اس سال کہاں کی سیر کا ارادہ ہے؟

زیک

مسافر
ہر سال خزاں کے دنوں میں ہم پت جھڑ اور رنگا رنگی دیکھنے قریبی اپالیچین پہاڑیوں کا رخ کرتے ہیں۔ کبھی لانگ ڈرائیو، کبھی ہوٹل، بی اینڈ بی، کیبن وغیرہ میں اور کبھی کیمپنگ۔ چونکہ یہ علاقہ خزاں کے دنوں میں کافی مقبول ہے اس لئے بکنگ کافی جلدی کرنی پڑتی ہے۔ اس بار اکتوبر میں ہمارا بلیو رج پارک وے کے پاس کیمپنگ کا پروگرام ہے۔
 
احباب رتی گلی جھیل کون کون گیا ہے ؟ہم وہی سے آئے ہیں ۔ پاکستان میں اس سے زیادہ خوبصورت جھیل میں ہم نہیں دیکھی ہے ۔ ۔
ویڈیو اور فوٹو مجھ سے اپلوڈ نہیں ہو رہا اگر کوئی رہنمائی فرما دے تو نوازش ہو گی ۔
 
20160808_115023.jpg
رتی گلی جھیل (12130 فیٹ بلندی)آزاد جموں کشمیر ۔ ۔ ۔ ۔
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

اس سال یوپئین کے بہت ہالیڈے وزٹ ہو چکے ہیں اب مزید بچوں کی فرسٹ ٹرم اکتوبر میں ختم ہونے پر فارو، پرتگال کے لئے بکنگ کنفرم ہے۔

والسلام
 
زیک

مسافر
ہر سال خزاں کے دنوں میں ہم پت جھڑ اور رنگا رنگی دیکھنے قریبی اپالیچین پہاڑیوں کا رخ کرتے ہیں۔ کبھی لانگ ڈرائیو، کبھی ہوٹل، بی اینڈ بی، کیبن وغیرہ میں اور کبھی کیمپنگ۔ چونکہ یہ علاقہ خزاں کے دنوں میں کافی مقبول ہے اس لئے بکنگ کافی جلدی کرنی پڑتی ہے۔ اس بار اکتوبر میں ہمارا بلیو رج پارک وے کے پاس کیمپنگ کا پروگرام ہے۔
اچھا کیا کہ بکنگ کرا لی۔ کیمپ سائٹ میں ٹینٹ والے اب صرف واک ان سائٹ بچے ہیں۔
 
یاز

محفلین
کیا کسی کا سیر و سیاحت کا کوئی ارادہ بنا ہے اس سال؟ یا ابھی بہت جلدی ہے؟
بھائی! ارادہ تو ہر وقت ہی ہوتا ہے۔ اس سال بھی ہے۔ تاہم پاکستان میں کوئی حتمی پروگرام بنانا مشکل ہے۔ اس لئے ابھی سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کہاں کا پلان ہے اور کب۔
 
ہمارا تو فی الحال وہی ملا کی دوڑ مسجد تک والا معاملہ لگ رہا ہے کہ موسم بہار میں ایک بار پھر ڈزنی ورلڈ کا چکر لگائیں۔
 
کیا کسی کا سیر و سیاحت کا کوئی ارادہ بنا ہے اس سال؟ یا ابھی بہت جلدی ہے؟
پچھلے سال سے ہی خود تو سوچ ہی رہا ہوں، مگر اصل کام مسز کو راضی کرنا ہے۔ وہ چھوٹے بچوں کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں جانے پر مطمئن نہیں ہیں۔ کوشش جاری ہے۔ :)
 
اصل اور مشکل ترین کام تو یہی ہے۔ یہ معرکہ سر کر لیا، تو سمجھیں اسی فیصد تیاری مکمل۔
 
زیک

مسافر
پچھلے سال سے ہی خود تو سوچ ہی رہا ہوں، مگر اصل کام مسز کو راضی کرنا ہے۔ وہ چھوٹے بچوں کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں جانے پر مطمئن نہیں ہیں۔ کوشش جاری ہے۔ :)
چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر مشکل ہوتا ہے۔ جب میری بیٹی چھوٹی تھی تو اکثر یہ بےبی بیورن کیریئر استعمال کرتا تھا:
BabyBjorn%20-%20Baby%20Original%20Classic%20-%20Outward%20facing.png

کچھ بڑی ہوئی تو پھر یہ بیک پیک:
pasted%20image%20174x204.jpg
 
Top