کچھ ہلکی پھلکی گفتگو سنجیدہ شوخیاں
آپس کی چہ می گوئیاں فرصت نگاریاں
مل جل کے اپنی بات شیئر کررہے ہیں ہم
اٹھتا نہیں ہے ویٹ ، بیئر کر رہے ہیں ہم!
انجام کار ملنا بچھڑنا ہے زندگی
فی الحال ایک امن کا جھرنا ہے زندگی
محفل بھی زندگی سے عبارت ہے دوستو
لفظوں سے گو سجی یہ عمارت ہے دوستو
رونق سب اہل بزم ہیں رونق ہے آپ سے
امید رکھ رہے ہیں سبھی آں جناب سے
سیدانورجاویدہاشمی
اردو محفل ہماری محفل ہے
بن بلائے ہم آ بھی سکتے ہیں
شکریہ غیر کا ادا کیجے
شکر خود ہم ادا کریں گے یہاں
یعنی کہ شعر میں ہو بات بیاں
بزم ہوگی نہ کس لیے آباد
آپ موجود ہیں یہاں شمشاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیدانورجاویدہاشمی
یارا ایسا بات نئیں کرو آپ عبداللہ ہو اللہ کے بندے ہو اور مغل کو اپنے بندوں میں شامل کررہے ہو وہ بھی عبداللہ یعنی اللہ کا بندہ ہے ہاں آپ کا پسندیدہ شاعر،فن کار،دوست ہوسکتا ہے ۔۔۔۔۔۔بچہ ذرا سوچ سمجھ کے بولتے ہیں شاباش
لٹوں والے باباجی ۔۔۔۔سیدانورجاویدہاشمی
ش م ش ا د میں شمش اور شاد دونوں ہیں سورج کی روشنی شاد کرتی ہے اور توانائی بھی فراہم کرتی ہے