اسلام آباد سے دیو مالائی سر زمین اسکردو ۔۔۔

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ماشاء اللہ ! سیما علی آپا ، تو یہ ہے میکائیل ، وہ ننھا فرشتہ کہ جس کا ذکر آپ کے مراسلات میں جابجا نظر آتا ہے۔ ماشاء اللہ، بچپن کو انجوائے کررہے ہیں۔
اللہ کریم نیک صالح بنائے ، عمر دراز کرے ، ماں باپ اور نانی کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے رکھے۔
پکوڑوں کی تصویر لگا کر آج آپ نے ہماری بیگم کا کام بڑھوادیا ۔ :D
 
آپ لوگ ہنسیں گے کے سیما آپا کتنا کھاتیں ہیں ایسا نہیں سفر میں تکان سے شاید بھوک لگتی ہے اور دوسرے ہمارے چھوٹے بچے کا ساتھ گھر میں تو اتنے نخرے کرتے ہیں پر وہاں اُنکو ہر چیز اچھی لگ رہی تھی
لیکن ہمیں تو یہ بندوق چھوٹے بچے کے کاندھے سے چلتی نظر آ رہی ہے! :heehee:
 

سیما علی

لائبریرین
پھر واپسی پر خاصی دیر ہوگئی--
گاڑی میں بیٹھے بیٹھے بھی تھکن بہت ہوگئی تھی-
اسلام آباد پہنچ کلب میں پہچ کے رات کے کھانے بعد آرام کیا کیونکہ الصباح فلائٹ تھی اسکردو کی دیر تک جاگتے تو میکائیل کو صبح اٹھانا مشکل ہوتا ۔
 

سیما علی

لائبریرین
علی الصبح تیاری تھی کوسٹہ کافی سے ناشتے کے فورا بعد ایئر پورٹ کے لئے روانگی۔ یہ ہم بتانا بھول گئے تھے کہ میکائیل کے بابا کی پوسٹنگ اسلام آباد میں ہے اور وہ ہمیں اسلام آباد،میں ہر جگہ اور ایبٹ آباد اور مری لے گئے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
ائیر پورٹ پہنچے تو راستے میں بارش خاصی تیز تھی ۔۔اور ائیر پورٹ پر فارنرز اور حاجیوں کا رش رباب نے ہمیں اور میکائیل کو بٹھا دیا اور خود لائین میں لگ گئیں فارنرز کا ساز و سامان دیکھ کر لگتا تھا مہینوں کے پلان سے چھٹیاں گذارنے آئے ہیں ۔۔۔۔وہ زمانہ یاد کیا جب کراچی میں فارنرز کی بھر مار ہوا کرتی تھی ۔۔۔
اللہ اللہ کرکے
آدھا گھنٹہ انتظار کے بعد باری آئی بورڈنگ کارڈ لیکر جہاز میں سوار دیومالائی سر زمین روانگی ہوئی
 

سیما علی

لائبریرین
IMG-0892.jpg

جہاز سے دیو مالائی سر زمین کا نظارہ
 
Top