متفرق اسائینمنٹ میں مسئلہ

MughalS

محفلین
میں کورسیرا پر لرن ٹو پروگرام کا کورس کر رہا ہوں۔ بالکل بنیادی کورس ہے۔ اور اس میں پائتھون استعمال کی جا رہی ہے۔ یہ تقریبا 7 ہفتوں کا کورس ہے اور چوتھا ہفتہ چل رہا ہے۔ ہر دو ہفتہ میں ایک اسائمنٹ آتی ہے۔ پہلی اسائینمنٹ تو آرام سے بن گئی تھی جبکہ دوسری میں تھوڑا مسئلہ آرہا ہے۔ آپ اسائینمنٹ کا ھینڈ آؤٹ یہاں دیکھ سکتے ہیں
میں نے سارے فنکشن بنالئے ہیں لیکن آخری دوفنکشن کی سمجھ نہیں آرہی کہ اس کا کیا کرنا ہے۔ میں سٹپ 4 کی بات کر رہا ہوں ۔
محب علوی
محمد احمد
 

نبیل

تکنیکی معاون
اتفاق سے میں بھی اسی کورس میں شرکت کر رہا ہوں۔ کیا یہاں اس اسائمنٹ کے حل میں مدد طلب کرنا کورس کے کوڈ آف آنر کے منافی نہیں ہے؟
 

محمداحمد

لائبریرین
میں بھی اس کورس میں شامل ہوں، اور آپ کے محفل پر دئے گئے ربط کے ذریعے ہی اس کورس سے آگاہ ہوا تھا۔ ابھی چوتھی ایکسرسائز اور دوسرے اسائنمنٹ کی نوبت نہیں آئی ہے سو کچھ کہہ نہیں سکتا۔ نبیل بھائی کی بات بھی صحیح ہے کہ اسائنمنٹ کے حل کے لئے یہاں پر گفتگو شاید مناسب نہیں ہے۔ بہتر ہے کہ کورسیرا کے ہی فورم پر دیکھا جائے کہ وہاں اکثر مشکل سوالات اور اسائنمنٹ پر گفتگو رہتی ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک تصحیح کرتا جاؤں، میں مذکورہ بالا کورس میں نہیں بلکہ پائتھون کے ایک اور کورس میں شرکت کر رہا ہوں۔
 

MughalS

محفلین
ایک تصحیح کرتا جاؤں، میں مذکورہ بالا کورس میں نہیں بلکہ پائتھون کے ایک اور کورس میں شرکت کر رہا ہوں۔
آپ شاید An Introduction to Interactive Programming in Python کورس میں شرکت کررہے ہیں۔ اس کا پراجیکٹ تو ہوگیا ہے۔
میرا مسئلہ صرف اتنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ فنکشن سے کیا کام لینا ہے ۔ بہرحال پرابلم ڈومین کو بغور کئی بار پڑھنے سے سمجھ میں آ گیا اور 24/24 نمبر بھی مل گئے ہیں :)
 

MughalS

محفلین
اسائینمنٹ یا سوالات کا حل مانگنا یا کسی کو دینا واقع کوڈ آف آنر کے منافی ہے۔ لیکن اس پر بحث تو کی جاسکتی ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
میں نے دونوں ہی کورس شروع کیے تھے پر ایک ہی ہفتے بعد کام کا لوڈ اتنا ہوگیا ہے کہ اب لیکچر دیکھنے کا وقت نہیں مل رہا۔ ہے کوئی جو پچھلے ہفتوں کا خلاصہ یہاں پیش کر دیا کرے۔ :)
 
ایک تصحیح کرتا جاؤں، میں مذکورہ بالا کورس میں نہیں بلکہ پائتھون کے ایک اور کورس میں شرکت کر رہا ہوں۔

نبیل ، کورس کے متعلق معلومات شیئر کرنے کا پروگرام نہیں ، اس سے پائتھون پر معلومات اور سیکھنے میں کافی مدد ملے گی اور جو دھاگے چل رہے ہیں وہاں بھی لوگوں کو کافی حوصلہ ہوگا کہ نبیل بذات خود بھی میدان کارساز میں ہیں ;)
 

محمداحمد

لائبریرین
میں نے دونوں ہی کورس شروع کیے تھے پر ایک ہی ہفتے بعد کام کا لوڈ اتنا ہوگیا ہے کہ اب لیکچر دیکھنے کا وقت نہیں مل رہا۔ ہے کوئی جو پچھلے ہفتوں کا خلاصہ یہاں پیش کر دیا کرے۔ :)

السلام علیکم،

میں نے چھ ہفتوں کی وڈیوز تو دیکھ لی ہیں، پہلے ہفتے میں تو انسٹالیشن اور بنیادی چیزیں تھیں جو اردو محفل پر زیرِ بحث آ چکی ہیں، کچھ چیزیں ایسی ہیں جو یہاں نہیں ہیں اُنہیں ہم اردو محفل پر ڈسکس کرلیں گے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
Top