اس سال کہاں کی سیر کا ارادہ ہے؟

یاز

محفلین
ارادہ تو انٹرنیشنل ٹرپ کا ہے

کہیں پیرو کا پروگرام تو نہیں بن رہا؟
ماچو پیچو میں پہاڑ، کھنڈرات اور جنگل وافر مقدار میں ہوں گے۔

یہ بتانا تو بھول گیا کہ انکا دارالحکومت میں اس وقت 11260 فٹ (3432 میٹر) کی بلندی پر ہیں۔
یعنی ہمارا اندازہ درست ہی نکلا :hot:۔
 
حسیب

محفلین
الحمدللہ۔ ہم تو آج سوات آن پہنچے۔ اتنی گرمی ہے کہ الامان الحفیظ۔ صلواتیں الگ سے سننے کو ملیں کہ ۔۔۔۔۔ یہ کیسا پرفضا مقام ہے؟ کونسی سیر، کہاں کی سیر؟ وغیرہ وغیرہ۔
کل انشاءاللہ کالام پہنچیں گے تو شاید موسم مہربان دکھائی دے۔
کہاں کہاں گھومے؟؟
ہمارا بھی عید پہ سوات کا پروگرام بن رہا ہے. کچھ رہنمائی کریں کہ تین دن میں آسانی سے کون کون سے علاقے گھومے جا سکتے ہیں
 
کہاں کہاں گھومے؟؟
ہمارا بھی عید پہ سوات کا پروگرام بن رہا ہے. کچھ رہنمائی کریں کہ تین دن میں آسانی سے کون کون سے علاقے گھومے جا سکتے ہیں
سوات میں آجکل کوئی اتنا مزا نہیں ہے۔ مینگورہ ویسے گرمی پڑ رہی، مالم جبہ زیرتعمیر ہے، کالام میں وی نہیں ویکھیا۔۔ باقی آپ کی مرضی۔
 
یاز

محفلین
کہاں کہاں گھومے؟؟
ہمارا بھی عید پہ سوات کا پروگرام بن رہا ہے. کچھ رہنمائی کریں کہ تین دن میں آسانی سے کون کون سے علاقے گھومے جا سکتے ہیں

جناب سوات میں میاندم، کالام، مہوڈنڈ جھیل اور شانگلہ پاس کی زیارت کی۔ لیکن احباب کا یہ مشورہ مناسب ہے کہ فی الوقت سوات سے پرہیز بہتر۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ بحرین سے آگے کالام تک سڑک ناپید ہے۔ اس 34 کلومیٹر کے فاصلے پہ ہمارے 3 گھنٹے اور بہت سا خون صرف ہوا۔ اس پہ مستزاد یہ کہ کالام بذاتِ خود بھی ناگفتہ بہ حالت میں ہے۔ پورے کالام میں بمشکل چند مربع فٹ سڑک سلامت ہو گی۔ اور اگر یہ سوچا جائے کہ کالام سے پہلے ہی کے مقامات دیکھ کے واپس آ جائیں گے تو بھی کچھ حاصل نہیں، کیونکہ اس سے پہلے گرمی بہت ہو گی۔ شانگلہ پاس کا علاقہ البتہ بہت خوب صورت ہے۔ خصوصاً الپوری کے آس پاس۔
 
سید عمران

محفلین
سوات سے بہتر ہے ناران یا آزاد کشمیر دیکھ لیں۔۔۔
کہاں کہاں گھومے؟؟
ہمارا بھی عید پہ سوات کا پروگرام بن رہا ہے. کچھ رہنمائی کریں کہ تین دن میں آسانی سے کون کون سے علاقے گھومے جا سکتے ہیں
پاکستان کے سیاحتی مقامات کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے میرا بلاگ دیکھیں...
بلاک کے سیدھے ہاتھ پر مختلف علاقوں کے ناموں کی ہیڈنگز یے... انہیں دیکھنے کے لیے ان ہیڈنگز پر کلک کریں...
 
زیک

مسافر
اب جب کہ اس سال کی میجر سیر ہو چکی تو ہمارے گھر میں اگلے سال پر گفتگو شروع ہو چکی ہے۔
 
ندیم عامر

محفلین
اسلام آباد سے بالاکوٹ
اور اسلام آباد سے ناران
فلائنگ کوچ پر کتنا ٹائم لگتا ہے جو کہ فل ذاتی
بک کرائ گئ ہو
گوگل کا جواب نہیں چاہیے کوئی ذاتی تجربے والا جواب ہو شکریہ
 
یاز

محفلین
اسلام آباد سے بالاکوٹ
اور اسلام آباد سے ناران
فلائنگ کوچ پر کتنا ٹائم لگتا ہے جو کہ فل ذاتی
بک کرائ گئ ہو
گوگل کا جواب نہیں چاہیے کوئی ذاتی تجربے والا جواب ہو شکریہ
اسلام آباد سے بالاکوٹ تک تقریباً ساڑھے چار سے پانچ گھنٹے، جبکہ اسلام آباد سے ناران تک تقریباً ساڑھے چھ سے سات گھنٹے تک. اس میں رش کی وجہ سے ہونے والی تاخیر شامل نہیں ہے.
 
قیصرانی

لائبریرین
سکاٹ لینڈ کا پروگرام بن رہا ہے، شاید شمالی ساحل سے ہو کر واپس آؤں۔ Elgin میں ایک دوست کا گھر ہے۔ اس نے مجھ سے ایک ڈاگی خریدا تھا اور وہ بہت کامیاب رہا ڈاگ شوز میں۔ تو وہاں تک تو لازمی جانا ہوگا
 
Top