اسے حجاب ہی کہیں گے نا ؟؟؟

جہانزیب

محفلین
عورت کا حجاب اسلامی لحاظ‌ سے اتنا ہی ہے، جو لباس عورت حج میں‌ پہنتی ہے ۔ باقی سب معاشرتی، قبائلی اور مردانہ دباؤ‌ ہے ۔
 
فاروقی

معطل
عورت کا حجاب اسلامی لحاظ‌ سے اتنا ہی ہے، جو لباس عورت حج میں‌ پہنتی ہے ۔ باقی سب معاشرتی، قبائلی اور مردانہ دباؤ‌ ہے ۔

محترم۔۔۔ پھر تو مردوں کو بھی ہر وقت حج والا لباس زیب تن کرنا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔پردے کی مختلف حالتیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ جیسا کہہ رہے ہیں ویسی با ت بالکل نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کسی علم والے سے پوچھیئے اس کے متعلق.........ملا حضرات ہر بات میں ہی غلط نہیں ہوتے......
 
جہانزیب

محفلین
[ARABIC][AYAH]وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَىٰ عَوْرَاتِ النِّسَاءِ ۖ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِنْ زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ [٢٤:٣١][/AYAH]
[/ARABIC]
اور آپ مومن عورتوں سے فرما دیں کہ وہ (بھی) اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی آرائش و زیبائش کو ظاہر نہ کیا کریں سوائے (اسی حصہ) کے جو اس میں سے خود ظاہر ہوتا ہے اور وہ اپنے سروں پر اوڑھے ہوئے دوپٹے (اور چادریں) اپنے گریبانوں اور سینوں پر (بھی) ڈالے رہا کریں اور وہ اپنے بناؤ سنگھار کو (کسی پر) ظاہر نہ کیا کریں سوائے اپنے شوہروں کے یا اپنے باپ دادا یا اپنے شوہروں کے باپ دادا کے یا اپنے بیٹوں یا اپنے شوہروں کے بیٹوں کے یا اپنے بھائیوں یا اپنے بھتیجوں یا اپنے بھانجوں کے یا اپنی (ہم مذہب، مسلمان) عورتوں یا اپنی مملوکہ باندیوں کے یا مردوں میں سے وہ خدمت گار جو خواہش و شہوت سے خالی ہوں یا وہ بچے جو (کم سِنی کے باعث ابھی) عورتوں کی پردہ والی چیزوں سے آگاہ نہیں ہوئے (یہ بھی مستثنٰی ہیں) اور نہ (چلتے ہوئے) اپنے پاؤں (زمین پر اس طرح) مارا کریں کہ (پیروں کی جھنکار سے) ان کا وہ سنگھار معلوم ہو جائے جسے وہ (حکمِ شریعت سے) پوشیدہ کئے ہوئے ہیں، اور تم سب کے سب اللہ کے حضور توبہ کرو اے مومنو! تاکہ تم (ان احکام پر عمل پیرا ہو کر) فلاح پا جاؤ ۔

And say to the believing women that they should lower their gaze and guard their modesty; that they should not display their beauty and ornaments except what (must ordinarily) appear thereof; that they should draw their veils over their bosoms and not display their beauty except to their husbands, their fathers, their husband's fathers, their sons, their husbands' sons, their brothers or their brothers' sons, or their sisters' sons, or their women, or the slaves whom their right hands possess, or male servants free of physical needs, or small children who have no sense of the shame of sex; and that they should not strike their feet in order to draw attention to their hidden ornaments. And O ye Believers! turn ye all together towards Allah, that ye may attain Bliss.​

اور مومن عورتوں سے بھی کہہ دو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی آرائش (یعنی زیور کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیا کریں مگر جو ان میں سے کھلا رہتا ہو۔ اور اپنے سینوں پر اوڑھنیاں اوڑھے رہا کریں اور اپنے خاوند اور باپ اور خسر اور بیٹیوں اور خاوند کے بیٹوں اور بھائیوں اور بھتیجیوں اور بھانجوں اور اپنی (ہی قسم کی) عورتوں اور لونڈی غلاموں کے سوا نیز ان خدام کے جو عورتوں کی خواہش نہ رکھیں یا ایسے لڑکوں کے جو عورتوں کے پردے کی چیزوں سے واقف نہ ہوں (غرض ان لوگوں کے سوا) کسی پر اپنی زینت (اور سنگار کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیں۔ اور اپنے پاؤں (ایسے طور سے زمین پر) نہ ماریں (کہ جھنکار کانوں میں پہنچے اور) ان کا پوشیدہ زیور معلوم ہوجائے۔ اور مومنو! سب خدا کے آگے توبہ کرو تاکہ فلاح پاؤ
 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
ماشا اللہ ، کیا خوب بات چل رہی ہے ، بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ کچھ مسلمان مل کر اپنے دین کے ایک بنیادی حکم کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں ،
اور ساتھ ساتھ حیرت بھی ہو رہی ہے کہ ایک ایسی بات پر مختلف فیصلے صادر ہو رہے ہیں جس کے آغاز و ابتدا پر ہی یہاں اصحاب رائے و فکر کی طرف سے ایک رائے کا اظہار نہیں کیا گیا !!!
جب کہ ایک عام قاعدے کی بات ہے کہ جب کسی معاملے یا موضوع پر بحث کی جائے تو سب سے پہلے اس کی حقیقت اور تعریف پر اتفاق کیا جائے اور پھر اس کے احکام و جز ئیات کو زیر بحث لایا جائے ، ورنہ ہوتا یوں ہے کہ """ ساری رات قصہ لیلی و مجنوں سنتے رہے اورصبح جا پوچھا کہ لیلی عورت تھی یا مجنوں """
محترم بھائیو ، بہنوں ، کیا کوئی یہ سمجھائے گا کہ """ حجاب """ ہوتا کیا ہے ؟؟؟ بحیثیت لفظ اس کا کیا معنی ہے ؟؟؟
اور اس کے بعد یہ سمجھائے کہ اسلام میں اس کا کیا مفہوم ہے ؟؟؟ اور کیوں ہے ؟؟؟
اور اس کے بعد یہ دیکھا جائے کہ کون سا حجاب اسلامی ہے ، کونسا غیر اسلامی ، کون سا محض معاشرت عادات کا نتیجہ ہے اور کون سا صرف مرد حضرات کا عورتوں پر ظلم و ستم ، اور یہ ظلم و ستم کرنے والے کون کون تھے اور ہیں ؟؟؟
مجھے بڑی خوشی ہو گی کہ کوئی مجھے یہ باتیں ، علم و عقل و تاریخ کی روشنی میں سمجھائے ، اور پھر ہم ان سب باتوں کو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی مقرر کردہ کسوٹیوں پر پرکھ کر حق و نا حق کی جانچ کر لیں ، ان شا اللہ ایمان والوں کے لیے معاملہ صاف ہو جائے ، اللہ نہ کرے کہ ہم میں سے کوئی ایسا ہو جسے اللہ گمراہ کر دیتا ہے ، و السلام علیکم
 
آبی ٹوکول

محفلین
جی کہیں گے تو حجاب ہی مگر چھپانے والا نہیں دکھانے والا:mrgreen:
جیسے ہاتھی کے دانت کھانے کہ اور دکھانے کہ اور :mrgreen:
 
طالوت

محفلین
اگر آپ لوگوں کی اجازت ہو تو کم از کم مغربی معاشرے کے لیئے اسے "حجاب" قرار دے دیں ؟؟؟؟

دکھانے پر ہی نہیں دیکھنے پر بھی پابندی ہے ۔۔۔ لیکن ہمارا سارا زور ساری مزمتیں ، سارے کا سارا اسلام دکھانے والے پہ لاگو ہوتا ہے ۔۔ بات اگرچہ تلخ ہے مگر ہے تو حقیقت ۔۔۔
وسلام
 
martialazam

محفلین
[font=&quot]جی بھیا جی ہے تو یہ حجاب بشرطیکہ یہ کرنے والی گھر کے اندر ہو۔ او اگر اس حالت میں گھر سے باہر ہو تو یہ بے حیائ ہے۔[/font]
 
طالوت

محفلین
[font=&quot]جی بھیا جی ہے تو یہ حجاب بشرطیکہ یہ کرنے والی گھر کے اندر ہو۔ او اگر اس حالت میں گھر سے باہر ہو تو یہ بے حیائ ہے۔[/font]
سمجھ نہیں آتی کہ اس بات پہ رووں یا ہنسوں ؟ گھر میں کونسا حجاب ہوتا ہے جناب؟
اور بے حیائی کی تعریف ہمارے یہاں ان کے یہاں اور ان کے یہاں ذرا مختلف ہے ۔۔ اب اگر پاکستانی اسلام میں یہ بے حیائی ہے تو یہ قانون ساری دنیا میں لاگو نہیں ہو سکتا ۔۔۔ہاں البتہ بے حیائی کی تعریف کر دیتے تو بات سمجھنے میں آسانی رہتی ۔۔۔
وسلام
 
ہمم فیشن کہہ لیجئے ، ویسے حجاب اور فیشن میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، جزاک اللہ خیرا مغل بھائی ، آپ نے بالکل درست کہا ، حجاب اور فیشن میں زمین و آسمان کا فرق ہے ، اور ان تصویروں میں جو کچھ دکھایا گیا وہ تو کسی طور حجاب نہیں ، و السلام علیکم ۔
 
جی کہیں گے تو حجاب ہی مگر چھپانے والا نہیں دکھانے والا:mrgreen:
جیسے ہاتھی کے دانت کھانے کہ اور دکھانے کہ اور :mrgreen:
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، جزاک اللہ خیرا بھائی ، آپ کا کہنا بھی درست ہے ان تصویروں میں جو دکھایا گیا ہے وہ نہ چھپانے والا حجاب ہے نہ بچانے والا ، یہ کچھ اس قسم کا حجاب ہے جسے حالی صاحب نے کچھ اس طرح بیان کیا تھا کہ :::
دیکھیَں جو کل چند بے پردہ بیبیاں
حیرت سے پوچھا آپ کا پردہ کیا ہوا
کہنے لگی ، عقل پہ مردوں کی جا پڑا​
ہو سکتا یہ الفاظ بالکل ویسے نہ ہوں جیسے انہوں نے کہے تھے ، لیکن بات بڑی حقیقی ہے ، و السلام علیکم ۔
 
[font=&quot]جی بھیا جی ہے تو یہ حجاب بشرطیکہ یہ کرنے والی گھر کے اندر ہو ۔ او اگر اس حالت میں گھر سے باہر ہو تو یہ بے حیائ ہے۔[/font]
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جی درست کہا ، یہ حجاب نہیں بلکہ حجاب جسے بچاتا ہے یہ انداز اسے بالکل غیر محفوظ کرتے ہیں ، یعنی عزت و عفت کو ، و السلام علیکم۔
 
اگر آپ لوگوں کی اجازت ہو تو کم از کم مغربی معاشرے کے لیئے اسے "حجاب" قرار دے دیں ؟؟؟؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، طالوت بھائی ، حجاب ، جو یہاں زیر بحث ہے ، وہ سو فیصد اسلامی شعائر و احکام میں سے ہے ، اور اسلام کا کوئی حکم اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی مقرر کردہ حدود سے خارج ہو کر نہیں اپنایا جا سکتا ، کسی کی مرضی یا اجازت سے کوئی معاملہ کسی کے لیے کچھ اور کوئی کسی کے لیے کچھ اور نہیں بنیا جا سکتا ، شریعت سازی صرف اللہ تعالی کا حق ہے ، اور اس کی قولی اور عملی تشریع اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا منصب ، اور یہ دونوں کام مکمل ہو چکے ، اور قیامت تک‌ آنے والے تمام تر انسانوں کے لیے مکمل ہو چکے ، کوئی کسی بھی معاشرے کا فرد رہا ہو ، اللہ وہی ہے جو ہے ، اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم بھی محمد ابن عبداللہ ہی ہیں ، اور ان کے احکامات میں تبدیلی کی قطعا کوئی گنجائش نہیں ، و للہ الحمد ۔
دکھانے پر ہی نہیں دیکھنے پر بھی پابندی ہے ۔۔۔ لیکن ہمارا سارا زور ساری مزمتیں ، سارے کا سارا اسلام دکھانے والے پہ لاگو ہوتا ہے ۔۔ بات اگرچہ تلخ ہے مگر ہے تو حقیقت ۔۔۔
وسلام
جی طالوت بھائی ، آپ کا کہنا بجا ہے ، غیر محرم عورتوں ، اور غیر محرم مردوں کی طرف جان بوجھ کر دیکھنا بھی منع ہے ، اور اگر نظر پڑ جائے تو فورا ہٹا لینے کا حکم ہے ،
لیکن ہمارا سارا زور ، ساری مذمتیں ، سارے کا سارا اسلام دکھانے والے پر لاگو نہیں ہوتا ، اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو درست نہیں ،
جی ، دونوں معاملات الگ الگ ہیں ، پس جس معاملے پر بات ہو رہی ہو اسی کی بات کی جانا ، سارے کے سارے اسلام کا اسی معاملے پر لاگو ہونا کیسے ہو گا میرے بھائی ؟
آپ کی یہ مدرجہ بالا بات یقینا تلخ ہے کیونکہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے احکام اور صحابہ اور صحابیات رضی اللہ عنہم اجمعین کے عمل پر اعتراض کا رخ لیے ہوئے ہے یا کم از کم مذاق اُڑانے والی محسوس ہو رہی ہے ،
اور قطعا حقیقت نہیں ، حقائق ذاتی آرا و افکار ، وہ بھی ایسے جو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے صاف صریح احکامات کے منافی ہوں ، ایسے افکار حقائق نہیں ہوتے ، دھوکہ ہوتے ہیں جن کے ذریعے انسان کا ازلی دشمن دھوکہ دے کر انسان کو وہاں لے جانا چاہ رہا ہوتا ہے جہاں لے جانے کی وہ اس وقت سے کوشش کر رہا ہے جب اسے آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے کا کہا گیا ،
فأعتبروا یا أولو الأبصار ، و السلام علیکم۔
 
سمجھ نہیں آتی کہ اس بات پہ رووں یا ہنسوں ؟ گھر میں کونسا حجاب ہوتا ہے جناب؟
اور بے حیائی کی تعریف ہمارے یہاں ان کے یہاں اور ان کے یہاں ذرا مختلف ہے ۔۔ اب اگر پاکستانی اسلام میں یہ بے حیائی ہے تو یہ قانون ساری دنیا میں لاگو نہیں ہو سکتا ۔۔۔ہاں البتہ بے حیائی کی تعریف کر دیتے تو بات سمجھنے میں آسانی رہتی ۔۔۔
وسلام
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
طلوت بھائی ، جو جی چاہے کر لیجیے ، گھر میں کونسا حجاب ہوتا ہے اس کی سمجھ تب ہی آ سکتی ہے ان شاء اللہ جب """ حجاب """ کو سمجھا جائے ، ہم لوگ جس موضوع پر بحث کیے چلے جارہے ہیں اس کی تعریف پر بھی متفق نہیں ، :confused:
اسی لیے میں نے گذارش کی تھی :::

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
ماشا اللہ ، کیا خوب بات چل رہی ہے ، بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ کچھ مسلمان مل کر اپنے دین کے ایک بنیادی حکم کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں ،
اور ساتھ ساتھ حیرت بھی ہو رہی ہے کہ ایک ایسی بات پر مختلف فیصلے صادر ہو رہے ہیں جس کے آغاز و ابتدا پر ہی یہاں اصحاب رائے و فکر کی طرف سے ایک رائے کا اظہار نہیں کیا گیا !!!
جب کہ ایک عام قاعدے کی بات ہے کہ جب کسی معاملے یا موضوع پر بحث کی جائے تو سب سے پہلے اس کی حقیقت اور تعریف پر اتفاق کیا جائے اور پھر اس کے احکام و جز ئیات کو زیر بحث لایا جائے ، ورنہ ہوتا یوں ہے کہ """ ساری رات قصہ لیلی و مجنوں سنتے رہے اورصبح جا پوچھا کہ لیلی عورت تھی یا مجنوں """
محترم بھائیو ، بہنوں ، کیا کوئی یہ سمجھائے گا کہ """ حجاب """ ہوتا کیا ہے ؟؟؟ بحیثیت لفظ اس کا کیا معنی ہے ؟؟؟
اور اس کے بعد یہ سمجھائے کہ اسلام میں اس کا کیا مفہوم ہے ؟؟؟ اور کیوں ہے ؟؟؟
اور اس کے بعد یہ دیکھا جائے کہ کون سا حجاب اسلامی ہے ، کونسا غیر اسلامی ، کون سا محض معاشرت عادات کا نتیجہ ہے اور کون سا صرف مرد حضرات کا عورتوں پر ظلم و ستم ، اور یہ ظلم و ستم کرنے والے کون کون تھے اور ہیں ؟؟؟
مجھے بڑی خوشی ہو گی کہ کوئی مجھے یہ باتیں ، علم و عقل و تاریخ کی روشنی میں سمجھائے ، اور پھر ہم ان سب باتوں کو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی مقرر کردہ کسوٹیوں پر پرکھ کر حق و نا حق کی جانچ کر لیں ، ان شا اللہ ایمان والوں کے لیے معاملہ صاف ہو جائے ، اللہ نہ کرے کہ ہم میں سے کوئی ایسا ہو جسے اللہ گمراہ کر دیتا ہے ، و السلام علیکم
کیا خیال ہے طالوت بھائی میری ان مندرجہ بالا گذارشات پر غور کر کے واقعتا کچھ سیکھا سمجھا جائے ؟
آپ نے مزید کہا :::

اور بے حیائی کی تعریف ہمارے یہاں ان کے یہاں اور ان کے یہاں ذرا مختلف ہے ۔۔ اب اگر پاکستانی اسلام میں یہ بے حیائی ہے تو یہ قانون ساری دنیا میں لاگو نہیں ہو سکتا ۔۔۔ہاں البتہ بے حیائی کی تعریف کر دیتے تو بات سمجھنے میں آسانی رہتی ۔۔۔
وسلام
طالوت بھائی ، کس کے ہاں کس کی کیا تعریف ہے ، مسلمان کے لیے اپنے دین کے احکام سمجھنے کی یہ کسوٹی نہیں ، اسے دیکھنا یہ ہے کہ کس کی اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے ہاں کیا تعریف ہے ، اور اس کا کیا حکم دیا ہے ؟
اب اگر پاکستانی اسلام میں یہ بے حیائی ہے تو یہ قانون ساری دنیا میں لاگو نہیں ہو سکتا ۔۔۔ہاں البتہ بے حیائی کی تعریف کر دیتے تو بات سمجھنے میں آسانی رہتی ۔۔۔
وسلام
بھائی ، پاکستانی اسلام !!! کیا پاکستانیوں کے لیے کوئی اور اللہ ہے ؟ کوئی اور قران ہے ؟ کوئی اور نبی و رسول ہے ؟ کیا پاکستانی مسلمان ستر وحجاب کے احکام دنیا کے دوسرے مسلمانوں سے الگ کسی اور جگہ سے اپنائے ہوئے ہیں ؟؟؟
ستر وحجاب کے قوانین اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی طرف سے مقرر ہیں اور ان شاء اللہ ساری دنیا ہپر یہی لاگو ہو کر رہیں گے ، اللہ ہمیں ان خوش نصیبوں میں بنائے جو اس کے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے احکامات کو نافذ کرنے والے ہوتے ہیں ، ان بد نصیبوں میں سے نہ بنائے جو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے احکامات کے خلاف کام کرتے ہیں ،

ہاں البتہ بے حیائی کی تعریف کر دیتے تو بات سمجھنے میں آسانی رہتی ۔۔۔
وسلام
یہ سوال تو بھائی martialazam سے ہے ، اور یہ مناسب نہیں لگتا کہ ان کی جگہ میں جواب دوں ، لیکن اگر وہ مجھے اجازت دیں تو ان شاء اللہ تعالیٰ ، اللہ کا یہ حقیر بندہ ، آپ کا ایک مسلمان بھائی ، آپ کو اس کا جواب دے سکتا ہے ،
اور میرے بھائی ، آ خر میں اپنے اس بھائی کا ایک درمدانہ مشورہ قبول فرمایے ، کہ ، اگر آپ اسلام کے کسی حکم کو ماننے میں متردد ہیں تو اللہ سے حق کے حصول کی دعا کرتے ہوئے ، حق کے متلاشی کی طرح سوال جواب کیجیے ، ایسے الفاظ استعما مت کیجیے جو اللہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے احکامات و فرامیں ، یا صحابی و صحابیات رضی اللہ عنہم اجمعین کے متفق اقوال و افعال کی اہانت ، مذاق یا ان پر اعتراض کا رنگ لیے ہو ، و السلام علیکم۔
 
تعبیر

محفلین
مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی ۔ عرب ممالک میں بھی حجاب کےالگ الگ طریقے ہیں
ایک طریقہ پورا چہرہ چھپانا

دوسرا صرف سر کے بال چھپانا

ایک اور سار چہرا کور کرنا سوائے آنکھوں کے
پھر اصل طریقہ ہے کیا ؟؟؟
حجاب کی تعریف بھی ہو جائے عادل سہیل جی
 
زیک

مسافر
یہ فیشن اور ملبوسات کا فورم ہے۔

خواتین کو حجاب یا سکارف کے ساتھ پوز کرتے ہوئے دیکھنے کی اجازت ہمارے ان مسلمان بھائیوں کو کس خدا نے دی ہے؟ :p
 
فاروقی

معطل
یہ فیشن اور ملبوسات کا فورم ہے۔

خواتین کو حجاب یا سکارف کے ساتھ پوز کرتے ہوئے دیکھنے کی اجازت ہمارے ان مسلمان بھائیوں کو کس خدا نے دی ہے؟ :p

یہی سوال آپ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ پہلے وضاحت کیجیئے پھر ہم بھی ضرور بتائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
Top