مبارکباد اسکالرشپ مبارکباد !

میری طرف سے بھی بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت مبارک ہو۔ یہ تو بہت ہی زبردست خبر ہے:applause:

بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت سارا پیار اور دعائیں۔ پر بٹیا ایک گلاس پانی تو پلایا ہوتا۔

بہت خوب!

مبارک ہو ، دعا ہے کہ آگے بھی کامیابی نصیب ہو۔

زین بھیا بہت شکریہ۔ اللہ آپ کی دعاؤں کو قبول فرمائے۔

101119.gif


بھیا دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ہو۔:):)
اللہ پاک آپکو زندگی کے سفر میں ایسی ہزاروں کامیابیوں سے نوازے ۔۔۔۔۔آمین۔۔۔

آمین!

ڈھیر ساری دعائیں زہرا بٹیا کے لئے۔

السلام علیکم

اللہ تعالی آپ کو زندگی کے سفر میں سدا اپنی رحمتوں بھری کامیابیوں سے نوازے ۔آمین
نایاب

نایاب بھائی اللہ آپ اور آپ کے اہل و عیال پر اپنی باران رحمت کا نزول فرمائے۔ آمین
 
واہ۔۔۔۔ بہت مبارک ہو سعود بھیا۔۔۔۔:):)

بہت بہت شکریہ بٹیا۔ پر آپ آج کل اتنا کم کم کیوں دکھتی ہیں؟ :)

میری جانب سے بھی مبارک باد قبول کیجئے
:party:

جی اپیا میری مجال جو آپ کی مبارک باد قبول نہ کروں۔ مجھے مار تھوڑی نا کھانی ہے۔ :grin: :grin:
ارے ہاں آپ مٹھائی کے ڈبوں میں ایک اور کا اضافہ کر لیجئے گا۔


سعود بھائی دلی مبارکباد۔ اپنے بھائی بندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے زیادہ مزہ آتا ہے۔

بہت شکریہ صابر بھائی۔ آپ تو ہرے چولے میں ایسے لگ رہے ہیں جیسے مبارکباد دینے کے لئے ہی یہ جامہ پہنا ہو۔ :grin::grin:

مبارک ہو۔ اردو کی ترویج کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دینا!

بہت شکریہ۔ عارف بھائی میں پوری کوشش کروں گا اور دیکھوں گا کہ اس ریسرچ سے اردو کو کتنا فائدہ پہونچ سکتا ہے۔

میری طرف دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔ یقیناً یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

وارث بھائی بیوی کا ویزہ بھی یونیورسٹی کی طرف سے مل جاتا ہے۔ (چپڑی اور دو دو)

بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی۔ جی شمشاد بھائی آپ کی بات بجا ہے کہ ڈپینڈینٹ کے ویزہ F-2 کے لئے یونیورسٹی سے ڈاکیومینٹ بہت آسانی سے مل جاتا ہے بشرطیکہ سالانہ اوسط خرچ کی رقم اکاؤنٹس میں دکھائی جا سکے۔ واضح رہے کہ یہ ویزہ نہیں ہوتا اسی سے متعلق ایک طرح کا کلیئرینس فارم ہوتا ہے جو ویزہ کے لئے اپلائی کرتے ہوئے کام آتا ہے۔
 
آپ کو میری جانب سے بھی بہت مبارک ہو ابن سعید۔ اللہ تعالی آپ کو ایسی بے شمار کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔

آمین۔ بہت بہت شکریہ نبیل بھائی۔

بہت مبارک ہو آپ کو سعود صاحب، اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے مقصد میں کامیاب کریں!

ایک ذاتی سا سوال، کچھ دنوں بعد آپ کی شادی ہے، جولائی میں امریکہ کا سفر ہے، کیا اکیلے ہی جائیے گا :)

بہت بہت شکریہ وارث بھائی۔ اللہ آپ ک دعائیں قبول فرمائے۔

نا چاہتے ہوئے فی الحال تو اکیلے جانا ہوگا۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔

- میں سرکاری کاموں سے بری طرح خائف ہوں اور مجھے نہیں لگتا کہ اتنی جلدی ان کا پاسپورٹ بنوا سکوں گا۔ میرے پاسپورٹ کے ساتھ یہ المیہ ہوا تھا کہ جس روز پاسپورت ایپلیکیشن کی پہلی برسی منانے جا رہا تھا اسی دن پاسپورٹ بنا تھا۔ :grin:
- فنانشیل بیکنگ دکھا پانے کا بھی مسئلہ ہو سکتا ہے۔
- موصوفہ کو دہلی کی عریانیت دیکھ کر ہی چکر آنے والے ہیں۔ ابھی امریکہ ساتھ لے گیا تو ائر پورٹ پر اترتے ہی گھر پر کسی حادثے کی اطلاع دینی پڑ سکتی ہے۔ :)
- چونکہ ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ امریکی ویزہ کے حصول میں تھوڑی دقت پیش آتی ہے۔ کئی سکیورٹی لئیرس سے اپلیکشن پر کلئیرینس ملتا ہے تب کہیں جا کر ویزہ ایشو ہوتا ہے۔ اس کام میں عموماً ڈیڑھ دو ماہ کا عرصہ لگ جاتا ہے۔ اس لئے میہرے پاس وقت کی قلت ہے اور مزید الجھنیں پالنا نہیں چاہتا۔
- ان شاء اللہ وہاں پہونچ کر ان مسائل کو حل کروں گا۔


بہت بہت مبارک ہو سعود بھیا ایک بار پھر آپ کو ۔۔۔۔۔اللہ پاک اس ہی طرح ہمیشہ آپ کو کامیاب و کامران رکھے ۔۔ آمین ۔۔۔۔۔

congratulations-cute02.jpg


congratulation_803.jpg

ایک بار پھر بہت بہت شکریہ سارہ بٹیا۔ اللہ آپ کو دونوں جہانوں میں سرخ رو کرے۔

بہت خوشی ہوئی سن اللہ تعالی مزید کامیاباب فرمائے

اللہ ہمیں مزید اجتماعی خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین

میری جانب سے بھی مبارک باد قبول کیجئے سعود بھائی:)

ٹھیک ہے بھائی آپ کہہ رہے ہیں تو قبول کئے لیتے ہیں :grin: بہت بہت شکریہ فہیم بھائی
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب سعود بھائی یہ تو بہت ہی اچھی اور خوش کردینے والی خبر ہے۔

آپ کی محنت اور مہارت کے تو ہم یوں بھی دلدادہ ہیں، سو اگر اس اسکالرشپ کےلئے آپ کو چُنا گیا تو یقیناً آپ اس کے حقدار ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کا کام آسان کردے (آمین)

بہت بہت مبارک باد قبول کیجے۔

ہمیشہ خوش رہیے۔
 
مبارک ہو سعود بھائ !

مع السلام

شکراً یا اخی

بہت بہت مبارک ہو
اللہ آپ کو مزید خوشیاں اور خوش حالیاں عطا فرمائے۔
آمین

بہت بہت شکریہ۔ اللہ آپ کی نیک مرادوں کو بر لائے۔ آمین

بہت مبارک ہو جناب سعود صاحب۔

بہت بہت شکریہ برادرم۔

مبارکباد قبول کریں سعود ۔ مزید کامیابیوں و کامرانیوں کے لئے دعا گو ۔
وسلام

بہت شکریہ طالوت بھائی۔ اللہ آپ کو احسن اجر دے۔

سعود بھائی بہت بہت مبارک ہو۔ ہر قدم پر کامیابی آپ کے قدم چومے

بہت بہت عنایت برادرم۔ اللہ آپ کی نیک تمناؤں کا حسین ترین اجر دے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ بٹیا۔

پہلی بات تو یہ بتائیں کہ آپ محفل انٹیلیجینس کے شعبے سے کب سے وابستہ ہیں۔ :)

ہاں بھئی ان کی بات درست ہے کہ یو ایس کے ورجینیا اسٹیٹ کی نارفاک سٹی میں ساحل سمندر کے قریب موجود ایک یونیورسٹی بنام اولڈ ڈومینین یونیورسٹی میں ماسٹرس کے لئے جانے کی تیاریوں میں ہوں۔ الحمد للہ ویزا کو چھوڑ کر باقی سارے مراحل طے ہو چکے ہیں۔ اگر سب کچھ بخیر رہا تو جولائی کے آخری ہفتے میں راوانگی متوقع ہے۔

مزید تفصیلات یوں ہیں کہ ٹیوشن فیس میں بھاری رخصت اور ریسرچ ایسسٹینٹ اوارڈ کے نام پر ایک خطیر رقم یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمینٹ کی جانب سے مہیا کرائی گئی ہے۔ اگر اسے کامیابی کہا جائے تو اس میں پچھلے چار برسوں سے میری دیر رات تک جاگنے کی عادت سے لیکر اردو کمپیوٹنگ کی فروغ کے سلسلے میں کیئے گئے کام ہم جماعتوں کو کسی بوڑھے ٹیچر کی مثل لی گئی کلاسیز اور سب سے بڑھ کر بزرگوں اور آپ احباب کی دعاؤں کا مجموعی ہاتھ ہے۔ پچھلے برس اگست میں جب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سے میری ملاقات ہوئی تھی تو ہماری باتوں کا زیادہ تر مرکز اردو کمپیوٹنگ کے سلسلے میں میرے کام ہی تھے۔

ایک اندازے کے مطابق وہاں مجھے ڈیجیٹل لائبریری پروجیکٹ پر کام کرنا ہوگا۔ جس میں خصوصاً آرٹیفیشیل انٹیلیجینس کے استعمال سے میٹا ڈاٹا ایکسٹریکشن کرنا ہے۔ میں دیکھوں گا کہ اس سلسلے میں اردو کو کیا فائدہ پہونچ سکتا ہے۔ خیر مزید تفصیلات تو تبھی بتائی جا سکتی ہیں جب میں وہاں پہونچ جاؤں۔

امید کہ یہ معلومات کافی ہونگی۔

والسلام


السلام علیکم

تفصیلی آگاہی کے لیے بہت شکریہ سعود بھائی ۔ آپ کی بات کی روشنی میں ایک شعبہ لائبریری میں انٹیلیجنس کا بنایا جا سکتا ہے :happy: خوشی ہوئی کہ آپ نے اپنی اس تعلیمی کامیابی کو اردو محفل اراکین سے شیئر کیا ۔

 
سعود بھائی بہت بہت مبارک ہو اللہ تعالی آپ کی خوشیوں‌کو نظربد سے بچائے اور زندگی کے ہر موڑ پر یونہی خوشیوں‌سے آپ کا دامن بھر دے ۔آمین
:party::party::party::party:
 

زیک

مسافر
میں نے تو سکالرشپ کے بارے میں تھریڈ سمجھ کر کھولا تھا مگر یہاں تو graduate slave labor کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔ سو مبارک ہو ابن سعید۔
 

خرم

محفلین
ہماری طرف سے بھی مبارک بھیا۔ البتہ میرا اسسٹنٹ شپ کا دور تو کافی اچھا رہا تھا۔ کافی مزے سے ہی گزر گیا تھا :)
 

محمد امین

لائبریرین
سعود میاں۔۔۔ میں نے یہاں مبارکباد پیش نہیں کی۔۔۔ناراض تو نہیں ہو اس پر؟؟ چلو اگر ہو بھی جاؤ تو کیا بگاڑ لو گے میرا؟؟؟؟ :mad:
 

شکاری

محفلین
سعود بھائی ایک کامیابی مبارک ہو۔
اللہ آپ کو مزید خوشیوں اور کامرانیوں سے نوازے۔
آمین
 
Top