اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

حقیقی خوبصورتی کا سرچشمہ دل ہے ،
اگر یہ سیاہ ہو تو چمکتی آنکھیں کچھ کام نہیں دیتیں ۔


(خیال : بو علی سینا)
 

کھوکھر

محفلین
جو شخص تمہاری نگاہوں سے تمہاری ضرورت کو سمجھ نہیں سکتا
اس سے کچھ مانگ کر خود کو شرمندہ نہ کرو
 

mfdarvesh

محفلین
دنیا میں سب سے پہلے فجر کی اذان انڈوینشیا میں ہوتی ہے اور سب سے آخر میں جاپان میں ہوتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
درویش بھائی آپ کی بات ٹھیک نہیں لگ رہی۔ انڈونیشیا اور جاپان قریب قریب ہیں، جبکہ ان کے بعد چین، ہندوستان، پاکستان، ایران، خلیجی ممالک، ان کے بعد افریقی ممالک وغیرہ ہیں۔ جبکہ ٹائم لائن کے مطابق نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے صبح ہوتی ہے۔
 

نیلم

محفلین
اللہ پاک سب کو رزق دے گا یہ اسکا وعدہ ہے۔لیکن وہ سب کو بخش دے گا ۔اس نے یہ وعدہ نہیں کیا پھر کیوں لوگ رزق کے لیے فکر مند ھیں اور مغفرت سے بفکر
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کب کی بات ہے، غالباً مجھے بھی یاد نہیں۔

آج سر میں درد کچھ سَوا ہوتا ہے۔ چائے کے بھی تین چار کپ پی لیے، کوئی فائدہ نہیں ہوا، درد دُور کرنے کی گولیاں بھی کھا لیں، اُن کا بھی کچھ فائدہ نہ ہوا، اب ایک ہی گولی رہ گئی تھی جسے کھانے سے درد تو یقیناً سو فیصد دُور ہو جاتا ہے لیکن اس کا نقصان یہ ہے کہ جس کو درد ہو وہ بھی دُور ہو جاتا ہے۔ تو اس کو کھانے کی بجائے کاغذ قلم کا سہارا لیا کہ یہ سردرد اسی بہانے قلم کے ذریعے کاغذ پر منتقل ہو جائے۔

اللہ تعالٰی خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔ اس کی ہر تخلیق خوبصورت ہے۔ اور ان تخلیقات میں عورت سب سے زیادہ خوبصورت تخلیق ہے۔ عورت چاہے ماں کے رُوپ میں ہو، بہن ، بیوی یا بیٹی کے رُوپ میں، اس کا ہر رُوپ خوبصورت ہے۔

مزید یہ کہ عورت کی تخلیق جو اللہ تعالٰی نے اُسے ودیعت کی، وہ ہے بچے کی پیدائش۔ اور یہ تخلیق دردِ زہ سے گزرے بغیر ممکن نہیں۔ کسی بھی خوبصورت تخلیق کے لیے اس درد سے گزرنا پڑے گا، وگرنہ وہ تخلیق خوبصورت نہ ہو گی۔ یہ تخلیق چاہے کسی فنکار کا فن پارہ ہو یا کسی شاعر کی شاعری ہو۔

وہ بھی روزی کمانے کی خاطر دیس کو چھوڑ کر پردیس میں آ بسا۔ اب تو اسے یہ بھی یاد نہیں کہ اُس نے پردیس میں کتنے سال گزار دیئے۔ اتنے ڈھیر سارے سالوں میں اس نے بہت دولت کمائی اور ساری کی ساری کمائی اپنے دیس میں بھجواتا رہا۔ اس کے چھوٹے بہن بھائیوں کی تعلم مکمل ہوئی، شادی بھی کر لی، دو بچے بھی ہو گئے۔ ایک بیٹی اور ایک بیٹا۔ جیون ساتھی بھی بہت اچھی ملی جس نے وقت اور حالات کو دیکھتے ہوئے گزارا کیا۔ تین سال بیوی بچوں سے دور رہا، پھر ایک دن اُسے ویزہ مل گیا۔ وہ بہت خوش تھا کہ اب بیوی بچے اس کے ساتھ رہ سکیں گے۔ کچھ ہی ہفتوں میں اس کے بچے بھی اس کے پاس پہنچ گئے۔ بیٹی کی عمر چار سال کے قریب اور بیٹا ابھی دو سال سے چھوٹا تھا۔

بیوی بچوں کے آنے سے اس کی تنخواہ میں تو اضافہ نہیں ہوا تھا لیکن خرچ بہت بڑھ گیا تھا۔ اس کے لیے اُسے زیادہ محنت کرنی پڑ رہی تھی۔ صبح کا گیا وہ رات گئے گھر آتا تھا۔ اس کی بیوی بھی اس کا ہاتھ بٹا رہی تھی کہ گھر کے خرچ کو کم سے کم رکھے۔ اس کے آرام کا بہت خیال رکھتی تھی۔ چُھٹی والے دن وہ سب کے سب تفریح کے لیے کبھی کسی باغ میں یا پھر کبھی سمندر کنارے چلے جاتے تھے۔ لیکن کام کے دنوں میں وہ بچوں کا جلد سُلا دیتی تھی ۔ آج بھی وہ بچوں کو سُلا رہی تھی۔ بیٹا سامنے کی طرف اور بیٹی پیچھے لیٹی ہوئی تھی۔ وہ باتوں باتوں میں بچوں کو چھوٹے چھوٹے سبق بھی یاد کرواتی رہتی تھی۔ وہ بیٹھے کو کہہ رہی تھی کہ چلو اب قل ھو واللہ سُناؤ، بیٹی جھٹ سے بولی "میں سناتی ہوں۔" اُس نے بیٹی کی طرف کروٹ بدلتے ہوئے کہا کہ چلو پہلے اس سے سُن لیتے ہیں، بیٹے نے "چھاڑا" ڈال دیا۔ ماما ادھر، ماما ادھر۔ اُسے پھر کروٹ بدل کر بیٹے کی طرف ہونا پڑا۔ بیٹی کو بھی اُس نے اس طرف ہی بُلا لیا۔ بیٹا اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے دونوں پاؤں پکڑے ہوئے مُنہ سے مختلف قسم کی آوازیں نکال رہا ہے۔پڑھنے کا موڈ بالکل بھی نہیں لگ رہا۔

اُس نے کہا پڑھو "بسم اللہ"

"بس الہ"

بس الہ نہیں بسم اللہ

بس الہ اور ساتھ ہی کھلکھلا کر ہنس دیا۔

اس نے بیٹے کو گدگداتے ہوئے کہ “ٹھیک سے پڑھتے ہو کہ نہیں؟“

اس نے پڑھنے کی بجائے "ماما دُودُو، ماما دُودُو" کی گردان شروع کر دی۔

اُسے معلوم تھا کہ اب یہ گردان دودھ ملے بغیر نہیں رُکے گی۔ بیٹی اتنے میں نیند کی آغوش میں جا چکی تھی۔ باورچی خانےمیں آ کر اس نے بیٹے کے لیے دودھ کی بوتل بنا کر بیٹے کو دی۔ وہ بھی بوتل لیتے ہی سکون سے لیٹ کر دودھ پینے لگا۔ کمبل اُوڑھا کروہ کمرے سے نکل آئی۔

ابھی اُسے برتن دھونے ہیں، اپنے شوہر کے لیے صبح کے لیے کپڑے استری کرنے ہیں پھر اپنے رب کے حضور سجدہ ریز بھی ہونا ہے۔

لگتا ہے اُلٹا سیدھ لکھ کر سر کا درد ختم ہو گیا ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
درویش بھائی آپ کی بات ٹھیک نہیں لگ رہی۔ انڈونیشیا اور جاپان قریب قریب ہیں، جبکہ ان کے بعد چین، ہندوستان، پاکستان، ایران، خلیجی ممالک، ان کے بعد افریقی ممالک وغیرہ ہیں۔ جبکہ ٹائم لائن کے مطابق نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے صبح ہوتی ہے۔

شمشاد بھائی، ایک تو جرمانہ، آپ نے لفظ ٹائم استعمال کیا ہے، وقت نہیں، مجھے تو جرمانہ ہوا تھا نا :)
دوسری بات، آپ درست کہہ رہے ہیں، میں نے غور نہیں کیا آج صبح ایس ایم ایس آیا اور میں نے محفل پہ لکھ دیا، اب میں پڑھتا ہوں کہیں، شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
“ٹائم لائن“ ایک مربوط نام ہے جبکہ میں “وقت کی لکیر“ لکھتا تو بات نہیں بننی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلو بھئی اب امتحان کے لیے تیار ہو جائیں ۔

پرچہ مندرجہ ذیل ہے۔ (نقل کرنے اور نقل مارے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔)

1) شادی سے پہلے منگیتر کے منہ سے پھول جھڑتے ہیں، بیوی بننے کے بعد کیا جھڑتا ہے؟

2) ناکام محبت کا انجام کیا ہوتا ہے؟

3) آج کل محبتوں کا کال کیوں پڑ گیا ہے؟

4) محبوبہ کو منانے کا آسان نسخہ کیا ہے؟

کوئی سے پانچ سوال حل کریں۔ پانچواں سوال خود سے لکھ کر جواب دیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
شادی سے پہلے منگیتر کے منہ سے پھول جھڑتے ہیں، بیوی بننے کے بعد کیا جھڑتا ہے؟
صلواتیں، جو عموما ضبط تحریر میں نہیں لائی جا سکتیں

ناکام محبت کا انجام کیا ہوتا ہے؟
ناکامی

آج کل محبتوں کا کال کیوں پڑ گیا ہے؟
بندے خود غرض ہو گئے ہیں

محبوبہ کو منانے کا آسان نسخہ کیا ہے؟
دوسری لڑکی کا شوشہ چھوڑ دیں

آخری سوال:محبوبہ نہ مانے تو کیا کرنا چاہیے
ایک اضافی افئیر کا بندوبست ہمیشہ ہونا چاہیے
 

mfdarvesh

محفلین
ابھی تک کسی نے پرچہ حل نہیں کیا، اتنا ٹائم، شمشاد بھائی، نقل ماری جارہے، ممتحن بھی کھا پی گئے ہیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

نماز روزے سے زیادہ مسلمانوں کے آپس کے اختلافات ، جھگڑوں
اور نفاق کو دور کرنا افضل ہے ۔


(حدیث نبوی صلی اللہ علی و آلہ وسلم)
 

عسکری

معطل
شادی سے پہلے منگیتر کے منہ سے پھول جھڑتے ہیں، بیوی بننے کے بعد کیا جھڑتا ہے؟
ہر وقت مانگیں اور توں تکرار


2) ناکام محبت کا انجام کیا ہوتا ہے؟
غمگین گانے

3) آج کل محبتوں کا کال کیوں پڑ گیا ہے؟

ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ نے کیا ہے

4) محبوبہ کو منانے کا آسان نسخہ کیا ہے؟

1000 والا ایزی لوڈ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top