نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے تو آپ سب کو مجھے آج کی خبر میں دیکھ کر حیرت ہوئی ہوگی۔ لیکن بات کچھ ایسی تھی کہ احباب سے شئیر کرنا مناسب سمجھا۔۔۔۔

3-3-2014_12212_1.gif

اس میں سب سے خطرناک چیز یہ ہے کہ علاقہ ایف-8 مرکز میں ہے اور یہاں پر رش بھی کافی ہوتا ہے۔۔۔ اوردوسرا یہ میرے دفتر کے پاس بھی ہے۔۔۔ اللہ سبحان و تعالیٰ سب کو اپنی امان میں رکھے۔۔۔ آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ابھی ابھی اطلاع ملی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد گیارہ کے قریب ہوگئی ہے۔۔۔۔ واللہ اعلم۔۔۔۔
اللہ سب پر اپنا رحم فرمائے۔ آمین
 

ملائکہ

محفلین
جب پورے ملک میں قانون نہیں ہوگا تو ایک وقت تو آئے گا جب دارالحکومت میں بھی یہی ہوگا۔۔۔
 

x boy

محفلین
اللہ پاک ہم سب کو بلکہ پورے عالم کو اپنی رحمتوں نازل کرکے سلامت رکھے، آمین
اب تو کوئی ذمہ داری بھی نہیں لے گا، کیونکہ جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بہت افسوسناک واقعہ ہے۔

حیرت ہے کہ اسلام آباد میں کھلے عام ایسی واردات ہوئی ہے تو باقی شہروں کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔

ہلاکتوں کی تعداد 11 تو ہو ہی چکی تھی۔ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ 40 کے قریب شدید زخمی ہیں۔
 

x boy

محفلین
جمشید دستی ٹی میڈیا پر سلیم صافی کو کچھ کہہ رہے تھے کیا یہ اس کا نتیجہ تو نہیں؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر یہ طالبان کی دہشت گردی ہے تو انہیں یکطرفہ جنگ بندی کی پیشکش کے بعد وزیرِ داخلہ اور آئی ایس پی آر کا بیان نہیں بھولنا چاہئیے تھا۔
یہ طالبانی کارروائی نہیں لگتی۔۔۔ بلکہ دو گروپس کا تصادم یا کوئی اور کہانی ہے۔۔۔۔ لیکن ابھی تک مجھے کچھ بھی یقینی طور پر نہیں معلوم۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ طالبانی کارروائی نہیں لگتی۔۔۔ بلکہ دو گروپس کا تصادم یا کوئی اور کہانی ہے۔۔۔ ۔ لیکن ابھی تک مجھے کچھ بھی یقینی طور پر نہیں معلوم۔۔۔
میرا بھی یہی خیال ہے۔ ابھی کہیں پڑھ رہی تھی کہ یہ لوگ اپنے کچھ لوگوں کو چھڑوانا چاہتے تھے۔ لیکن ظاہر ہے ابھی تو کئی تھیوریز سامنے آئیں گی۔
افواہ سازی اور مبالغہ آرائی کی حد دیکھیں۔ میرے گھر والے ابھی کچھ دیر پہلے گروسری کے لیے کسی سٹور پر گئے تھے۔ انہیں اس خبر کا علم نہیں تھا۔ سٹور پر ہی یہ خبر سنی کہ اسلام آباد میں خود کش دھماکہ ہوا ہے اور 700 کیژولیٹیز ہوئی ہیں (اللہ نہ کرے)۔ اب ایسے خبر سن کر لوگوں میں پریشانی اور ایجیٹیشن بڑھے گی یا نہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا بھی یہی خیال ہے۔ ابھی کہیں پڑھ رہی تھی کہ یہ لوگ اپنے کچھ لوگوں کو چھڑوانا چاہتے تھے۔ لیکن ظاہر ہے ابھی تو کئی تھیوریز سامنے آئیں گی۔
افواہ سازی اور مبالغہ آرائی کی حد دیکھیں۔ میرے گھر والے ابھی کچھ دیر پہلے گروسری کے لیے کسی سٹور پر گئے تھے۔ انہیں اس خبر کا علم نہیں تھا۔ سٹور پر ہی یہ خبر سنی کہ اسلام آباد میں خود کش دھماکہ ہوا ہے اور 700 کیژولیٹیز ہوئی ہیں (اللہ نہ کرے)۔ اب ایسے خبر سن کر لوگوں میں پریشانی اور ایجیٹیشن بڑھے گی یا نہیں۔
میری معلومات کے مطابق بھی یہی ہے کہ کسی کو چھڑانا مقصود تھا۔ اور اس حملے میں سیشن جج بھی شکار بنے ہیں۔ بقیہ کسی بات کی تائید کرنا حماقت ہے اس وقت۔۔۔۔ ابھی کچھ احباب اس راستے سے دفتر آئے ہیں تو انہوں نے بتایا ہے کہ علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
روزنامہ ڈان میں 7 منٹ پہلے اپڈیٹ کی گئی خبر۔
اسلام آباد: دو دھماکوں میں ایڈیشنل جج سمیت گیارہ ہلاک
واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔—رائٹرز
اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ میں واقع کچہری میں آج صبح ہوئے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان سمیت کم سے کم گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ کچہری پر ہوئے دونوں دھماکے خودکش تھے۔
پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ عدالت کے احاطے میں ہوا، جبکہ دوسرا ایک جج کے چمبر کے قریب کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خاتون وکیل اور ایک پولیس کا کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔
دوسری طرف تحریک طالبان پاکستان نے آج ہونے والے اس واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔
طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم جنگ بندی کا اعلان کرچکے ہیں اور اس کارروائی سے ٹی ٹی پی کا کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان جنگ بندی کی کسی صورت خلاف ورزی نہیں کرسکتے۔
شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ حالیہ دہشت گرد حملوں کو ہم سے نہ جوڑا جائے اور ہم آج کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔
دھماکوں کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی ہے اور آخری اطلاعات آنے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔
وزیرداخلہ نےڈی جی نیشنل کرائسزمینجمنٹ سیل سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔
ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکوں میں بیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے اور فائرنگ کی بعد کچہری میں پولیس کی اسپیشل فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔
دھماکوں کے بعد کچہری میں آج ہونے والی تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہیں۔
واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جبکہ میری معلومات کے مطابق فائرنگ پہلے شروع کی گئی۔ اور اس کے بعد دھماکے ہوئے جو غالبا ہیندگرنیڈ ٹائپ کے تھے۔ اور اس کے بعد پھر فائرنگ ہوئی۔۔۔۔ اب اس میں کتنی سچائی ہے۔۔۔ مجھے ابھی تک علم نہیں۔
 
Top