اردو پوائنٹ بھی یونیکوڈ میں!

باذوق

محفلین
اعجاز صاحب نے درست فرمایا۔
ابھی تک بھی اُردوپوائنٹ تصویری اردو میں ہی ہے
(افسوس)
 
منہاجین

محفلین
صارف کی مرضی کا کی بورڈ لے آؤٹ

ذرا اردو پوائنٹ کے اس صفحے کو ملاحظہ کریں۔ راجا نعیم کی بات قدرے سمجھ میں آ جائے گی۔

علاوہ ازیں اردو پوائنٹ نے اپنے صارفین کو پروفائل میں جا کر اپنی مرضی کا کی بورڈ لے آؤٹ طے کرنے کی گنجائش بھی مہیا کر دی ہے۔ یہ اردو ویب سازی کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ثابت ہو سکتی ہے۔ آپ میں سے جو احباب اردو پوائنٹ کے مندرج صارف ہیں وہ یہ ربط آزما کر دیکھیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
درست، یعنی مرحلہ وار تبدیلی کر رہے ہیں، جو کہ بہت بہتر طریقہ ہے، بجائے ایک دم ہی نئی تبدیلی کو ہر جگہ رکھ دیں جو کہ خود ایک سر دردی ہوگی

مگر یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ وہ دنیا کی پہلی ویب سائٹ کیسے ہو گئی جو یہ سہولت دے رہی ہے۔ محفل بھی تو فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کو سپورٹ کر رہی ہے، اوپیرا کا مجھے علم نہیں

کیا یہ بھی ان کی کوئی مارکیٹنگ کی حکمتٍ عملی ہے؟ یا صرف دو عملی ہی ہے؟ :D
 
منہاجین

محفلین
قیصرانی نے کہا:

فائرفوکس کی مدد سے اردوپوائنٹ نے مجھے لوگن نہیں ہونے دیا۔ ان پٹ فیلڈز مردہ تھیں۔ ابھی وہاں انٹرنیٹ ایکسپلورر کی مدد سے شکایت درج کی ہے۔

البتہ ان کی بورڈ لے آؤٹ بدلنے کا طریقہ مجھے پسند آیا۔
 
دوست

محفلین
ہر اردو سائٹ‌کا یہی دعوٰی ہے۔ اصل میں یہ سہولت اردو لائف ڈاٹ کام نے دی تھی۔ وہیں سے محفل اور پھر آگے چلا ویب پیڈ۔
 
منہاجین

محفلین
دوست نے کہا:
ہر اردو سائٹ‌کا یہی دعوٰی ہے۔ اصل میں یہ سہولت اردو لائف ڈاٹ کام نے دی تھی۔ وہیں سے محفل اور پھر آگے چلا ویب پیڈ۔
اردو لائف ڈاٹ کوم تو ہنوز تصویری روپ میں ہے۔ کہیں آپ کوئی اور ویب سائٹ تو نہیں لکھنا چاہ رہے تھے؟

میرے خیال میں تو اس کا آغاز اردو محفل سے ہوا ہے اور نبیل ہی کے بنائے ہوئے ویب پیڈ کا ایک نیا روپ اردو پوائنٹ تک جا پہنچا ہے۔

اب اگر وضاحت کے لئے کوئی نبیل میاں کو یہاں پکڑ لائے تو کیا ہی اچھا ہو!
 
قیصرانی

لائبریرین
درست۔ بات وہی ہے کہ تبدیلی اچھی ہے، جیسے بھی ہو۔ بس ہمت مت ہاریں وہ لوگ۔ ورنہ سب کچھ دھرا کا دھرا رہ جائے گا
 
قیصرانی

لائبریرین
منہاجین نے کہا:
میرے خیال میں تو اس کا آغاز اردو محفل سے ہوا ہے اور نبیل ہی کے بنائے ہوئے ویب پیڈ کا ایک نیا روپ اردو پوائنٹ تک جا پہنچا ہے۔

اب اگر وضاحت کے لئے کوئی نبیل میاں کو یہاں پکڑ لائے تو کیا ہی اچھا ہو!
مجھے اس بارے میں تو کوئی علم نہیں، ہو سکتا ہے کہ انہوں نے تجویز دی ہو اور تجربہ کیا ہو، پھر ہمت ہار گئے ہوں؟
 
دوست

محفلین
اصل میں‌ ان کی ویب سائٹ‌ پر آنلائن اردو لکھنے کا دعوٰی پڑھا تھا۔ پھر انھوں نے اردو ویب پیڈ اپنی ویب سائٹ‌ پر ڈالا۔ میں‌ نے انھی دنوں اسے اتار کر محفوظ کر لیا تھا اور اردو لکھ لکھ کر خوش ہوا کرتا تھا۔
یہ اردو ویب جوائن کرنے سے پہلے کی بات ہے۔
بہرحال جس نے بھی شروع کیا۔ کام تو اردو کے لیے ہوگیا نا۔
ہمیں‌ آم کھانے سے غرض۔ ہمیں کیا پیڑ کس نے لگایا ہے۔ :arrow: :arrow:
 
زیک

مسافر
منہاجین نے کہا:
دوست نے کہا:
ہر اردو سائٹ‌کا یہی دعوٰی ہے۔ اصل میں یہ سہولت اردو لائف ڈاٹ کام نے دی تھی۔ وہیں سے محفل اور پھر آگے چلا ویب پیڈ۔
اردو لائف ڈاٹ کوم تو ہنوز تصویری روپ میں ہے۔ کہیں آپ کوئی اور ویب سائٹ تو نہیں لکھنا چاہ رہے تھے؟

میرے خیال میں تو اس کا آغاز اردو محفل سے ہوا ہے اور نبیل ہی کے بنائے ہوئے ویب پیڈ کا ایک نیا روپ اردو پوائنٹ تک جا پہنچا ہے۔

اب اگر وضاحت کے لئے کوئی نبیل میاں کو یہاں پکڑ لائے تو کیا ہی اچھا ہو!

اردو لائف کا اردوپیڈ پرانا ہے بلکہ ہمارے اردو ویب‌پیڈ کی inspirations میں سے ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اردو لائف پر اردوپیڈ کا بھرپور استعمال نہیں کیا گیا۔
 
منہاجین

محفلین
صارف کی مرضی کا کی بورڈ لے آؤٹ

کوئی مجھ غریب کی بات پر بھی تو غور کرے کہ اردو پوائنٹ نے اپنے صارفین کو پروفائل میں جا کر اپنی مرضی کا کی بورڈ لے آؤٹ طے کرنے کی گنجائش بھی مہیا کر دی ہے۔ یہ اردو ویب سازی کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ثابت ہو سکتی ہے۔ آپ کا اس بارے کیا خیال ہے؟

میرے خیال میں یہ انداز اگر تحریری اردو میں بننے والی ویب سائٹس مہیا کرنے لگیں تو صارفین کا رجحان بڑھنے سے اردو میں ترقی کا عمل مزید تیز ہو سکتا ہے۔

جو احباب اردو پوائنٹ کے مندرج صارف ہیں وہ یہ ربط آزما کر دیکھیں اور اس پر اپنی رائے دیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی منہاجین بھائی، میں‌آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، یہ واقعی کافی اہم پوائینٹ ہے
 
Top