تحقیقات مکمل ہونے اور افواہ سازی کی گرد بیٹھنے سے قبل اس خبر پر کچھ کہنا مشکل ہے کہ حملوں کے پیچھے کون ہے لیکن اگر طالبان اس سے انکاری ہیں تو آنکھیں بند کر کے ان کی بات پر اعتبار نہیں کیا جانا چاہئے بلکہ تفتیش ہر پہلو سے ہونی چاہئے ۔
یہ بھی ممکن ہے کہ یہ طالبان کے کسی ایسے گروپ کی کارستانی ہو جو انکی شوری' کے جنگ بندی کے فیصلے سے متفق نا ہو۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ کسی نے خود کش حملہ آور کسی سے خریدے ہوں، چند دن پہلے خبر آئی تھی کہ اب خود کش حملہ آور برائے فروخت بھی مل جاتے ہیں۔ پولیس کا انکشاف تھا۔
 
حسینی

محفلین
تحقیقات مکمل ہونے اور افواہ سازی کی گرد بیٹھنے سے قبل اس خبر پر کچھ کہنا مشکل ہے کہ حملوں کے پیچھے کون ہے لیکن اگر طالبان اس سے انکاری ہیں تو آنکھیں بند کر کے ان کی بات پر اعتبار نہیں کیا جانا چاہئے بلکہ تفتیش ہر پہلو سے ہونی چاہئے ۔
میں نے مانوں اپ کی طرف سے تھا
کہ میں (یعنی ساجد) نہ مانوں کہ یہ طالبان کا کام نہیں ہے

ہر بات کھول کھول کر سمجھانی پڑتی ہے ۔ اب پلے پڑا؟
کوئی بھی مجرم خود سے نہیں کہتا میں مجرم ہوں، کوئی بھی پاغل اپنے آپ کو پاغل نہیں سمجھتا۔
رپورٹس کے مطابق حملوں میں دو خودکش بمبار استعمال ہوئے۔ اب خودکش بمباروں کی کھیپ پاکستان میں کس کے پاس ہے بچہ بچے کو معلوم ہے۔ مزید بحث میں الجھنے کی ضرورت نہیں۔
 
اور وہ پاگل پہلے کہہ رہا تھا کہ وہ پاگل ہے
پہلے وہ ملزم کہہ رہا تھا کہ وہ ملزم ہے
اسوقت تو سب مان رہے تھے

تعصب کی بھی حد ہوتی ہے

میں تو کہہ رہا ہوں کہ طالبان کو پکڑ پکڑ کر پنجاب پولیس کے حوالے کردیں ۔ وہ مان جائیں گے۔ بلکہ ہر جرم مان جائیں گے
 
سید زبیر

محفلین
اللہ کریم مرحومین کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو شفا کاملہ عطا فرمائے (آمین)؎
اس کا واحد حل جیلوں میں بند ہزاروں سزائے موت کے قیدیوں کو اجتماعی سزائے موت دیں ۔ اور دہشتگردی کے تمام مقدمات فوری فیصلوں کے لئے فوج کے حوالے کریں جو تحقیق بھی کرے اور سزائے موت بھی دے ۔
قصاص ہی میں بقا ہے ۔ یہی حل ہے ۔
 
حسینی

محفلین
اور وہ پاگل پہلے کہہ رہا تھا کہ وہ پاگل ہے
پہلے وہ ملزم کہہ رہا تھا کہ وہ ملزم ہے
اسوقت تو سب مان رہے تھے

تعصب کی بھی حد ہوتی ہے

میں تو کہہ رہا ہوں کہ طالبان کو پکڑ پکڑ کر پنجاب پولیس کے حوالے کردیں ۔ وہ مان جائیں گے۔ بلکہ ہر جرم مان جائیں گے
اے کاش یہ اپنے پاگل پن اور جرم کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو سزا کے لیے پیش کرتے۔۔ جو کہ اسلام میں النفس بالنفس، العین بالعین والاذن بالاذن ہے۔
لیکن یہ لوگ تو انسان کشی کو اپنا مشغلہ اور گلہ کاٹنے کو سب سے اچھی تفریح سمجھتے ہیں۔ کہاں ہے اعتراف جرم بلکہ جرم پر فخر ومباہات ہے۔
اور تعجب ہے آپ جیسے "پڑھے لکھوں" پر جو ان مظالم کی آنکھیں بند کر کے توجیہ وتاویل کر رہے ہوتے ہیں۔

اگر میری اس بات پر توجہ دیتے کہ خودکش حملہ آوروں کی کھیپ کس کے پاس ہے اور آج تک پاکستان میں خودکش کرنے والوں کا تعلق اور سرا کہاں اور کن مدارس سے جا کر ملتا ہے تو پھر مزید سوال کرنے کی ضرورت نہ رہتی اور آج کے حملوں کا بھی سرا بھی آپ کو مل جاتا۔ لیکن اس حوالے سے لب کشائی کرنا آپ نے شاید مناسب نہ سمجِھا۔
 
نایاب

لائبریرین
اے اللہ رحم فرما پاکستان کی عوام پر ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین
اک نیا نام سنا ہے ۔۔۔ سوچ رہا ہوں کہ
اس " احرار الہند " کا عام فہم ترجمہ کیا ہوگا ۔۔۔۔۔ اور اس کے ڈانڈے کن سے ملیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
ساجد

محفلین
محترم دانش وروں نے میرے مراسلے کے صرف ایک حصے پر موافقت اور مخالفت کا پورا زور لگا دیا ۔ اب ایک متفقہ بات بھی سُن لیجئے کہ طالبان کا علاج صرف اور صرف انہی کی زبان میں جواب دینے میں ہے ۔ گو کہ میں بات کو اس طرف لے جانا نہیں چاہتا تھا لیکن چند خدائی فوجدار قسم کے دوست کچھ ایسا مست ماحول بنانے لگے تھے کہ گویا میں نے اس حملے کا الزام تفتیش مکمل ہونے سے قبل ہی براہ راست طالبان پر لگا دیا ہو ۔ اب طالبان کے لئے چیخ و پکار کرنے کی بجائے ایک بار پھر سے میرے اُس ابتدائی مراسلے کو پڑھ لیں اور بعد میں بڑے شوق سے یہاں اپنی دانش کے دریا بہائیے :)
 
فرحت کیانی

ساجد بھائی ، احرار الہند بھی طالبان ہی کا ایک گروپ ہے نا؟ تو کیا ان کو طالبان نہیں کہا جائے گا؟
اگر احرار والوں کی ذمہ داری قبول کرنے سے پہلے بھی طالبان کی طرف اپنا شک ظاہر کیا جا رہا تھا تو اس میں کچھ ایسا غلط تو نہیں کیونکہ گزشتہ برس مارچ میں ہی پشاور ہائی کورٹ پر جو حملہ ہوا تھا وہ بالکل اسی نوعیت کا تھا۔ فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈز کے ساتھ۔ اگر پھر بھی لوگوں کو اس میں مماثلت دکھائی نہیں دے رہی تھی تو پھر کیا کہا جا سکتا ہے۔

جن لوگوں کو 'good and bad Taliban' پر یقین ہے انہیں چاہئیے اور کچھ نہیں تو آج کے روزنامہ ڈان میں اسماعیل خان کا تجزیہ 'Spoilers in the Game' پڑھ لیں۔ اس وقت پاکستان میں طالبان کے 50 سے زیادہ گروہ سرگرم ہیں اور ان میں عمومی طور پر کوئی بھی ''good Taliban' نہیں مانا جاتا۔
 
بیٹی گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری کے پیچھے ایک بات ہے
وہ یہ کہ یہ طالبان فوج کی پیداوار ہیں اور فوج ہی کی ڈائری میں ان کو گڈ اور بیڈ درج کیا جاتا ہے۔ فوج کی ناکام پالیسوں نے ملک کو گروی رکھ دیا اور دھشت گردوں کے ہاتھ میں دے دیا ہے۔

یقین مانو کہ ملک کی تباہی کی بڑی وجہ کرپشن ہے جو فوج کے ذریعے پروان چڑھی۔ دوسری بڑی وجہ تعلیم کی کمی ہے ۔ یہ دونوں ایک دوسرے کی ساتھی ہیں۔ ان برائیوں کو فوج، جاگیر داری، اور نسل پرستی نے پروان چڑھایا
 
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے ، دنیا میں اس کی کرنیں پورے آب وتاب کے ساتھ چمک رہی ہیں.اسلام کی تاریخ کو مسخ کرنے والے حق وباطل میں فرق نہیں رکھتے ان کا یہ نظریہ اسلام دشمن ہے .طالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہےاور اسلام تلوار کے زور پر نہیں محبت و پیا رسے پھیلاہے جو لوگ بندوق کی طاقت سے نام نہاد اسلام پاکستانی مسلمانوں پر مسلط کرنے کے درپے ہیں وہ باطل قوتوں کے پیروکار ہیں ۔

انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. خودکش حملوں کے ضمن میں ۔ پاکستان میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر بشمول بریلوی، دیو بندی ، شیعہ ، اہل حدیث کےجید علماء خود کش حملوں کو حرام قرار دے چکے ہیں ۔ دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیں.بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے .

اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔ جہاد کا فیصلہ افراد نہیں کر سکتے،یہ صرف قانونی حکومت کر تی ہےلہذا طالبان کا نام نہاد جہاد ،بغاوت کے زمرہ میں آتا ہے۔ جنگ میں طاقت کااستعمال ان لوگوں تک محدود ہونا چاہیے جو میدانِ جنگ میں جنگی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہوں۔ عورتوں اور بچوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے مطابق حالت جنگ میں بھی جائز نہ ہے۔اور نہ ہی عورتوں اور بچوں کو جنگ کا ایندھن بنایا جا سکتا ہے۔ نیز یہ ملا عمر کے حکم کی خلاف ورزی بھی ہے۔بے گناہ لوگوں کا قتل فسادفی الارض اور اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ اِنتہاپسندوں کی سرکشی اسلام اورپاکستان سے کھلی بغاوت ہے. طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں۔طالبان بندوق کے زور پر اپنے سیاسی نظریات پاکستانی عوام پر ٹھونسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

…………………………………………
اسلام آباد کچہری فائرنگ و خودکش حملہ
http://awazepakistan.wordpress.com/
 
آخری تدوین:

سید زبیر

محفلین
اس وقت طالبان کی پچاس سے زائد جدید اسلحے سے لیس مسلح یونٹیں( کبھی انصار المجاہد اور کبھی احرار الہند کہیں جیش محمد ہے اور کہیں لشکر صحابہ ، کسی کا کام خیر نہیں فساد ،دہشت پھیلانا ہے ) سرگرم عمل ہیں یاد رہے یہ وہ طالبان نہیں جو بے سرو سامانی میں افغانستان میں سپر پاور سے بر سر پیکار ہیں ،یہ ویگو میں پھرنے والے عیاش طالبان ہیں علاوہ ازیں ریمنڈڈیوس کے پالتو درندے بھی مختلف ناموں سے مصروف کار ہیں
ہمارے ملک کی مثال اس گھر جیسی ہوگئی ہے جس کے بڑے اقتدار ، دولت ، ،غیر ملکی آشیرباد کے نشہ میں لڑکھڑا رہے ہیں ، گھر کی دیواریں چوہوں اور بارشوں نے کمزور کردیں ، اور باہر سے مختلف درندے گھر کے معصوم مکینوں کو لوٹ رہے ہیں ۔ کون ایسا جی دار نکلے گا جو پہلے تو بڑوں کا نشہ دور کرے ، پھر دیواریں مضبوط کرے اور اس کے بعد ان درندوں کو نکال باہر کرے ۔
 
x boy

محفلین
جسطرح انڈیا میں ایک مکھی بھی مرتی تھی تو آئی ایس آئی کا نام لیا جاتا تھا
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی سفير رچرڈ اولسن اسلام آباد کے ايف – 8 سيکٹر ميں واقع ضلعی عدالت ميں دہشت گردی کی گھناؤنی واردات ميں متاثرين کے اہل خانہ سے امريکی عوام کی جانب سے دل کی گہرائ سے اظہار تعزيت کرتے ہيں۔ سفير صاحب دعا گو ہيں کہ زخمی ہونے والے پوری طرح صحت ياب ہو جائيں۔ ہم اس ظالمانہ کاروائ کی شديد مذمت کرتے ہيں۔

معصوم شہريوں پر اس حملے نے ثابت کر ديا ہے کہ دہشت گرد سينہ ٹھوک کر انسانی جان کی بے قدری پر تلے ہوئے ہيں۔ امريکہ، پاکستانيوں کی دہشت گردی کی روک تھام اور پرامن مستقبل کے ليے جاری کوششوں ميں شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم پر قائم ہے۔ ہم انتظاميہ کی جانب سے اس اندوہناک حملے کے ضمن ميں تفتيش کے ليے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے ليے تيار ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
حسینی

محفلین
جن دوستوں کو کچہری دھماکوں میں طالبان کے ملوث ہونے میں شک ہے وہ یہ خبر ضرور پڑھیے:

اسلام آباد کچہری حملہ ، دہشتگرد شمالی وزیرستان سے راولپنڈی پہنچے تھے
214242_89825599.jpg

اسلام آباد کچہری میں ہونے والی دہشتگردی کی تحقیقات کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ دہشتگرد شمالی وزیرستان سے بنوں کے راستے راولپنڈی پہنچے تھے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) تفتیشی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے واقعے کے تانے بانے شمالی وزیرستان سے ملتے ہیں۔ دہشتگرد شمالی وزیرستان سے بنوں کے راستے راولپنڈی میں پیرودھائی اڈے تک پہنچے، دہشتگردوں نے برقعے پہن رکھے تھے اور ان کی آمد کے بارے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی پولیس کو جمعے کے روز پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے جڑواں شہروں کی پولیس کو دہشتگردوں کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ گیا گیا تھا تاہم پیر ودھائی پہنچنے کے بعد دہشتگرد کہاں گئے۔ اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/214242_1
 
Top