اسامہ بن لادن زندہ اور امریکا کی تحویل میں ہے، کویتی تجزیہ نگار کا دعوی

کاشفی

محفلین
اسامہ بن لادن زندہ اور امریکا کی تحویل میں ہے، کویتی تجزیہ نگار کا دعوی
215191-osama_bin_laden-1389071232-625-640x480.jpg

اسامہ بن لادن کو گرفتار کرنے کا سب سے بڑا مقصد ان پالیسیوں کی تہہ تک پہنچنا ہے جن پر القاعدہ کے سربراہ برسوں سے کاربند تھے, عبداللہ النفیسی۔ فوٹو: فائل

کویت: کویت کے ایک ماہر تجزیہ نگار نے دعوی کیا ہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن زندہ ہیں اور امریکا کی تحویل میں ہیں۔

ایک سعودی اخبار کو انٹر ویو یدتے ہوئے پروفیسر عبداللہ النفیسی کا کہنا تھا کہ یہ بات عقل سے ماورا ہے کہ ایک ایسا شخص جس کی تلاش میں امریکا نے 11 سال میں اربوں ڈالر خرچ کر دیئے ہوں اور جب وہ مل جائے تو اسے فورا مار کر اس کر لاش کو سمندر برد کر دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2مئی 2011 کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں کارروائی کے بعد امریکی فوجی اسامہ بن لادن کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئے تھے، اسامہ بن لادن کو گرفتار کرنے کا سب سے بڑا مقصد ان پالیسیوں کی تہہ تک پہنچنا ہے جن پر القاعدہ کے سربراہ برسوں سے کاربند تھے، ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری کے بعد ہم اس بات کا آسانی سے جائزہ لے سکتے ہیں کہ ماضی میں القاعدہ سے جڑے ہوئے گروپس کو مکمل طور پر شکست دی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اطالوی قانون دان نے بھی امریکا کی جانب سے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو مارنے جانے کے دعوے پر شق کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کا یہ دعوی غلط بیانی پر مبنی ہے اور 9 ستمبر 2001 کا واقعہ بھی امریکا کی اپنی سارش تھی۔

 
یہ کیا بے وقوفی ہے؟
بن لادن کو گرفتار کرنے کا سب سے بڑا مقصد ان پالیسیوں کی تہہ تک پہنچنا ہے جن پر القاعدہ کے سربراہ برسوں سے کاربند تھے،
اس کے لیے تو صرف سوچنا ہی کافی ہے
 

کاشفی

محفلین
اُسامہ بن لادن کا انجام ایک طرح سے شامی حاکم کی طرح ہوا ہے۔۔نام و نشان تک ملتا نہیں کہاں ہے اس کی باڈی۔۔
 
جو سبب اس بات کی سچائی کے لئے بیاں کی گئی ہے ، اس سے ایک احتمال ہو سکتا ہے ،
البتہ دوسری جانب اسامہ کی اہلیہ کا بیاں اس کے جاں بحق ہونے کا بھی آچکا ہے ، ظاہر ہے : بیوی تو جھوٹ نہیں بھول سکتی ۔
 

کاشفی

محفلین
کچھ دہشت گرد اُسامہ بن لادن کو بھی شہید کہتے ہیں۔۔اور پاک فوج کے جوان جو طالبان کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوتے ہیں ۔۔انہیں وہ شہید کہنے کے بجائے دہشت گرد طالبان کو شہید کہتے ہیں جس طرح اُسامہ بن لادن دہشت گردوں کے حامیوں اور غداروں کے سامنے شہید ہے۔۔۔ جبکہ دنیا کے اکثر لوگ اسے دہشت گرد سمجھتے تھے۔
 

کاشفی

محفلین
غلط بات اور جھوٹی بات۔۔۔
دز از چلنج۔۔آج پورے اسلامی ممالک میں ریفرنڈم کروا لیں سب۔۔اور پوچھیں کہ کون کون امریکہ جانا چاہتا ہے یا امریکن گرین کارڈ حاصل کرنا چاہتا ہے۔۔۔سوائے کچھ لوگوں کے سب امریکہ جانا پسند فرمائیں گے۔۔۔ امریکہ دنیا کا عظیم ترین ملک ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے کیا ضرورت پڑی ہے کہ ریفرنڈم کرواؤں۔ مجھے معلوم ہے امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے۔ جسے امریکہ سے ہمدردی ہے وہ کرواتا رہے ریفرنڈم اور ثابت کرتا رہے۔
 

کاشفی

محفلین
امریکہ کا امریکہ کے کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔۔وہ جتنی مرضی منہ سے کہتے رہیں ۔۔اور لکھتے رہیں۔۔۔کہ امریکہ دہشت گرد ہے۔۔
لیکن امریکہ سعودی عرب کا ایک اچھا اور بہت اچھا دوست ہے۔۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
روس اور امریکہ میں فرق ہے۔۔۔
امریکہ کی غلامی کرنے والے ممالک، خاص طور پر امریکہ کے دوست سعودی عرب کے دلداہ لوگ کبھی بھی امریکہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بنانے اور بگاڑنے والی ذات اللہ تعالٰی کی ہے۔ جیسے روس پر وقت آیا ایسے ہی ایکدن امریکہ پر بھی آ جائے گا۔
 

کاشفی

محفلین
اللہ رب العزت سعودی عرب کے دوست امریکہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔۔اور دنیا سے دہشت گردوں کو ختم کرنے میں اس کو استقامت عطا فرمائے۔۔آمین
دعائیں قبول کرنے والی ذات اللہ رب العزت کی ہے۔۔وہی سب کی سنتا ہے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
حیرت ہے مسلمانوں کے دشمن اور سب سے بڑے دہشت گرد ملک کے لیے لوگ اللہ سے حفظ و امان میں رکھنے کی دعائیں مانگتے ہیں۔ یہ تو مسلمانوں کے ساتھ کُھلی دشمنی ہے۔ قرآن کی آیات سے انکار ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہود و نصاری سے دوستی مت کرو۔
 

کاشفی

محفلین
سعودی عرب دنیا کے اسلامی ملکوں میں اہم ملک ہے۔۔۔اور سعودی عرب امریکہ کا بہترین دوست ہے۔۔۔اس کی تقلید کرنا کون سے بری بات ہے۔۔
امریکہ سے دوستی کرنے اور وہاں کی نیشنلٹی حاصل کرنے لیئے دنیا میں موجود مسلمانوں کی اکثریت تنگ و دو کرتی ہے۔۔۔
سعودی عرب واقعی میں قرآنی آیات کی خلاف ورزی کرتا ہے۔۔۔اس کو بہت بڑی سزا ملنی چاہیئے۔۔۔
امریکہ نا تو یہودی ہے نا عیسائی اور نہ مسلمان۔۔۔
امریکہ ایک ملک ہے۔۔۔ اور اس ملک کی سلامتی کی دعائیں کرنا بری بات نہیں۔۔۔کیونکہ وہاں بھی مسلمان رہتے ہیں۔
جبکہ امریکہ سے امداد لینا، بھیک لینا درست نہیں۔۔اور بھیک کے پیسوں سے نام نہاد جہاد کرنا ۔۔۔اور پھر امریکہ کو دہشت گرد قرار دینا کسی بھی صورت جائز نہیں۔۔۔اس کو کہتے ہیں کھلا ہوا تضاد۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جو بھیک لیتا ہے، جو نام نہاد جہاد کرتا ہے، وہ غلط کرتا ہے۔ سچ سچ ہے۔

اور یہ بھی سچ ہے کہ امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے۔
 
Top