اردو محفل کے نام - ایک پیغام

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ان لوں میں ' فرقلیط ' ان کو بصد جانِ حلیم​
گر نگاہِ لطف بھی گجراتی رحمانی کریں​
بہت خوب! شوخی طبع کے کیا کہنے۔منیب احمد صاحب فاتح!!! آپ ہمیں گجراتی مانیں، رحمانی تسلیم کریں، بجا طور پر کریں، براہِ کرم فرقلیط(فارقلیط) نہ مانیں۔یہ تو ہم نے حصول نسبت اور کسب فیض کی خاطر اپنا یوزر نیم رکھ لیا ہے۔اورہاں!!!ہمیں ہمہ دانی کا دعویٰ ہے نہ خدائے سخن کی طرح اس بات کا دعوی ہے کہ مستند ہے میرا فرمایا ہوا۔ البتہ جب کوئی کلام متاثر کر جاتا ہے تو آہ اور واہ کیے بنا نہیں رہا جاتا۔۔
 
بہت خوب! شوخی طبع کے کیا کہنے۔منیب احمد صاحب فاتح!!! آپ ہمیں گجراتی مانیں، رحمانی تسلیم کریں، بجا طور پر کریں، براہِ کرم فرقلیط(فارقلیط) نہ مانیں۔۔۔
ہاہا، جی بہت بہتر۔ بس ذرا وزن میں لانا تھا ورنہ ہرگز یہ بے ادبی نہ کرتے۔
 
کیوں بھلا ہے آپ کو فاتح میاں دقت یہاں؟
آپ خود استاد ہیں بے جا پریشانی کریں۔

بہت خوب لکھا ہے جناب۔ آپ پر بھی نظر لطف اساتذہ ہو ہی جائے گی۔ خوش رہئے۔
 
Top