اردو محفل کو اپنی مرضی کے فونٹ میں کیسے دیکھیں؟؟؟

ijaz1976

محفلین
ماہرین اردو محفل! السلام علیکم
گزارش یہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے ویب برائوزر میں اردو محفل لاہوری نستعلیق فونٹ یا جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں نظر آئے یعنی اس کے تمام ربط اور تھریڈز، پوسٹس وغیرہ نستعلیق فونٹ میں نظر آئیں کیونکہ ابھی تو یہ عصر ٹائپ فونٹ میں نظر آتی ہے۔
ایسا کرنے کے لئے مجھے کیا کرنا ہوگا :confused:
برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں میری شدید خواہش ہے کہ ایسا ممکن ہوجائے اور میری پیاری ویب سائٹ ان فونٹس میں نظر آئے کیونکہ ان فونٹس کو عموماً پبلشنگ وغیرہ میں بھی زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ کئی اردو ویب سائٹس بھی ان کو استعمال کرتی ہیں، نستلعیق فونٹ کو پڑھنا بھی نسبتاً زیادہ آسان ہے۔
شکریہ
والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
آپ صفحے کے نیچے دائیں ہاتھ پر دیئے گئے ڈیفالٹ میں سے کوئی سا بھی فونٹ منتخب کر سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اپنے اختیارات کے آپشن میں ایسی تھیم منتخب کر لیں جس میں علوی یا جمیل نستعلیق ہوں تو ہمیشہ اسی فانٹ میں محفل نظر آئے گی. تھیم سلیکشن کا آپشن جو نیچے دیا گیا ہے، اس میں صرف موجودہ سیشن میں فانٹ کی تبدیلی ہو گی، اور جب بھی لاگ ان کریں گے، پھر سے تھیم منتخب کرنی ہوگی. ذاتی کنترول پینل کا استعمال کریں.
 
اپنے اختیارات کے آپشن میں ایسی تھیم منتخب کر لیں جس میں علوی یا جمیل نستعلیق ہوں تو ہمیشہ اسی فانٹ میں محفل نظر آئے گی. تھیم سلیکشن کا آپشن جو نیچے دیا گیا ہے، اس میں صرف موجودہ سیشن میں فانٹ کی تبدیلی ہو گی، اور جب بھی لاگ ان کریں گے، پھر سے تھیم منتخب کرنی ہوگی. ذاتی کنترول پینل کا استعمال کریں.
السلام علیکم
شائید عمومی طور سے ایسا ہی ہے جیسا آپ نے بتایا لیکن اس طریقہ سے کل میں نے فونٹ منتخب کیا تھا ۔وہی آج بھی منتخب ہے ۔ یا ہوسکتا ہے کوکیز کی وجہ سے ہو
 
یہاں جا کر یہ کام کر رہے ہو آفاق؟
السلام علیکم
جی نہیں جناب ہوم پیج پر ہی بلکل نیچے دائیں جانب" اسٹائل کا فوری انتخاب " سے ہی منتخب کیا ہے۔ یوزر کنڑول پینل سے نہیں ۔ جس دن سے جو فونٹ منتخب کیا ہے آج تک قائم ہے اس دوران کوکیز ڈیلیٹ نہیں کی ہوسکتا ہے جب ان کو ڈیلیٹ کروں تو واپس ڈیفالٹ پر چلا جائے
 

علامہ

محفلین
جناب میرے سسٹم پر فانٹ سائز بہت چھوٹا دکھائی دے رہا ہے، اس سے سر میں درد ہونے لگتا ہے۔ اس کا کوئی حل بتائیں کہ تمام اردو محفل کے تمام صفحات کا فانٹ بڑا کر سکوں۔
 

الف عین

لائبریرین
کون سا براؤزر استعمال کرتے ہیں علامہ؟ زیادہ تر براؤزرس میں کنٹرول پلس کنجی دبانے سے فانٹ سائز بڑا ہو جاتا ہے، یہ وقت طور پر محض ایک صفحے کے لئے ہوتا ہے۔
 

علامہ

محفلین
میں فائر فاکس ہی استعمال کرتا ہوں، اور میں جانتا ہوں کہ کنٹرول اور پلس دبانے سے صفحہ بڑا ہو جاتا ہے، لیکن پورے صفحہ کو بڑا نہیں کرنا چاہتا، میں صرف فانٹ بڑھانا چاہتا ہوں، جو کہ پوسٹ میں ہوتا ہے، تاکہ اس کو پڑھنے میں آسانی ہو۔
 

میم نون

محفلین
لیکن جب میں تھیم بدلتا ہوں تو لکھائی تو ویسی ہی رہتی ہے :confused:
غالبا اسکے لیئے پہلے فونٹ انسٹال کرنا ہو گا؟
 

علامہ

محفلین
میرے پاس تو پتہ نہیں کونسا فانٹ سلیکٹ ہوگیا ہے، لیکن اب ٹھیک ہے کافی بڑا نظر آ رہا ہے اور پڑھنے میں بہت آسانی ہوگئی ہے۔
 
Top