مبارکباد استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب کے دو ہزار احسانات

تعبیر

محفلین
congratulations59.jpg
congratulations_038.gif
 
بہت مبارک ہو آسی صاحب آپ کو دو ہزار کا سنگ میل طے کرنے پر۔
امید ہے کہ مستقبل میں بھی آپ کے علمی اور معلوماتی مراسلے پڑھنے کو ملتے رہیں گے۔
 
سخن کا سمندر ہیں عالی مقام
بہت معتبر، محترم ان کا نام
ہیں شیریں زباں، چہرہ پرنور ہے
سخن پروری ان کا دستور ہے
جہاں بھی ہو بنجر زمینِ سخن
ہیں برسات کرتے، امینِ سخن
خزانوں کی منزل کی وہ راہ ہیں
فقیری میں رہتے ہیں، پر شاہ ہیں
سخن کے فلک کا وہ مہتاب ہیں
وہ اردو کی تاریخ کا باب ہیں
سلامت سدا آپ آسی رہیں
خدا آپ سے یوں ہی راضی رہیں
 
اس فقیر کو فرش نشین ہی رہنے دیجئے محترمی امجد علی راجا صاحب۔

آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں، تاہم خود کو اس قابل نہیں پاتا کہ میری مدح لکھی جائے۔
درویش صفت لوگ ہمیشی انکساری میں ہی رہتے ہیں
اسی لئے تو عرض کیا ہے کہ

خزانوں کی منزل کی وہ راہ ہیں
فقیری میں رہتے ہیں، پر شاہ ہیں


آپ خود کو اس قابل سمجھیں یا نہ سمجھیں استادِ محترم! اب تو مدح لکھی جا چکی، اب کچھ نہیں ہو سکتا۔ ویسے بھی دل سے لکھی گئی بات کو مٹانا ممکن نہیں ہوتا۔
اللہ پاک آپ سے ہمیشہ راضی رہیں، اور آپ کو سلامت رکھیں۔ آمین

 

شوکت پرویز

محفلین
محترم آسی صاحب کو بہت بہت مبارکباد۔۔
اور محفلین کو بھی مبارکباد کہ محترم آسی صاحب (اور دیگر کئی استاد شعراء اور عظیم شخصیتیں) ہماری رہنمائی کے لئے یہاں موجود ہیں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت ہی زبردست خبر
بہت بہت مبارک ہو آپ کو استادِ محترم جناب آسی صاحب
سدا سلامت رہیے، دنیا جہان کی ساری دعائیں آپ کے نام۔
 
Top