اردو محفل کے ڈھائی لاکھ پیغامات

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے تمام اراکین عموماً اور ناظمین خصوصاً اس مبارک باد کے مستحق ہیں کہ آج اردو محفل کے پیغامات کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

[frame="10 10"]اردو محفل کے تمام اراکین کو اس کامیابی پر بہت بہت مبارک ہو۔[/frame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شمشاد بھائی۔
میری جانب سے بھی آپ کو اور تمام دوستان محفل کو اس سنگ میل عبور کرنے پر دلی مبارکباد۔
 

الف عین

لائبریرین
نصف جس کا سوا لاکھ اور چھٹا حصہ جس کا 42 ہزار ہوتے ہیں۔۔۔ جو اکیلے شمشاد کا حصہ ہے۔ اس لئے سب سے پہلے شمشاد تم کو مبارک ہو یہ سنگِ میل۔۔
اور اس کے بعد ہم سب ارکاننِ محل کو بھی۔
 
نصف جس کا سوا لاکھ اور چھٹا حصہ جس کا 42 ہزار ہوتے ہیں۔۔۔ جو اکیلے شمشاد کا حصہ ہے۔ اس لئے سب سے پہلے شمشاد تم کو مبارک ہو یہ سنگِ میل۔۔
اور اس کے بعد ہم سب ارکاننِ محل کو بھی۔

میں بھی کچھ ایسے ہی اعداد و شمار لکھنے والا تھا پر استاذ تو پھر استاذ ہوتے ہیں۔ خیر کم و بیش 337 واں حصہ میرا بھی ہے۔ :grin: :grin:

یہ پڑاؤ مبارک ہو۔ :) :) :)
 

سکون

محفلین
ہماری طرف سے تمام اراکین محفل کو بہت بہت مبارک ہو اور شمشاد بھائی ان میں آپ کی کتنے پیغامات ہیں ان کا بھی تو کچھ بتاتےِ۔۔۔:grin::grin:کیونکہ ہمیں ادھر ادھر نظر پھیرا کر چیک کرنے کی عادت نہیں ہے اس لئے پوچھ رہا ہوں :grin:
 

ابوشامل

محفلین
مبارکاں جی مبارکاں !!! اہلیان محفل کو بہت مبارک باد ہو اور اس سنگ میل تک پہنچنے میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے پر شمشاد صاحب کو مبارکباد
 

damsel

معطل
سب مبارک باد دے رہے ہیں کوئی مٹھائی بھی تو کھلائے؟؟؟ بس جو جس شہر میں ہے وہاں جو بھی سینیئر رکن ہے وہ اس شہر والے جونیئر اراکین کو مٹھائی کھلائے

ویسے اصولآ وہ کھلائے جس کی پوسٹس سب سے زیادہ ہیں :grin:
 
Top