اسلامی ممالک کے عوام کے خیال میں خواتین کو کیسا لباس پہننا چاہئے۔ پیو سروے

article-veil-1221.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
ایسے اراکین کے دھاگوں میں تبصروں پر بھی اپنی توانائی ضائع نہیں کرنی چاہئے :)
آپ کا حسنِ نظر ہے کہ آپ نے خود کو شامل سمجھ لیا :)
ویسے ذاتیات سے قطع نظر، آپ کی اکثر پوسٹس میں اردو کی بہتری کی بجائے یا تو سیاست ہے یا پھر مذہب۔ سیاست اور مذہب بذات خود اچھی چیز ہیں لیکن ان کا غلط استعمال انہیں غلط بنا دیتا ہے۔ آپ نے جیسا کہ یہ سروے تو پوسٹ کر دیا لیکن زیک کا بیان کردہ اسی سروے کا دوسرا حصہ آپ کو دکھائی نہیں دیا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انصار عباسی کا کہنا کافی سمجھ لیا؟ اس لئے میں تبصرے نہیں کرتا :)
 
میں اردو کے طالبعلموں میں سے ہوں استادوں میں سے نہیں اس لئے شائد اردو کی بہتری میں کوئی خاص کردار ادا نہیں کرسکتا۔ میں محفل میں اظہار خیال اور علمی گفتگو کا ذریعہ سمجھتا ہوں۔ سیاست، معاشرت ، سوچ وبچاروغیرہ میرے پسندیدہ موضوع ہیں مذہب بھی میرا پسندیدہ موضوع ہے لیکن مذہب چونکہ بہت نازک معاملہ ہے اس لئے میں حد درجہ احتیاط سے کام لینے کا قائل ہوں، میں نے سروے کا جو حصہ دیکھا اس کو مفید سمجھا اس کو پوسٹ کر دیا انصار عباسی مجھ سے بہت بہتر لکھاری ہے اس لئے اس کا تبصرہ بھی شامل کر دیا۔ اگر آپ اس دھاگے کے مراسلوں اور ان کی ریٹنگز پر نظر دوڑائیں تو آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہ دھاگہ مفید تھا یا نہیں۔ میں جو کہنا چاہ رہا ہوں وہ اس دھاگے کے شروع کے چند مراسلوں میں بیان کر دیا۔
آپ نے محترمہ فرحت صاحبہ سے گفتگو کے تسلسل میں جیسے ذکر کیا اس سے بظاہر یہی لگا کہ آپ مجھے بھی اس گروہ میں شامل کر رہے ہیں۔
:):):):):)
 
عثمان

محفلین
فرد کے لیے اپنے لباس کا انتخاب جو ایک بنیادی انسانی حق ہے۔۔ محض بائیس فیصد پاکستانی یہ حق خواتین کو دینے کو تیار ہیں۔ :eek: اس میدان میں پاکستانیوں نے سعودیوں کو بھی مات کردیا۔

نوے کی دہائی تک پاکستانی خواتین کی اکثریت روایتی دوپٹے اور چادریں اوڑھتی دیکھی ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ آجکل سعودی اور عراقی طرز لباس رائج ہے۔ یہ آپشن نمبر 3 والا لباس عراقی عورتوں کو ہی پہنے دیکھا ہے۔ پاکستان سے آنے والی کسی تصویر میں یہ لباس مجھے تو نظر نہیں آیا۔ تعجب ہے کہ اسے پاکستانیوں نے اکتیس فیصد ووٹ دیے ہیں۔ میرا خیال تھا یہ ووٹ شٹل کاک برقعے کو ملیں گے۔

بلاشبہ پاکستان آج ماضی کے مقابلے میں پہلے سے زیادہ مذہبی ہے۔
 
میرا مشاہدہ ہے کہ پاکستانی معاشرہ پہلے سے زیادہ تقسیم ہوگیا ہے اور اس میں شدت آگئی ہے دونوں اطراف۔ مذہبی زیادہ مذہبی ہوگئے ہیں اور سیکولر زیادہ سیکولر۔
 
حسینی

محفلین
فرد کے لیے اپنے لباس کا انتخاب جو ایک بنیادی انسانی حق ہے۔۔ محض بائیس فیصد پاکستانی یہ حق خواتین کو دینے کو تیار ہیں۔ :eek: اس میدان میں پاکستانیوں نے سعودیوں کو بھی مات کردیا۔
۔
عثمان بھائی۔۔۔ یقینا فرد کے لیے لباس کا انتخاب اک بنیادی انسانی حق ہے۔۔۔ لیکن یہ بات آپ نوع لباس کے انتخاب میں تو کر سکتے ہیں۔۔ لیکن دین کے دائرے میں رہ کر یہ کہنا کہ وہ جس طرح کا چاہے اور جتنا چاہے لباس پہن لے۔ ۔ یہ بھی اس کا حق ہے۔۔ شاید ایسا نہ کہا جا سکے۔
مثلا اسلام کی بات کریں تو اسلام لباس میں شرط لگاتا ہے۔۔ کہ ایسا ہو جو جسم کے مفاتن کو چھپاتا ہے۔۔ یہ بھی سکھاتا ہے۔۔ خصوصا خواتین کے لیے کہ کن کن حصوں کو چھپاناہے۔
شرط لگاتا ہے۔۔ کہ مرد کا لباس عورتوں والا اور عورتوں کا مرد والا نہ ہونا چاہے۔۔ ایسا لباس بھی نہیں پہن سکتے جو کفار سے مشابہت کے زمرے میں آتا ہے۔ وغیرہ
 
زیک

مسافر
خواتین کے پردے کا جیسے ہی ذکر ہو سارے بھائی فورا احادیث، فتوے اور آرٹیکل پوسٹ کرنا شروع کر دیتے ہیں
 
خواتین کے پردے کا جیسے ہی ذکر ہو سارے بھائی فورا احادیث، فتوے اور آرٹیکل پوسٹ کرنا شروع کر دیتے ہیں
مردوں کے پردے کے بارے میں بھی اسلامی احکامات موجود ہیں۔ مرد اور عورت دونوں کا پردہ اسلامی احکامات میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اگر اس سلسلے میں حوالے کے ساتھ اسلامی تعلیمات پیش کی جائیں تو کوئی حرج نہیں۔
 
x boy

محفلین
یہ انسان کے اندر کی بات ہے کہ اس کے گھر میں کیسا ماحول ہےبہت زیادہ ایرانیوں کو ہم نے دیکھا ہے ایران کے حدود میں ۳ نمبر والا برقعہ پردہ
جب ایران سے ڈیپارٹ ہوجاتے ہیں تو اندر سے کچھ اور نکلتی ہیں جس کو دیکھ مسلمان شرماجائے،
پردہ ایسا ہونا چاہیے جس سے کسی کو کیچ نہ کرے۔
پردہ یا برقعہ یا عورت کے لباس کیسا ہونا چاہیے یہاں کلک کریں
۔
 
سروے میں یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمان عورت اور مرد کو کتنا برابر سمجھتے ہیں۔
XQ5bPoe.jpg
[
اور عشاق پاکستانی شاید صرف گھورنے میں یقین رکھتے ہیں محبت اور شادی میں نہیں
bDIdNWB.jpg
آپ کے دئیے گئے عنوان اور سروے میں فرق ہے
 
عثمان بھائی۔۔۔ یقینا فرد کے لیے لباس کا انتخاب اک بنیادی انسانی حق ہے۔۔۔ لیکن یہ بات آپ نوع لباس کے انتخاب میں تو کر سکتے ہیں۔۔ لیکن دین کے دائرے میں رہ کر یہ کہنا کہ وہ جس طرح کا چاہے اور جتنا چاہے لباس پہن لے۔ ۔ یہ بھی اس کا حق ہے۔۔ شاید ایسا نہ کہا جا سکے۔
مثلا اسلام کی بات کریں تو اسلام لباس میں شرط لگاتا ہے۔۔ کہ ایسا ہو جو جسم کے مفاتن کو چھپاتا ہے۔۔ یہ بھی سکھاتا ہے۔۔ خصوصا خواتین کے لیے کہ کن کن حصوں کو چھپاناہے۔
شرط لگاتا ہے۔۔ کہ مرد کا لباس عورتوں والا اور عورتوں کا مرد والا نہ ہونا چاہے۔۔ ایسا لباس بھی نہیں پہن سکتے جو کفار سے مشابہت کے زمرے میں آتا ہے۔ وغیرہ

بھائی صاحب، کہانیاں نہیں کرائیں۔ عورتوں کا چہرہ اور بال چھپانے کے بارے میں ایک صاف ، واضح اور صریح آیت قرآن حکیم سے عطا فرمائیں تو بہت ہی عنایت ہوگی۔ اب خدا کے لئے حدیث اور قرآن کی بحث نہٰیں شروع کردیجئے گا۔

والسلام
 
نمرہ

محفلین
آخر خواتین کے لباس پر غیر خواتین، وہ بھی غیر متعلقہ، کو اتنی سوچ بچار اور بحث و مباحثہ کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ ویسے بھی سب سے آسان کلیہ یہ ہے کہ آنکھیں بند کر کے الماری میں ہاتھ ڈالیے، جو لباس نکل آیا، اللہ اللہ خیر صلا۔
 
Top