اس سال کہاں کی سیر کا ارادہ ہے؟

یاز

محفلین
محترم احباب السلام علیکم
ہمارے ایک دوست کا قولِ زریں ہے کہ ہر سال کم ازکم ایک نئی جگہ ضرور دیکھنی چاہئے۔
دنیا بھر میں تو سیروسیاحت کے بے شمار مواقع میسر ہیں، لیکن پاکستان میں عمومی طور پہ سیروسیاحت کے لئے پہاڑی علاقوں میں ہی جانے کا رواج ہے اور وہ بھی گرمیوں کے موسم میں۔
سو ایک بار پھر گرمیوں کا سیزن شروع ہو چکا ہے۔
تو کیوں نہ ذرا اس بابت بات چیت ہو جائے کہ اس سال کہاں کی سیاحت کا ارادہ ہے۔
زیک بھائی! آپ سے اظہارِ خیال کی گزارش ہے۔
 
زیک

مسافر
کچھ عرصہ پہلے محفل پر خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ان گرمیوں میں پہاڑ، کھنڈرات اور جنگل کی سیر کا شوق چرایا ہے۔ اب دیکھیں اس کو عملی جامہ پہنانے میں کامیابی ہوتی ہے یا نہیں۔
 
arifkarim

معطل
گرمیوں میں مغربی ناروے کے فیورڈز دیکھنے کا پروگرام ہے۔ کئی سال زیک کا انتظار کیا اس لئے اس بار کچھ پاکستانی مہمانوں کو لیکر جا رہا ہوں
 
زبردست جناب۔ فیورڈز کی زیارت بس انٹرنیٹ پہ ہی نصیب ہو پائی ہے۔ بعض تو بہت ہی خوبصورت ہیں۔ اگر مجھے صحیح یاد پڑ رہا ہے تو سب سے بڑا (یا بڑی) 200 کلومیٹر سے بھی زیادہ طویل ہے خشکی کے اندر۔
 
جیلس!

ہماری سیر کمیٹی نے بار بار یورپ کی سیر کے بعد فی الحال یورپ کے سفر پر پابندی لگا دی ہے۔
 
زیک

مسافر
زبردست جناب۔ فیورڈز کی زیارت بس انٹرنیٹ پہ ہی نصیب ہو پائی ہے۔ بعض تو بہت ہی خوبصورت ہیں۔ اگر مجھے صحیح یاد پڑ رہا ہے تو سب سے بڑا (یا بڑی) 200 کلومیٹر سے بھی زیادہ طویل ہے خشکی کے اندر۔
الاسکا میں فیورڈ دیکھے ہیں مگر ناروے کی بھی کافی شہرت سنی ہے اور دیکھنے کا ارادہ ہے
 
زیک

مسافر
کہیں پیرو کا پروگرام تو نہیں بن رہا؟
ماچو پیچو میں پہاڑ، کھنڈرات اور جنگل وافر مقدار میں ہوں گے۔
اس کی بھنک میری بیگم کو پڑ گئی تو پھر کہیں اور کا پلان نہیں بن سکتا۔

ویسے پرو لکھنا چاہیئے یا پیرو؟ انگریزی تلفظ کے حساب سے پرو قریب ہے جبکہ ہسپانوی تلفظ کے مطابق پیرو۔ نیٹو امریکی زبانوں کا علم نہیں۔
 
اردو میں پیرو لکھنا مروج ہو چکا ہے، اس لئے یہاں تو پیرو ہی لکھا جانا چاہئے۔ اسی طرح اردو میں امریکہ، چین، ملائیشیا وغیرہ لکھنا بھی مروج ہے، ورنہ ان کا حقیقی تلفظ اس سے کوسوں دور ہے۔
 
arifkarim

معطل
اس کی بھنک میری بیگم کو پڑ گئی تو پھر کہیں اور کا پلان نہیں بن سکتا۔

ویسے پرو لکھنا چاہیئے یا پیرو؟ انگریزی تلفظ کے حساب سے پرو قریب ہے جبکہ ہسپانوی تلفظ کے مطابق پیرو۔ نیٹو امریکی زبانوں کا علم نہیں۔
پرو تو پھر اردو میں پروفیشنل بن جائے گا :)
 
یاز

محفلین
یاز آپ کا کہاں کا قصد ہے؟
جناب اپنا وہ حال ہے کہ "ملا کی دوڑ مسجد تک"۔
وقت ملنے پہ منحصر ہے۔ کم سے کم اردہ تو وادیء سوات کا ہے کہ بہت عرصہ (16 سال) ہو گئے سوات گئے ہوئے۔
کچھ زیادہ وقت ملا اور بدوائی پاس کھل چکا ہوا تو سوات کے ساتھ کمراٹ ویلی۔ اور شاید چترال وغیرہ بھی۔
مزید وقت ملا تو چترال سے گلگت براستہ شندور پاس بھی۔
تاہم یہ سب خیالی پلاؤ شلاؤ است۔ اللہ کرے کہ کچھ موقع شوقع ملا جائے۔
 
یہ تو کافی لمبا چوڑا پلان بن سکتا ہے۔

سوات میں سیاحت کی اب کیا صورتحال ہے؟
 
یاز

محفلین
یہ تو کافی لمبا چوڑا پلان بن سکتا ہے۔

سوات میں سیاحت کی اب کیا صورتحال ہے؟
میری معلومات کے مطابق سیاحت کی صورتحال بہت اچھی ہے۔ کہہ سکتے ہیں کہ جیسی اچھے وقتوں میں تھی، ویسی یا اس سے مزید بہتر ہی ہے۔ سوات کا ایک بڑا مسئلہ بحرین سے کالام روڈ کا ہے۔ اس کی حالت سخت ناگفتہ بہ ہے۔ جس دن یہ بن گئی تو سوات میں بھی لوگ اسی طرح ٹوٹ پڑا کریں گے جیسے ابھی کاغان ویلی میں جاتے ہیں۔ یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ گزشتہ سات آٹھ سالوں سے وادیء کاغان کی روڈ کافی بہتر بلکہ شاندار کنڈیشن میں ہے۔ سو وہاں جانا بہت آسان ہے
 
اس علاقہ میں غالبا پاک چائنا راہداری بھی بن رہی ہے اسلئے حالات اچھے ہی ہوں گے۔
 
Top