اسے حجاب ہی کہیں گے نا ؟؟؟

طالوت

محفلین
اتنی توجہ دینے کا شکریہ عادل !
آپ میری بات نہیں سمجھے تو پھر بحث کیسی ۔۔۔۔ تاہم اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے والا الزام بڑا قبیح ہے اس سے گریز کریں ۔۔۔
جو تشریح آپ اسلام کی کر رہے ہیں میں اسے نہیں مانتا ۔۔۔ جہاں تک بات ہے ساری دنیا میں اسلام کا حجاب یا شریعت کا ایک ہی معیار ہے تو محترم اس کے لیئے مزید مطالعہ کریں ۔۔۔ امید ہے سمجھ گئے ہوں گے !
وسلام
 
اتنی توجہ دینے کا شکریہ عادل !
آپ میری بات نہیں سمجھے تو پھر بحث کیسی
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
طالوت بھائی ، شکریہ ادا کرنے پر شکریہ ،
بھائی میری سابقہ گفتگو میں جہاں آپ یہ سمجھے ہوں کہ میں آپ کی بات نہیں سمجھا یا غلط سمجھا ہوں ، تو آپ اس کی وضاحت فرما دیجیے ، میرے ساتھ دیگر قارئین کا بھی بھلا ہو جائے گا ان شاء اللہ ،
اور بات بحث کی نہیں ، طالوت بھائی ، آپ کچھ ایسے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں جو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے فرامین اور احکام کے مطابق نہیں ہیں ، اور میں ان خیالات کی کجی کا اظہار اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے فرامین و احکام کی روشنی میں کر رہا ہوں ، نہ کہ اپنے ذاتی خیالات و افکار کی بنا پر تو اس میں بحث کیسی ، اگر اس قسم کی گفتگو کو بحث کہا جائے اور بحث سمجھ کر پابندی لگا دی جائے تو اختلاف ہونے کی صورت میں حق کیسے سامنے آئے گا ،

ا تاہم اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے والا الزام بڑا قبیح ہے اس سے گریز کریں ۔۔۔
میرے بھائی ، اللہ مجھے کسی پر الزام تراشی سے محفوظ رکھے ، آپ اپنے سابقہ اور اسی مراسلے کے الفاظ کا بغور جائزہ کروایے ، کیا ان میں اسلام اور اسلامی شعائر کا مذاق نہیں ہے ؟؟؟ بلکہ ان پر اعتراض ہے جو مذاق سے کہیں بڑھ کر ہے ، اگر میں غلطی پر ہوں تو وضاحت فرمایے میں معذرت کر لوں گا اور یہیں سب کے سامنے کر لوں گا ان شاء اللہ ،
جو تشریح آپ اسلام کی کر رہے ہیں میں اسے نہیں مانتا ۔
میرے بھائی ، میں نے اسلام کی کوئی تشریح نہیں کی بلکہ یہ بتایا ہے کہ اللہ کے فرامین اور احکام کی قولی اور عملی تشریح کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا منصب تھا ، اور وہ بہترین طور پر اپنی اس ذمہ داری کو مکمل فرما گئے ، پس کسی اور کو کوئی نئی تشریح پیش کرنے کی ضرورت نہیں جی ضرورت ہے تو یہ جہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی سنت مبارکہ کا بھرپور مطالعہ کرے ، اور شریعت اور شریعت کے احکام ان کسوٹیوں کے مطابق سیکھے اور مجھے جو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے مقرر فرمائی ہیں ، میری کوئی بات ان کسوٹیوں کے خلاف ہو تو اسے ضرور ٹھکرایے اور مت مانیے ، اور مجھے بھی اس کے بارے میں بتایے ، اللہ آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے
[/SIZE]
جہاں تک بات ہے ساری دنیا میں اسلام کا حجاب یا شریعت کا ایک ہی معیار ہے تو محترم اس کے لیئے مزید مطالعہ کریں ۔۔۔ امید ہے سمجھ گئے ہوں گے !وسلام
مشورے کا شکریے ، طالوت بھائی ، اللہ سبحانہ و تعالی کی نازل کردہ شریعت تا قیامت آنے والے تمام تر انسانوں کے لیے برابر ہے کہیں کسی کے لیے الگ الگ احکام نہیں ہیں ، ایک ہی معیار ہے ، ((( قُلْ يأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعاً الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ لا إِلَ۔هَ إِلاَّ هُوَ يُحْيِ۔ي وَيُمِيتُ فَآمِنُواْ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَاتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ::: (اے ہمارے رسول ) آپ فرما دیجیے لوگو میں تُم سب کی طرف اللہ کا رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں (وہ اللہ ) جس کے لیے آسمانوں اور زمیں کی بادشاہی ہے جس کے عِلاوہ کوئی حقیقی سچا معبود نہیں وہی زنگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے ، لہذا (اے لوگو) ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر (جس کی نشانیوں میں سے ہے کہ )وہ ( ایسا)نبی (ہے )جو پڑھنا لکھنا نہیں جانتا ، اور ( وہ رسول )جو اللہ اور اس کی باتوں پر ایمان رکھتا ہے ، اور تم لوگ اُسرسول کی اتباع کرو تا کہ تم لوگ ھدایت پا جاؤ ))) سورت الاعراف / آیت ۱۵۸
طالوت بھائی ، اللہ تو یہ بتاتا ہے اور اپنے رسول کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو یہ فرمانے کا حکم دے کر بتاتا ہے کہ اللہ کی باتیں اور رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سب کے سب لوگوں کے لیے یکساں ہیں ، کہیں کسی معاشرے کے لیے کوئی الگ معیار نہیں ،
بھائی جی ، یہ میری تشریح نہیں اللہ تبارک و تعالی کا فرمان اور انتہائی واضح فرمان ہے ، اب اگر آپ ان باتوں کو نہیں مانتے تو میں اسے کیا کہوں ؟؟؟
اسلامی شعائر اور احکام کا مذاق یا انکار یا ان پر اعتراض ؟؟؟
قارئین ہی بتا دیں ؟؟؟

تو محترم اس کے لیئے مزید مطالعہ کریں ۔۔۔ امید ہے سمجھ گئے ہوں گے !
وسلام
طالوت بھائی ، مجھے تو اللہ کے فرامین ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی سنت مبارکہ ، ، اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین اور امت کے اماموں کی زندگیوں کے مطالعہ میں یہی سبق ملتا ہے ، جو کچھ میں کہتا چلا آ رہا ہوں ، آپ جس مزید مطالعہ کا مشورہ دے رہے ہیں اس کے ذرائع بھی بتا دیجے ، یقین جانیے میں نہیں سمجھا کہ آپ مجھے کس اور کن کا مطالعہ کروانا چاہ رہے ہیں ،
ایک مشورہ میرا بھی ہے میرے بھائی ، مندرجہ ذیل مراسلات کا بھی مطالعہ فرمایے اللہ خیر کرے ،
""" احکام شریعت سمجھنے کی کسوٹیاں """
""" قران فہمی کے لیے سنت کا ساتھ لازم ہے """
ان شاء اللہ تعالی کچھ مزید بھی ارسال کروں گا ، اللہ ہم سب کو حق جاننے ، پہچاننے اپنانے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، اور اسی پر ہمارا خاتمہ فرمائے ، و السلام علیکم۔
 

طالوت

محفلین
ہر معاشرے کی اپنے رسم و رواج اور اقدار ہوتی ہیں ۔سب پر کسی حکم کا ایک سا نفاذ نہیں ہوتا ۔ہمارے یہاں حجاب یا ستر شلوار قمیض کے بغیر مکمل نہیں ہوتا ۔۔
یہ آپ ساری دنیا کو نہیں پہنا سکتے ۔۔۔
اگر اب بھی نہیں سمجھے تو مزید بحث کر کے اپنا وقت ضائع مت کیجیئے گا ۔۔۔
وسلام
 

فاروقی

معطل
بھائی طالوت ہم یہاں رسم رواج کی بات تو کر ہی نہیں رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم مسلمان ہیں ۔۔۔ ہمیں رسم رواج سے ہٹ کر اسلام میں اس (حجاب کے)عمل کو دیکھنا چاہیئے نہ کہ رسم رواج کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بات کوئی ہو رہی ہے اور آپ گھما کر کہیں لے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں لوگوں کے دل جیتنے کی بجائے ذرا ایک نظر اسے اسلام کی روشنی میں دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہتے ہین جو بات سچی ہو اسے ماننے میں دیر نہیں کرنی چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنی انا کو اسلام میں آڑے مت آنے دیجئے،،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ سیکھنے کے لیئے دل کھول کر حجاب کے بارے میں اسلام کا نقطہ نظر دیکھیں گے تو آپ کو سمجھ آئے گی۔۔۔۔۔۔۔۔اور اگر آج کل کی روشن خیال سے آپ بھی گائل ہیں تو پھر میں کیا کہا سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میری تحریر سے یہ مطلب مت لیجیئے گا کہ میں اپنی بات منوانے کی زبر دستی کو شش کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرا کہنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ کسی چیز کو سمجھنے کے لیئے تصویر کے دونوں رخ دیکھنے پڑتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ صرف رسم رواج کی بات کریں گے تو ۔۔آپ کو سوچنا ہو گا کہ رسم رواج صرف پردے کا ہی نہیں بلکہ معاشرے میں ایسی رسومات بھی موجود ہیں کہ آپ اگر انہیں جائز قرار دیں تو بہت سے مسلمان شرک میں مبتلا ہو کر گمراہی میں مبتلا ہو جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔بات کو سمجھنے کی کوشش کیجیئے نہ کہ مسلمان معاشروں میں موجود رسم رواج کو جائز قرار دیں۔۔۔۔۔والسلام
 

طالوت

محفلین
:):)
یہی تو میں کہہ رہا ہوں کہ آپ میری بات سمجھ نہیں رہے ہیں ۔۔ یا میں سمجھا نہیں پا رہا ۔۔۔ اسلام آپ کے رسم و رواج کو لات تو نہیں مارتا نا ۔۔۔ اسلام آپ کو بنیادی اصول دیتا ہے جن کی روشنی میں آپ نے اپنے معاملات طے کرنے ہوتے ہیں ۔۔۔ بات شروع ہوئی تھی ان تصویروں کے حوالے سے کہ آیا یہ حجاب ہے یا نہیں ؟ مغربی معاشرے جو کہ مادر پدر آزاد ہیں وہاں کی معاشرت میں یہی حجاب ہو گا کیونکہ وہاں کی معاشرت میں پینٹ شرٹ کوٹ ٹائی ہے ۔۔ اور ہمارے یہاں بھی اس بطور حجاب اپنایا جا سکتا ہے کہ جب ہمارا معاشرہ بھی جینز زدہ ہو ۔۔ اب آپ منہ چھپانے کو ہی حجاب سمجھتے ہیں تو میں کیا کروں ؟ آپ کی پوسٹ موجود ہے پردے یا حجاب کے ھوالے سے باقی باتیں وہیں کر لتے ہیں بشرط کہ مقفل نہ کر دی جائے ۔۔۔

میرے ابتک کے پیغامات سے آپ کو لگتا ہے کہ میں یہاں لوگوں کے دل جیت رہا ہوں :eek: اگر ایسا ہے بھی تو مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کے لیئے ضروری ہے ۔۔:)

آپ تو کیا کوئی اور بھی اپنی بات زبردستی مجھ سے منوا نہیں سکتا ۔۔۔ کسی بھی صورت کسی بھی قیمت پر ۔۔۔ ;) اور میری انا ؟؟؟ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ !

اور الحمدللہ میں روشن خیال ہوں کیونکہ اسلام نہ تو تواہم پرستی پر یقین رکھتا ہے اور دقیانوسیت کا علمبردار ہے لیکن یاد رہے مشرف بااسلام نہیں ہوں ۔۔۔ میں اماموں کی تحقیقات کو حرف آخر نہیں سمجھتا اس کے بعد بھی سوچنے سمجھنے کے راستے کھلے ہوئے ہیں ۔۔ ویسے اگر منہ چھپانا ہی اصل میں حجاب ہے تو حج کو موقع پر لاکھوں خواتین بیت اللہ میں اس "گناہ کبیرہ" کی مرتکب ہوتی ہیں ۔۔۔ اور اس پر یہ کہ اجتماع بھی ایک ساتھ ہوتا ہے ۔۔۔ بات ذہنوں کو بدلنے کی ہے کہ ناکہ عورتوں کو لگام ڈالنے کی ۔۔ ۔ یعنی شدید گرمی میں ہم تو بنیان اور دھوتی (تہمبند) میں گلی میں بیٹھے ہوں اور عورت صرف باہر نکلے تو اسے کالا چشمہ کالا برقعہ کالے دستانے اور کالی جرابیں پہنا دیں اور جب کچھ "روشن خیال اور اعتدال پسند" اس سے تنگ آ کر اصل حجاب کی بجائے ٹرانسپیرینٹ کپڑے پہن کر معاشرے کا خانہ خراب کرے تو پھر ناک بھوں چڑھائیں ۔۔۔ حجاب کو حجاب ہی رہنے دیں مصیبت نہ بنائیں ۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
وہی ہوا جس کا ڈر تھا ہو گئی نہ مقفل !
ویسے عامیانہ بات نہیں کی تھی یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے آپ کا ، ملک زرعی ، زراعت سے وابستہ افراد میں سے قریب قریب نصف خواتین ، تو ملا حضرات سے کہیں کہ اس کا حل پیش کریں نا! اور آپ میرے قد کے چھوٹے بڑے ہونے کی فکر نہ کیا کریں :) پہلے بھی کہا تھا " کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ"
اب پھر ایسا ویسا کہہ کر یہ بھی نہ مقفل کروا دینا :)
سارا قصور تعبیر بی بی کا ہے :grin: ان کے عنوان نے یہ کام کروایا ہے بھئی سیدھا سا عنوان رکھتیں "حجاب" ، "اسے حجاب ہی کہیں گے نا" لکھنے کی کیا ضرورت تھی :)
 

فاروقی

معطل
طالوت نے کہا:
:):)
یہی تو میں کہہ رہا ہوں کہ آپ میری بات سمجھ نہیں رہے ہیں ۔۔ یا میں سمجھا نہیں پا رہا ۔۔۔ اسلام آپ کے رسم و رواج کو لات تو نہیں مارتا نا ۔۔۔ اسلام آپ کو بنیادی اصول دیتا ہے جن کی روشنی میں آپ نے اپنے معاملات طے کرنے ہوتے ہیں ۔۔۔ بات شروع ہوئی تھی ان تصویروں کے حوالے سے کہ آیا یہ حجاب ہے یا نہیں ؟ مغربی معاشرے جو کہ مادر پدر آزاد ہیں وہاں کی معاشرت میں یہی حجاب ہو گا کیونکہ وہاں کی معاشرت میں پینٹ شرٹ کوٹ ٹائی ہے ۔۔ اور ہمارے یہاں بھی اس بطور حجاب اپنایا جا سکتا ہے کہ جب ہمارا معاشرہ بھی جینز زدہ ہو ۔۔ اب آپ منہ چھپانے کو ہی حجاب سمجھتے ہیں تو میں کیا کروں ؟ آپ کی پوسٹ موجود ہے پردے یا حجاب کے ھوالے سے باقی باتیں وہیں کر لتے ہیں بشرط کہ مقفل نہ کر دی جائے ۔۔۔
بات تو حجاب ہی سے شروع ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن اس میں یہ نہیں پوچھا گیا تھا کہ یہ حجاب یورپ والوں کے لیئے حجاب ہے یا مسلمانوں کے لیئے ۔۔۔۔۔۔۔اور جہاں تک میری سوچ کام کرتی ہے وہ یہی ہے کہ یہ سوال مسلمانوں کے بارے میں پوچھا گیا ہے نا کہ غیر مسلموں کے لیئے۔۔۔۔۔۔۔

اسلام غلط رسومات کو قبول نہیں کرتا۔۔۔۔۔۔۔۔آج کل بہت سی رسومات غلط ایجاد ہو چکی ہیں ۔۔۔۔۔۔اسلام اگر ان غلط رسومات کو قبول کرنے والا ہوتا تو آج یہود و نصاری کے مذاہب کی طرح تبدیل ہو چکا ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام نے اگر سوچنے کی دعوت دی ہے تو درست اور مثبت طرز پر سوچنے کی دعوت دی ہے ۔نا کہ اسلام کے اصولوں کے متصادم سوچنے پر۔۔۔۔
میں نے شاید تین چار بار تو آپ کی توجہ اس طرف دلائی ہے کہ مغربی معاشرے کی بات نہیں کر رہے ہم حجاب کے متعلق اسلام کی رو سے بات کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اور آپ ہیں کہ خواہ مخواہ مغرب اور غیر مسلموں کو بیچ میں گھسیٹ لاتے ہیں۔۔۔۔۔۔مجھے اسلام کی رو سے بتائیے کیا اسلام اسے حجاب قار دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟۔۔۔۔۔۔۔۔اگر دیتا ہے تو واضع کیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور بمعہ دلائل واضع کیجیئے۔۔۔۔۔۔اور دلائل وغیرہ پردے کی آیات اور حکم ملنے کے بعد کی لایئے نہ کہ پہلے کی جب ابھی پردے کا حکم نہیں آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

طالوت نے کہا:
میرے ابتک کے پیغامات سے آپ کو لگتا ہے کہ میں یہاں لوگوں کے دل جیت رہا ہوں :eek: اگر ایسا ہے بھی تو مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کے لیئے ضروری ہے ۔۔:)
اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کسی کا دل جیتنے کے لیئے غیر اسلامی اور غلط قسم کی رسومات کو اپنا یا جائے۔۔۔۔۔۔۔اسلام میں کسی کا دل جیتنے کے لیئے ایسی تعلیمات کی وافر مقدار موجود ہے جنہیں اگر آپ اپنا لیں تو ان غلط رسومات کے بل بوتے کی بجائے آپ درست طریقے سے دوسروں کے دل بڑی اسانی اور اچھی طرح جیت سکتے ہیں۔۔۔۔صر ف ان تعلیمات کو سمجھنے نے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔

طالوت نے کہا:
آپ تو کیا کوئی اور بھی اپنی بات زبردستی مجھ سے منوا نہیں سکتا ۔۔۔ کسی بھی صورت کسی بھی قیمت پر ۔۔۔ ;) اور میری انا ؟؟؟ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ !

جب آپ اسلام کی بات نہیں مانتے کو اسلام کی بات بتانے والے کی کیسے مانے گے۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے وضاحت بھی کی تھی کہ میں کوئی زور زبر دستی تو آپ کے ساتھ کر نہیں رہا صرف آپ سے گذارش کی تھی کہ حجاب کو اسلامی رو سے سمجھنے کی کوشش کریں۔۔۔۔۔۔۔
اب اگر کوئی مثال دوں گا تو آپ پہلے کی طرح کہیں گے تھرڈ کلاس مثالیں دے کر میرا اور اپنا ٹائم ضائع مت کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔حالانکہ جو سیکھنے کی کوشش میں رہتا ہے وہ تھرڈ کلا س اور فسٹ کلاس کی پابندی نہیں لگاتا۔۔۔۔۔۔۔

طالوت نے کہا:
اور الحمدللہ میں روشن خیال ہوں کیونکہ اسلام نہ تو تواہم پرستی پر یقین رکھتا ہے اور دقیانوسیت کا علمبردار ہے لیکن یاد رہے مشرف بااسلام نہیں ہوں ۔۔۔ میں اماموں کی تحقیقات کو حرف آخر نہیں سمجھتا اس کے بعد بھی سوچنے سمجھنے کے راستے کھلے ہوئے ہیں ۔۔ ویسے اگر منہ چھپانا ہی اصل میں حجاب ہے تو حج کو موقع پر لاکھوں خواتین بیت اللہ میں اس "گناہ کبیرہ" کی مرتکب ہوتی ہیں ۔۔۔ اور اس پر یہ کہ اجتماع بھی ایک ساتھ ہوتا ہے ۔۔۔ بات ذہنوں کو بدلنے کی ہے کہ ناکہ عورتوں کو لگام ڈالنے کی ۔۔ ۔ یعنی شدید گرمی میں ہم تو بنیان اور دھوتی (تہمبند) میں گلی میں بیٹھے ہوں اور عورت صرف باہر نکلے تو اسے کالا چشمہ کالا برقعہ کالے دستانے اور کالی جرابیں پہنا دیں اور جب کچھ "روشن خیال اور اعتدال پسند" اس سے تنگ آ کر اصل حجاب کی بجائے ٹرانسپیرینٹ کپڑے پہن کر معاشرے کا خانہ خراب کرے تو پھر ناک بھوں چڑھائیں ۔۔۔ حجاب کو حجاب ہی رہنے دیں مصیبت نہ بنائیں ۔۔۔
وسلام

میرے خیال سے آپ کسی تحریر کو غور اور گہرائی سے نہیں پڑھتے۔۔۔۔۔۔۔میں نے روشن خیالی سے اپ کو منع نہیں کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے کہا تھا آج کل کی روشن خیالی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور آپ بھی جانتے ہیں آج کل کون سی روشن خیالی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سیدھی بات بتاوں تو میں حجاب کے متعلق ۔۔۔۔۔۔میراتھن ریسوں کی روشن خیالی کا آپ کا گائل ہونا کہہ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔آپ خود سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے اور تھرڈ کلاس مثالوں سے آپ کو ویسے ہی چڑ ہے تو بندہ جائے تو کدھر جائے۔۔۔۔۔۔۔ساری رات ہم آپ کو بتاتے رہیں کہ لیلی مرد نہیں عورت تھی۔۔۔۔۔۔۔صبح آپ اٹھ کر پوچھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ذرا بتائیے لیلی کون تھا۔۔۔۔۔۔۔

میں نے کب کہا کہ آپ اماموں سے آگے مت سوچیں ۔یا ان کی حرف آخر مانیں۔۔۔۔۔۔لیکن اسلام کو سمجھنے اور اس کے بارے میں سوچنے کے لیئے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں کچھ قاعدے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔
کسی بھی علم کو سیکھنے کے لیئے اس کے استاد کے پاس جانا پڑھتا ہے۔۔۔۔۔۔انٹر نیٹ سے گھر بیٹھے یا کتاب سے گھر بیٹھے پڑھ کر آپ کسی علم کے بارے میں معلومات تو حاصل کر سکتے ہیں لیکن ماہر نہیں بن سکتے ۔۔۔۔۔۔یہ پھر دنیاوی علوم کی بات کر رہا ہوں ۔اور اسلام کو سمجھنے کے لیئے تو بڑی محنت کی ضرورت ہوتی ہے چہ جائے کی دوسروں کے خیالات سے متاثر ہو کر اور روشن خیالی کے لفظی معنوں کی کشش سے متاثر ہو کر دین اور اسلام میں حجت کرنا اور بغیر دین کا علم سیکھے کہنا کہ دین ایسے نہیں ایسے کہتا ہے ۔۔۔۔۔کہاں کی عقل مندی اور روشن خیالی ہے

کسی درست اور صحیح چیز کو ماننے کی بجائے آپ تہمبند بنیان اور دھوتی کے چکر میں پڑ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔کیا میں نے کہا کہ آپ کی اوپر بیان کردہ چیزیں درست ہیں۔یعنی کھلے عام گھلی محلے میں اس طرح کا لباس پہن کر جانا میں نے کب درست کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں بات عورتوں کے حجاب کی سروع ہوئی ہے تو پہلے اسے ختم کیجیئے پھر ۔تہمبند ۔۔دھوتی اور بنیان کی طرف آیئے۔۔۔۔۔۔۔


اصلی والا تھریڈ تو گیا کام سے ۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ وہ لاک ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔۔اب کہاں تبادلہ خیالات کرنا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔
 

طالوت

محفلین
۔۔۔۔۔کول بڈی کول !
مغرب کی بات بھی مسلمانوں کے لیئے کی ہے وہاں بھی مسلمان بستے ہیں اگر تھوڑا سا اوپر جائیں تو میں نے یہی کہا تھا کہ "اگر اجازت دیں تو مغرب والوں کے لیئے اسے حجاب قرار دے دیں " اور ظاہر ہے یہ بات مغرب کے مسلمانوں کے لیئے کہی تھی نہ کہ میڈونا یا شکیرا کے لیئے ۔۔
اور بھیا آپ اسلام کی مانتے ہیں اپنے مسلک کے حساب سے ، میں معتزلہ کی بھی سنتا ہوں (اگرچہ وہ ناپید ہو گئے ہیں چند ایک میں ان کی جھلک دکھائی دیتی ہے) اور محدثین کی بھی ! حنفیوں کی بھی اور شافعیوں کی بھی ! اہل تشیع کچھ بتاتے نہیں ورنہ ان کی بھی سنتا۔۔جہاں جہاں سے جو کچھ ملے ، بالاآخر قران رہ جاتا ہے جس کی کسوٹی پر پرکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور ظاہر ہے اس میں عقل کے گھوڑے بھی دوڑانے پڑتے ہیں ۔۔ اسلیئے آپ کی بات میرے حلق سے نیچے نہیں اترتی ۔۔۔۔ صدیوں پرانے اجتہاد کو آج آپ نافذ کر نہیں سکتے ورنہ آپ کو کمپیوٹر کا استمعال بھی ترک کرنا پڑے گا ۔۔ دھوتی بنیان اور کھیت کھلیان اس کے مسائل ہیں ۔۔۔ ہمارے عالم فاضل لوگوں نے وضو کے جس کو صاف انداز میں قران میں بیان کر دیا ہے کے مسائل پر سیکنڑوں صفحات کالے کر دئیے ہیں لیکن اس طرف توجہ نہیں دیتے اور ایک ہی راگ الاپتے رہتے ہیں ۔۔۔
میں ایک کسان کا بیٹا ہوں مجھے اچھی طرح اندازہ ہے کہ اسلام کے نام پر جو "پردہ یا حجاب" بیان کیا جاتا ہے وہ ہمارے لیئے ناقابل عمل ہے ۔۔ چلیں یوں کر لیں کہ آپ میری بات"پردے کے مسائل" میں رکھ لیں اور اس کا کوئی حل ہو تو بتائیں ورنہ بحث برائے بحث اور تنقید برائے تنقید ہی ہوتی رہے گی ۔۔۔جس سے کچھ اصل نہ ہو گا۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
ارے عندلیب سگریٹ کہاں پیتا ہوں بس یونہی "آزادی مرداں" سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے کبھی کبھی مہینے دو مہینے میں ایک آدھ سگریٹ کا چسکا لگا لیتا ہوں ! اسی لیئے تو تھکتا نہیں ، فاروقی ، موصوف تو شاید چسکے سے پرہیز کرتے ہیں !
وسلام
 

فاروقی

معطل
میرے پاس سے سگریٹ کا دھواں گزر جائے تو ایک گھنٹہ 33 منٹ 12 سیکنڈ عجیب سی حالت رہتی ہے.......اور ساتھ میں پینے والے کی بھی دل ہی دل میں خبر لیتا رہتا ہوں.......
 

طالوت

محفلین
اچھی بات ہے ! برائی سے جتنا دور رہیں اتنا اچھا ! لیکن یہ وقت کا حساب کتاب بڑا سخت ہے !
وسلام
 

فاروقی

معطل
وقت کا تو ویسے ہی مذاق کیا تھا.............ویسے مجھے سیگریٹ گا دھواں بہت ناگوار لگتا ہے........اور لمبے سفر میں گاڑی کے پٹرول کی بو بھی دل متلا دیتی ہے.....
 
Top