میری نظر میں اردو ایک مرتی ہوئی زبان ہے۔ اسکا ایک مرحلہ ہندوستان میں اردو کی موت ہے جو اب ہندی کی صورت ڈھل رہی ہے۔

زبانیں اس وقت مرتی ہیں جب انکا استعمال ختم کر دیا جائے۔ اگر اردو محفل کے ہاں ہم انگریزی الفاظ کو نستعلیق میں لکھتے رہیں گے تو ایک دن واقعی اردو زبان مر جائے گی، اور اسکے ذمہ دار ہم سب ہوں گے جو اردو کو جانتے ہوئے بھی استعمال (بولتے اور لکھتے) نہیں کرتے۔
 
عربی میں فعل کی ایک سو بیس مختلف گردانیں ہیں۔ بے شک یہ غیر عرب کے لیے بہت آسان زبان ہے۔ :p

اسی بات سے عربی زبان کی وسعت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، باقی ذاتی پسند نا پسند لگ موضوع ہے۔

عربی زبان چونکہ قرآن کی زبان ہے اس لئے قیامت تک قائم رہے گی۔ دنیا کی باقی زبانیں رہیں نا رہیں!
 
Top