اردو محفل کی فضا اور آپکی رائے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
ٹھیک ہے میں دیکھ چکا ہوں‌۔ اب کیا کہوں ۔ 60 برس کے بوڑھے ہیں ۔ کبھی بچپنا لوٹ آتا ہے ۔
بلکہ عموما طاری رہتا ہے ۔ میرے لیے کیا حکم ہے ۔؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
عبداللہ یہاں کسی کی شادی نہیں ہورہی کہ میں کہوں بیگانی شادی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دی وا نے!
یہ انداز تحریر آپ لوگوں کی محبت کا جواب ہے اور بس”روٹ نمبر ‘‘مغل صاحب بتائیں گے آج کل وہ کنڈکٹر بنے ہیں مطلب سمجھ گئے ناں فورم پر کنڈکٹ کررہے ہیں ناں پ ر و گ ر ا م جانے دو استاد ڈبل ہے۔روکو مت جانے دو ہم کو گانا گانے دو بیگانی شادی میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔شکریہ پسندیدگی کا اور ہاں لگتا ہے آپ بھی آج کل فری کوئین سی یعنی مفت کی ملکہ کو دیکھنے میں مصروف ہیں ہماری ۔۔۔۔۔۔۔طرح؟
سید انور جاوید ہاشمی

اصل پيغام ارسال کردہ از: شمشاد
ہاشمی صاحب آپ کچھ بھی کر لیں لیکن یہاں فضا خاموش ہی رہے گی۔ ویسے میں "باتیں سید انور جاوید ہاشمی کی " کے نام سے الگ سے آپ کو ایک پلاٹ الاٹ کر دوں گا۔ تا کہ آپ وہیں آبیاری کیا کریں۔

توبہ توبہ کیا زمانہ آگیا لڑکوں کی سانسوں میں بھاٹا پڑگیا ہے الفاظ کو یوں کھاویں ہیں جیسے جاجوج ماجوج ساری راتی دیوار گریہ کھاوے تھے اور سبیرے وے اپنڑی جگگے میں کھڑی رہ وے تھی۔ہائے ایک وہ جمانا تھا نہ کونڈے میں دہی زمانا پڑے تھا نہ چھت پہ جاکے سیٹیاں بجانا ہی یاد آوے تھا قیامت سے پہلے قیامت کی باتیں دیکھو بابا جی کو کہہ ریا ہے آ بے یعنی تمیز کا دامن پھاڑ کر لیلیٰ کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی آ بِ مصفا سے نہا کے آءو پھر یاری کریں گے ایسے نئیں آں، ہاں ہم نے یہ بال دھوپ میں سپید نہیں کیے ہیں بچ چُو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی، جی، مجھے معلوم ہے آپ نے بال دھوپ میں سپید نہیں کیئے، وہ تو دائمی نزلے کی وجہ سے ہو گئے ہیں۔

اصل پيغام ارسال کردہ از: ف۔قدوسی
محفل میں جنات کے علاوہ کوئی نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر فضا بہت ہی زبردست ہے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب نہیں آئی تھیں ج ن ا ت تو آنے ہی تھے جب نہین آتیں تو جنات آجاتے ہیں۔۔۔۔کیا آپ کو ان پوشیدہ لوگوں سے ڈر لگتا ہے پوش لوگوں کو دیدہ پھاڑ کر دیکھنا اور پوش یدہ سے خوف کھانا اس سے تو بہتر ہے کہ بندہ سونف کھالے نظر بھی تیز ہوجاتی ہے اور اثر بھی دوگُنا ہوجاتا ہے دو گنے دونوں ہاتھوں میں لے کر محفل مین کود پڑیں جنات خود ہی رفو چکر ہوجائیں گے بس آپ کھینچا تانی میں آستین یا دامن پھٹنے پر رفو کے چکر میں مت پڑئیے گا۔۔باتیں بنانا تو کوئی آپ سے سیکھے
اللہ میری توبہ مجھے سونے کے لیے جانا تھا چاندی کے تار بالوں میں آگئے۔۔۔۔صرافہ بھی بند ہوگیا ہوگا اچھا تو ہم چلتے ہیں۔سیدانورجاویدہاشمی

اصل پيغام ارسال کردہ از: شمشاد
لیکن میں نے تو چاندی کے تاروں کی بجائے پورا تال دیکھا ہے چاندی کا۔

بھئی آپ تو بڑے سیانے ہیں میری نوکرانی کو ناراض کردیا کہتی ہے اب سر نہیں دباءوں گی گردن دبادوں گی اگر میرا نام برسرمحفل کسی نے لیا!تالاب میں ڈوب سکتا ہوں تال دیکھنے کی ”آب” و تاب نہیں رکھتا
تال جمع آب تالاب سو میں نے ٹالا اب؟
سیدانورجاویدہاشمی

اصل پيغام ارسال کردہ از: شمشاد
اسی پر تبصرہ کرنے کے لیے میں نے مغل اعظم کو دعوت تو دی ہے اب دیکھیں کب قبول فرماتے ہیں۔
اپنی نوکرانی کے متعلق کچھ بتائیں۔

شمشاد صاحب نوکرانی ہماری اور تشویش آپ کو لاحق ہوگئی! بھائی اگر آپ کو ایک سے نو تک گنتی آتی ہے تو پھر یہ سوال کہاں پہنچے گا؟ کیا جان دے دیں ؟
ڈبل کتھا چھالیہ تمباکو والا پان دیں؟ آخر میں جی چاہتا ہے آپ کو اپنا قلم دان دے دیں اور گفت گو سے پر ہیز مشرف کرلیں
سیدا نورجاویدہاشمی

اصل پيغام ارسال کردہ از: شمشاد
پڑوسیوں کا خیال رکھنا اچھی بات ہوتی ہے۔
اور خدارا قلم دان تک ہی رہیے گا۔ اس سے آگے کچھ مت کہیے گا۔

یہ لیجیئے محمود بھائی میں نے ان کے سارے مراسلے اکٹھے کر دیئے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
صاحب ۔۔ میں ہاتھ کھینچتا ہوں ’’ حضورِ یار تو دستِ‌ہنر نہیں اٹھتا ‘‘ ۔۔۔ جو آپ کہیں ۔ ویسا کیا جائے !
 

شمشاد

لائبریرین
اب جیسے جیسے عزیز کے جانے کے دن قریب آ رہے ہیں، لگتا ہے ذہن پر اثر ہوتا جا رہا ہے۔
 
صاحب ’’ موصوف ‘‘ میرے باپ کی عمر کے ہیں ، اور ویسے بھی ‌’’ خطا ئے بزرگاں گرفتن خطا است ‘‘

:battingeyelashes:
باپ رے باپ ۔۔۔۔دیکھیو مغل زادے کہیں عزت مغلزات یا مغلظات گنواتے گنواتے عزت سادات مت گَنوانے بیٹھ جانا۔۔ش م ش ا د تو بہت ہی سنجی دا لگ رہے ہیں! اور میں نے کون سی خطا کی ہے جو آپ یہ خطا نہین کرنا چاہتے محفل میں رونق نہیں ہے کوئی ہلا گلا نہیں سب کو سانپ سونگھ گیا ہے جیسی باتیں سن کر پڑھ کر آپ لوگوں کا دل بہلانے اپنا قیمتی وقت صرف کرنے یہاں آئے تو یہ صلہ دیا آپ لوگوں نے جاءو ہم نہیں کھیلتے آپ کو پتا ہے کتنی مصروفیت ہے اردو دنیا نیٹ فورم کے لیے مضمون نکالنا،کمپوز کرنا بھیج کر اسے پوسٹ کرنا جوابات دینا اور چچا آپ کے سرورعالم راز ہم دونوں کی منتیں کررہے ہیں خدارا وقت نکال کر اردوانجمن میں آئیے؟ کہہ دیجیے میں غلط بیانی سے کام لے رہا ہوں؟ سیدانورجاویدہاشمی
 
"ڈسپلن" کو کیا ہوا عزیز ؟
وسلام
نہا دھوکر بال سکھانے بال کونی میں بال کھولے بیٹھی تھی فلو سے بال بال بچی ہے اگر پڑوسی کے بچے کی بال اوپر نہ آتی اور وہ اسے ڈانٹ کر نیچے نہ اتر جاتی تو بچاری ڈسپلن اس وقت ڈسپرین کھارہی ہوتی۔۔۔۔۔۔۔جے ہوا قبلہ ڈسپلن کی بال کی کھال نکالنے کا وبال سوری نتیجہ
سیدانورجاویدہاشمی
 
اللہ نہ کرے کسی کے جانے کے دن آجائیں۔۔۔سیدانورجاویدہاشم ی

اب جیسے جیسے عزیز کے جانے کے دن قریب آ رہے ہیں، لگتا ہے ذہن پر اثر ہوتا جا رہا ہے۔

اگر یہ اثر آپ کی باتوں سے ہوا ہے تو یقینا آپ کی باتیں مثبت ہوتی ہیں مثبت اثر ہوگا تو خود بخود سدھر جائیں گے
اور اگر اثر لکھنوی یا اثر زبیری مرحوم کی شاعری پڑھ کر اثر ہوا تو افاقہ ممکن نہیں عزیز!
 
میرا وعدہ کہ یہاں سے بھی چلا جائوں گا اور کچھ دن مجھے خوابوں میں گوارا کیجیے ”لیاقت علی عاصم''
آخر اے عشق کہاں جائیے جب شور ہو یہ دشت سے بھاگیے دریا سے کنارا کیجے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیسا؟
سیدانورجاویدہاشمی نے کہا
سبھی مصروف ہیں دنیا تجھے اپنا بنانے میں سو ہم بھی منہمک رہتے ہیں اک قصہ بنانے میں
بنانا چاہتا تو کوزہ گر کیا کچھ بنادیتا یقینآ مصلحت ہوگی ہمیں ایسا بنانے میں
رکھے نقاش فطرت اپنے کارندوں کو سرگردان کہیں صحر ا بنانے میں کہیں دریا بنانے میں ۔۔۔۔ایسا !
 

طالوت

محفلین
ابھی تو میں دفتر سے نکل رہا ہوں عزیز ، کچھ ضروری کالز کرنیں ہیں ، آپ مجھے زاتی پیغام ارسال کر دیں ، کل یا ممکن ہو سکا تو رات کو جواب دے دوں گا۔۔
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top