1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $418.00
    اعلان ختم کریں

اردو محفل لائبریری میں آج کل کیا ہو رہا ہے؟

محمداحمد نے 'تبصرے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 9, 2014

  1. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    یہاں دیکھیں چاچو
     
  2. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    دیکھ آیا ہوں۔ اور کچھ لکھ بھی آیا ہوں۔ ایک نظر دیکھ لو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    پہلی شرط تو یہ کہ کاپی رائٹ یا تو ختم ہو چکے ہوں یا اس کو برقیانے کی تحریری اجازت مل جائے یا ہمارے ہی کسی رکن کی ہو تو ان کی طرف سے محض کہہ دینا کافی سمجھ لیتے ہیں
    پھر اس کتاب کا سکین مہیا کرتے ہیں
    اس کو لکھا جاتا ہے
    پھر اس کو دو بار پروف ریڈ کیا جاتا ہے
    پھر لائبریری میں حاضر کر دی جاتی ہے :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  4. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,324
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ منصور صاحب ۔
    بہت سی کتب کے تراجم چھپتے ہیں ...ان کے ناشرین اس ترجمہ کے کاپی رائٹ رکھتے ہیں ؟ جب کہ وہ خود اصل ناشرین اور مؤلفین سے اس سلسلہ میں کوئی باقاعدہ اجازت نہیں لیا کرتے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    اگر کتاب پر کاپی رائٹ محفوظ درج ہے لیکن مصنف اور مترجم کی اجازت ہو پھر اس کی پروا نہیں جانی چاہیئے
    تاہم اگر اصل کتاب کاپی رائٹ فری ہو اور اس کا ترجمہ کسی اور نے کیا ہو جو کاپی رائٹ فری نہ ہو، تو پھر اس کتاب سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,324
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    انگریزی ادب کے جو تراجم پاکستان اور بھارت میں ہوتے ہیں ، ان کے بارے میں کچھ فرمائیے، جب کہ معلوم ہے کہ ان کے ناشرین ان کی رائلٹی سے ایک روپیہ بھی صاحب ِ تحریر کو دینے کے روادار نہیں ہوتے ......یہ ممکن ہے کہ مترجم کو خون تھوکنے کے عوض چار پان برابر روپلی دے کر حاتم طائی کی قبر پر لات مار دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    ذاتی طور پر میں آپ کے حق میں لیکن اصولی طور پر (کہ قانون اندھا ہوتا ہے) اس بارے معذور ہوں
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  8. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,471
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    پورا دھاگا پڑھ لیا کہ کہیں کچھ کام کی بات ہو جو مجھے معلوم نہ ہو، لیکن مایوسی ہی ہوئی۔ لائبریری کی پیش رفت سے میں خود مایوس ہوں۔ کتنی ہی کتابں اب تک ٹائپ ہو چکی ہیں لیکن اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کی زینت آج تک نہیں بن سکی ہیں۔ میں نے ہی اپنی ذمے داری پر ایسی کئی کتابیں پرانی برقی کتابوں کی سائٹ پر جمع کر دی ہیں۔ اورہ میشہ یہی کہتا ہوں کہ لائبریری کا با قاعدہ اجراء کو بھی دو سال ہو رہے ہیں، لیکن پہلی سو کتابوں کے بعد محض ایک کتاب کا اضافہ ہوا ہے، اور وہ بھی محفل میں ٹائپ نہیں کی گئی، بغیر پروف ریڈنگ کے اختر شیرانی ڈاٹ کام سے کاپی پیسٹ کر لی گئی ہے۔اور یہی کتاب اب فائنل شکل میں میری سائٹ پر موجود ہے۔ یعنی ورڈ ڈاکیومینٹ کی شکل میں۔ محفل کی لائبریری کے مخصوص فارمیٹ کے لئے محض مقدس ذمے دار تھیں اب تک۔ اس کے بعد؟؟؟
    میں پھر یہی کہوں گا کہ پہلے محفل کے خزانے سے ہی تیار کتابیں جمع کی جائیں۔ اور ان کو ڈیجیٹل لائبریری میں پہنچایا جائے، اس کے لئے میری فائنل ای بک بھی کام میں لائی جا سکتی ہے۔ میں نے برقی کتابیں سائٹ محض اس لئے شروع کی تھی کہ یہاں پیش رفت کچھ نہیں تھی۔ جب کہ کتابیں اتنی تھیں، اور بعد میں میری ذاتی کوششوں سے بھی جمع کردہ دو ہزار کتابیں برقی کتابیں اور اب بزم اردو لائبریری میں شامل ہیں۔ ان سب کو پہلے اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری پر لایا جائے۔ نئی کتابیں مزید ٹائپ کر کے کباڑے میں نہ پھینکا جائے!!
    ویسے میں نے بھی ایک کاپی رائٹ فری مواد کی ٹائپنگ کی پیشکش عائشہ عزیز کو دی تھی، جس کا میں منتظر ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • معلوماتی معلوماتی × 3
    • متفق متفق × 2
  9. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    بابا جانی میں تھوڑا مصروف ہوں ابھی، فائنل ایگزام ہونے والے ہیں۔
    ایسا کرتی ہوں کہ اس کی ٹائپنگ بھی شروع کر دیتے ہیں ساتھ ساتھ لائبریرین تو ہیں ہمارے پاس ، سیدہ شگفتہ آپی سے پوچھ لوں ذرا۔۔

    آپ مجھے بتائیے اور کیا کروں؟ ٹائپنگ کے بعد تو پروف ریڈنگ ہوتی ہے ناں ، کتنی بکس ٹائپ ہوئی پڑی ہے لیکن ان کی پروف ریڈنگ نہیں ہوئی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,471
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    امین نے اس کا وعدہ کیا تھا کہ وہ ایسی لسٹ کمپائل کریں گے، لیکن انہوں نے بھی کچھ نہیں کیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    کیسی لسٹ بابا؟
     
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,752
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    :noxxx:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  13. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,858
    موڈ:
    Twisted
    :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,262
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    قیصرانی ، ایک دھاگہ بنا لو اور پھر اس پر برابر تازہ صورتحال پر بات چیت ہوتی رہے تو کافی فائدہ ہو سکتا ہے اور لائبریری کے کام میں بھی دوسرے لوگوں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
     
  15. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,262
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    یہ بڑا عمدہ سوال کیا ہے اور یہ سوال محفل اور اس کے باہر بھی ہوتا رہتا ہے۔

    اب کوشش یہ کرنی چاہیے کہ اس دھاگے کو زندہ رکھ کر یہیں سے لائبریری پیش رفت کو زندہ رکھا جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    1,704
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کیا کوئی ایسی فہرست بنائی گئی ہے کہ جس میں نامکمل پراجیکٹس کے نام درج ہوں؟
     
    • متفق متفق × 1
  17. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    السلام علیکم
    محترم بٹیا آپ نا مکمل پراجیکٹس کی فہرست تلاشیں ۔ میں بھی بشرط وقت و نیٹ ٹائپنگ کے لیے حاضر ہوں ۔
    بہت دعائیں
     
  18. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,740
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جاسمن بہن غالباً کسی ٹائپنگ پراجیکٹ پر کام کر رہی تھیں، اگر اسی کو جاری رکھا جائے۔
    بہتر ہو گا کہ جو افراد خواہشمند ہیں وہ ایک ٹیم کی صورت میں کام کریں۔ یہاں اپنی دلچسپی کا اظہار کر دیں۔
    جاسمن بہن سے درخواست کروں گا کہ وہ اس ٹیم کو لے کر چلیں۔ تاکہ ٹائپنگ پر کام جاری رہے۔
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    لبیک یا مدیر
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,382
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    حاضر جناب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر