اسرائیل ایران جنگ ؛ پاکستان ، روس ، چین ، سعودی عرب اور ترکی کا ردعمل

انیس جان

محفلین
یہ تو سب سوچا سمجھا منصوبہ معلوم ہوتا ہے۔

البتہ اس قدر مزاحمت کا اندازہ انہیں ہرگز نہیں ہوگا۔

اسرائیل صبح شام صاحب بہادر کی منتیں کر رہا ہے اور اُنہیں ان کی عاقبت سے ڈرا رہا ہے۔
انہیں ہر چیز کا علم تھا ,یہ منصوبہ ہی سارا صاحب بہادر کا ہے
عنقریب چچا سام بھی اس جنگ میں کودنے والا ہے
چچا سام کے جنگ میں شامل ہونے کے بعد ایران کو گلف ممالک پر چڑھائی کا موقع مل جائے گا
 

الف نظامی

لائبریرین
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اللہ بہت رحیم ہے اور وہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا کیونکہ ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں۔


سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں خامنہ ای نے اپنی قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میرے قوم کے لوگوں اگر آپ تھوڑا سا بھی مایوسی کا شکار ہوئے تو دشمن آپ کو مزید ڈرائے گا اور آپ کو نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب تک آپ نے دشمن کے خلاف اپنے اتحاد سے جو رویہ اپنایا ہے اُسے بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔

خامنہ ای نے قرآن کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا ’فتح صرف اللہکی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے‘ ۔
وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
 
Top