اردو ویب لائبریری کا حصہ بنیں

یہاں سب پوسٹ بہت پرانی ہیں۔ کیا یہ شعبہ غیر فعال ہوگیا ہے یا کوئی نیا ممبر نہیں بن رہا؟ میری بھی اس سلسلہ میں کچھ دلچسپی ہے۔
 
اردو محفل کو نئے نظام پر منتقل کرتے ہوئے پچھلے نظام کے کئی غیر مستعمل یا منتشر اجزاء کو خیرباد کہہ دیا گیا تھا۔ در اصل بعض چیزیں تنظیم نو کی متقاضی تھیں جبکہ بعض کو پیچیدگیاں کم کرنے کی غرض سے ہٹایا گیا تھا۔ اور کچھ فیچر ایسے بھی تھے جن کی سپورٹ نئے نظام میں موجود نہیں مثلاً ٹیگ وغیرہ۔ بہر کیف ایسے ہی کلین اپ پروسیس میں بے شمار یوزر گروپس کے ساتھ لائبریرین کا یوزر گروپ بھی انجام کو پہونچ گیا تھا۔ گو کہ ہم چاہیں تو پچھلے بیک اپ سے ان سبھی اراکین کو بغیر پوچھے پھر سے لائبریرین بنا سکتے ہیں لیکن ہمارا ارادہ ہے کہ اس کی تنظیم نو ہی بہتر ہوگی۔ جو لوگ اردو ویب کی لائبریری پروجیکٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ اپنی خواہش کا اظہار اسی دھاگے میں بطور تبصرہ کر دیں۔ اس طرح منتظمین پر غیر فعال اراکین کا اضافی بوجھ کم ہو جائے گا۔ :)

فی الحال لائبریری سیکشن کی صورتحال یہ ہے کہ اس میں ہر کسی کو پڑھنے کی اجازت ہے لیکن کوئی پیغام پوسٹ کرنے کے لئے لائبریرین ہونا ضروری ہے۔ چونکہ نئے نظام میں پرمیشنز وی بلیٹن سے قدرے مختلف انداز میں طئے کیئے جاتے ہیں اس لئے ابتداء میں لائبریری سیکشن کی پرمیشن وغیرہ کی جانچ کے لئے سیدہ شگفتہ بٹیا کو اس خطے کا مدیر اور مقدس بٹیا رانی کو لائبریرین بنایا گیا تھا۔ اب اس میں اضافہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ :)

یوں تو لائبریری کے نظم و نسق کو بہتر شکل دینے اور فعال کرنے کے لئے مکمل اوور ہال کی ضرورت ہے جس کے لئے متعلقہ احباب سے علیحدہ مشاورت کی جائے گی۔ اس دوران احباب اپنی لائبریری رکنیت کی تجدید یا نئے رکن کے طور پر شرکت کی خواہش کا اظہار اس دھاگے میں کریں۔ :)

لائبریری کے اغراض و مقاصد، اراکین کی ذمہ داریاں اور نظام کا خاکہ سبھی کچھ پہلے بھی کئی دفعہ لکھا جا چکا ہے اور تجدید نو کے بعد پھر سے لکھا جائے گا اس لئے احباب نگاہیں جمائے رکھیں۔ :)
محترم ملتمس ہوں کہ مجھے بھی اس کارواں کے دستئہ اول میں شامل کیجئے
 

الف عین

لائبریرین
جو لائبریرین بننا چاہتے ہیں تو مجھے ذاتی مراسلہ سے ربط کریں۔ کام کی حد تک میں کچھ اپنا کام بانٹ سکتا ہوں۔
 

فرقان احمد

محفلین
یہاں سب پوسٹ بہت پرانی ہیں۔ کیا یہ شعبہ غیر فعال ہوگیا ہے یا کوئی نیا ممبر نہیں بن رہا؟ میری بھی اس سلسلہ میں کچھ دلچسپی ہے۔
میں بھی لائبریرین بننا چاہتا ہوں
مجھے بھی شامل کر لیں۔
محترم ملتمس ہوں کہ مجھے بھی اس کارواں کے دستئہ اول میں شامل کیجئے
میں بھی شمولیت کا شرف حاصل کرنا چاہوں گی

یہ رہا اُستاد محترم کا مراسلہ ۔۔۔! تیاری پکڑیے ۔۔۔! :)

جو لائبریرین بننا چاہتے ہیں تو مجھے ذاتی مراسلہ سے ربط کریں۔ کام کی حد تک میں کچھ اپنا کام بانٹ سکتا ہوں۔
 
Top