اس سال کہاں کی سیر کا ارادہ ہے؟

یاز

محفلین
پہاڑی علاقوں کا راستہ بہت خطرناک ہے۔ کچھ سال پہلے کالج ٹرپ کے ساتھ مری جانے کا اتفاق ہوا تھا۔ ایک تو راستہ خطرناک جو ہولائے دے رہا تھا اور اس پر ہماری پرنسپل صاحبہ نے اپنے بیگ سے سورہ یٰسین نکال کے پڑھنی شروع کر دی۔ :D ہم نے کہا میم!! ہمیں اور تو نہ ڈرائیں۔ ہم موسیقی بھی نہ سن پائے۔ :unsure: وہاں پہنچ کر کافی لطف اٹھایا۔ :rolleyes: لیکن پھر جانے کا اتفاق نہیں ہوا۔ اور ارادہ بھی نہیں ہے۔
مری کا راستہ۔۔۔اور خطرناک
دعا ہے کہ آپ فیئری میڈوزیا شمشال وغیرہ کا راستہ نہ ہی دیکھیں۔
2779702_orig.jpg

409706.jpg
 

فہیم

لائبریرین
اور میوزک بھی شامل کر لیں، لیکن کیا میں خود موجود نہ ہونگا، میں ہونگا تو یہ سب چیزیں بھی ہونگی، جب میں نہیں رہونگا تو پھر اپنی بلا سے :)
اس پر تو یہ گانا بہت فٹ ہے

یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ہونگے
افسوس ہم نہ ہونگے، افسوس ہم نہ ہونگے
 

محمد وارث

لائبریرین
اس پر تو یہ گانا بہت فٹ ہے

یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ہونگے
افسوس ہم نہ ہونگے، افسوس ہم نہ ہونگے
صحیح بات، غلط ترجمانی :) افسوس کی کوئی بات ہی نہیں ہے، دیکھیے ایک اور ترجمانی

دائم آباد رہے گی دنیا
ہم نہ ہونگے کوئی ہم سا ہوگا
 

arifkarim

معطل
ویسے حکومت پاکستان کو اپنے لوگوں کی لوٹ مار سے فرصت ملے تو شمالی علاقہ جات پر کچھ توجہ دے۔ اچھی سڑکیں، پل بنانے سے یہاں سیاح واپس آئیں گے۔ صرف جانباز نہیں۔
 

سید عمران

محفلین
میرا یہ بلاگ دیکھ لیں۔۔۔شاید کچھ موڈ بن جائے۔۔۔
موبائل پر دیکھنے والے والے ویب ورژن پر دیکھیں۔۔۔
ورنہ رائٹ سائڈ بار پر موجود شہروں کی تفصیل نظر نہیں آئے گی۔
 

یاز

محفلین
ویسے حکومت پاکستان کو اپنے لوگوں کی لوٹ مار سے فرصت ملے تو شمالی علاقہ جات پر کچھ توجہ دے۔ اچھی سڑکیں، پل بنانے سے یہاں سیاح واپس آئیں گے۔ صرف جانباز نہیں۔
ویسے میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ زیادہ تر شمالی علاقہ جات میں سڑکیں اچھی خاصی ہیں، اور بعض جگہوں پہ تو بہت ہی کمال سڑکیں ہیں۔ یہ ہمارے سالِ گزشتہ کے ٹرپ کی ہنزہ و گلگت کے قرب و جوار میں قراقرم ہائی وے کی تصاویر ہیں۔
NDL47Z0.jpg

vxEq1cg.jpg
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
کیا لاہور میں آپ کا سسرال ہے؟
جی بالکل درست سمجھے آپ :)۔ لیکن سال میں ایک آدھ بار وہاں جانے کا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ بچے بالکل ہی گھر میں بند نہ ہو جائیں، بلکہ کئی بار تو یہ بھی ہوا کہ میں سسرال گیا ہی نہیں اور بچوں کو لاہور میں گمھا پھرا کر واپس لے آیا ۔
 

یاز

محفلین
میرے اور ناردرن ایریاز کے درمیان یہ سڑکیں ظالم سماج بنی رہی ہیں اب تک اور واقعی زرنوازداری کا ہی کرم ہے کہ کوئی بات بنتی ہی نہیں
آپ سے بھی یہی عرض کروں گا کہ سڑکوں کا کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے۔ سوائے چند جگہوں پہ کچھ پیچز کے، باقی سب سڑکیں اچھی خاصی بہتر حالت میں ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
جی بالکل درست سمجھے آپ :)۔ لیکن سال میں ایک آدھ بار وہاں جانے کا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ بچے بالکل ہی گھر میں بند نہ ہو جائیں، بلکہ کئی بار تو یہ بھی ہوا کہ میں سسرال گیا ہی نہیں اور بچوں کو لاہور میں گمھا پھرا کر واپس لے آیا ۔
تو ایسے ہی گھمانے پھرانے کے لیے صرف لاہور کیوں بھلا:)
 

محمد وارث

لائبریرین
سفر ہے شرط، مسافر نواز بہتیرے
ہزار ہا شجرِ سایہ دار راہ میں ہے
وہی تو، سارا زور ہی ہے سفر پر ہے۔ میں بھی جب کوئی سفر شروع کر لیتا ہوں تو مسافر نواز ملے یا نہ ملے، اُس کو انجوائے خوب کرتا ہوں۔ لیکن سفر شروع کرنا اور اس کے بارے میں سوچنا، الامان و الحفیظ، یہ جنت آپ ہی کو مبارک ہو جناب :)
 
Top