اردو محفل کے نام - ایک پیغام

اک گزارش کر رہا ہوں صاحبانِ ذوق سے
سب یہاں استاد ہیں کوئی تو استانی کریں

دینے میں اصلاح کیوں مدت لگا دیتے ہیں آپ
کب تلک ہم بیٹھ کر 'دھاگے کی نگرانی کریں'

سنتا ہوں ' یعقوب آسی' ہیں کوئی استاد یاں
ان سے کہنا ہے نظر مجھ پر بھی امکانی کریں

مان لوں میں ' فرقلیط ' ان کو بصد جانِ حلیم
گر نگاہِ لطف بھی گجراتی رحمانی کریں

میاں ' وارث ' آپ کیوں اصلاح دینے سے رہے
مت مرا پیمانہِ غم گیر طولانی کریں

ملتفت ہیں گر کوئی تو ' بسمل و عین و الف'
تا ابد یا رب وہ مجھ پر لطف و احسانی کریں
 

شیزان

لائبریرین
اک گزارش کر رہا ہوں صاحبانِ ذوق سے
سب یہاں استاد ہیں کوئی تو استانی کریں

گھر میں سب موجود ہیں استانیاں فاتح میاں
مشورہ دے کے نہ ہرگز ایسی نادانی کریں

پڑ گئی جو اُن کے کانوں میں بھنک اِس بات کی
پھر یہاں بس انتظامِ نقل مکانی کریں

;):)
 
پڑ گئی بھنک جو اُن کے کان میں اِس بات کی​
پھر یہاں بس انتظامِ نقل مکانی کریں​

یہ شعر تو وزن سے خارج ہو گیا، منیب احمد فاتح صاحب! ۔۔
باقی تمام شعروں کی بحر ہے ’’فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن‘‘ بحر رمل مثمن محذوف۔
یہ اس میں نہیں آ رہا۔
 
باقی تمام شعروں کی بحر ہے ’’فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن‘‘ بحر رمل مثمن محذوف۔​
واضح رہے کہ اس کے مقابل
’’فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلات‘‘ بحر رمل مثمن مقصور بلا اکراہ واقع ہو سکتی ہے۔ جیسے اس میں ہے​

دینے میں اصلاح کیوں مدت لگا دیتے ہیں آپ
کب تلک ہم بیٹھ کر 'دھاگے کی نگرانی کریں'​

۔۔۔۔
 
اک گزارش کر رہا ہوں صاحبانِ ذوق سے
سب یہاں استاد ہیں کوئی تو استانی کریں

دینے میں اصلاح کیوں مدت لگا دیتے ہیں آپ
کب تلک ہم بیٹھ کر 'دھاگے کی نگرانی کریں'

سنتا ہوں ' یعقوب آسی' ہیں کوئی استاد یاں
ان سے کہنا ہے نظر مجھ پر بھی امکانی کریں

مان لوں میں ' فرقلیط ' ان کو بصد جانِ حلیم
گر نگاہِ لطف بھی گجراتی رحمانی کریں

میاں ' وارث ' آپ کیوں اصلاح دینے سے رہے
مت مرا پیمانہِ غم گیر طولانی کریں

ملتفت ہیں گر کوئی تو ' بسمل و عین و الف'
تا ابد یا رب وہ مجھ پر لطف و احسانی کریں

بہت خوب جناب۔ خوش رہیں۔

سب ہی ہیں مصروف یاں پر کام لیں کچھ صبر سے
ورنہ اپنی شاعری پر اپنی من مانی کریں :D

اب کہاں اتنا دماغِ شعر محفل پر بھلا
آپ کے اشعار پر اپنی سخن دانی کریں؟

:p:eek::ROFLMAO::laugh:

شکریہ انیس بھائی کا ٹیگ کے لئے۔
 
گھر میں سب موجود ہیں استانیاں فاتح میاں
مشورہ دے کے نہ ہرگز ایسی نادانی کریں

پڑ گئی بھنک جو اُن کے کان میں اِس بات کی
پھر یہاں بس انتظامِ نقل مکانی کریں

;):)
معذرت چاہتا ہوں۔

قافیہ بندی کی خاطر شعر اول کہہ گئے
ورنہ ہم مضمون کی ہرگز نہ ارزانی کریں
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ! بہت اعلیٰ منیب احمد فاتح صاحب۔ ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات ۔ نظر آ رہا ہے کہ آپ میں ایک اچھا شاعر بننے کے تمام گن موجود ہیں۔ خوش رہیے!
 
Top