڑتے ہیں جب آگ نظر آتی ہے

کون چپ چاپ در آیا ہے نظر میں نیناں
میں تو سنتی تھی دبے پاؤں سحر آتی ہے

واہ واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
نیناں، کبھی اپنی غزل پر تبصرہ دیکھنے آؤ تو یہ بھی دیکھ لینا کہ میں مطلع کر رہا ہوں کہ میرے پاس فرزانہ اختر والی ای میل آئ ڈی نہیں ہے، ذ پ سے بھیج دو!!
 

مغزل

محفلین
لگتا ہے نیناں پھر سے غائب ہوگئی ہیں ، بابا جانی کا مراسلہ بھی نہیں دیکھا انہوں نے ، چلیے اسی بہانے فاتح صاحب کے درشن تو ہوگئے
 

ماوراء

محفلین
فرزانہ پچھلے کچھ دنوں سے اوسلو میں تھیں۔۔اسی لیے غائب ہیں۔ آج شام واپسی کی فلائیٹ ہیں ان کی۔
 
Top