اردو محفل فورم کی صرف ایک ’’ اچھی اور بری ‘‘ بات بتائیں۔

بہت خوب عدنان! :)
خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ اس محفل میں گھل مل گئے ہیں۔ :)
حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ عثمان بھائی،:)
باقول شمشاد بھائی ہماری بھی یہی حالات ہو گئی ہے،،،،،،،،،،،،،!
ایسا بُرا چسکا ہے کہ " اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا"​
"
 
محمد وارث

لائبریرین
اچھی بات: یہ محفل ایک فیملی کی طرح ہے اور گھر جیسا ماحول ہے۔
بُری بات: یہ محفل ایک فیملی کی طرح ہے اور گھر جیسا ماحول ہے۔
:)
 
اچھی بات: یہ محفل ایک فیملی کی طرح ہے اور گھر جیسا ماحول ہے۔
بُری بات: یہ محفل ایک فیملی کی طرح ہے اور گھر جیسا ماحول ہے۔
:)
و اللہ میں بھی ایسا ہی ارادہ لے کر اس لڑی میں داخل ہوا تھا کہ ایک ہی بات کروں گا اچھی اور بری کے زمرہ میں۔ اور بات بھی تقریباً ایسی ہی۔ :)
 
اچھی بات: یہ محفل ایک فیملی کی طرح ہے اور گھر جیسا ماحول ہے۔
بُری بات: یہ محفل ایک فیملی کی طرح ہے اور گھر جیسا ماحول ہے۔
:)
متفق

محفل اپنے مزاج میں کچھ یوں گھُل مِل گئی ہے کہ روز حاضری دیے بغیر گزارا نہیں

اور یہی بُری بات بھی ہے کہ
چھُٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی

※※※​
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
اچھی بات: یہ محفل ایک فیملی کی طرح ہے اور گھر جیسا ماحول ہے۔
بُری بات: یہ محفل ایک فیملی کی طرح ہے اور گھر جیسا ماحول ہے۔
:)
وارث بھائی!
جب سے آپ نے نظامت چھوڑی ہے ناں!آپ کی ذہانت اور حاضر جوابی کے جوہر آئے دن نظر آتے ہیں۔ماشاءاللہ۔
 
ہادیہ

محفلین
اچھی بات! ہردن کچھ نیا سیکھنے کو ملتا۔ معلوماتی فورم ہے
بری بات: غلطی سے ایک ممبر ایک غلطی کرلے باقی سب اس کی دہی لسی قیمہ سب بنادیتے ہیں مجال ہے کوئی یہ کہے بھائی اب بس کرو۔ ہردوسرا ممبر بات کو کچی لسی کی طرح دل کھول کر بڑھاتے ہیں۔
تازہ تازہ غم۔۔ آہ موقع مل گیا غم غلط کرنے کا:rollingonthefloor:
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی!
جب سے آپ نے نظامت چھوڑی ہے ناں!آپ کی ذہانت اور حاضر جوابی کے جوہر آئے دن نظر آتے ہیں۔ماشاءاللہ۔
نہیں بہن جی ایسا نہیں ہے کہ عقل داڑھ اُگنے کے بعد میں نے نظامت چھوڑی ہو :)۔ مسئلہ یہ ہے کہ نظامت کے دنوں میں میں نے خود پر بہت سی خود ساختہ پابندیاں لگا رکھی تھیں، لیکن عادت سے مجبور تھا سو اُن دنوں ٓپ کی بھابھی کچھ زیادہ ہی تختۂ مشق بنی رہی، اب اُس کی "ڈوز" میں کمی ہوتی ہے تو شکایت کرتی ہے÷ :)
 
جاسمن

لائبریرین
ایس

ایسا مزاح جس میں ذہانت و حاضر جوابی کا ڈبل تڑکہ لگا ہو ،کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔۔۔آپ لکھتے کیوں نہیں؟؟؟
 
وہ اس لیے کہ پہلے ہی لکھنے والے زیادہ اور پڑھنے والے کم ہیں۔ :) اور مجھے پڑھنے میں زیادہ سکون ملتا ہے۔

میں نے کہا کچھ فرمائیے۔

شیخ عثمان اُڑ کر دوسری ٹہنی پر جابیٹھےاور یوں لب کُشا ہوئے۔

اے انسان! جب لکھنے والے اَن گِنَت اور اچھا لکھنے والے مفقود ہوجائیں تو تو بھی اپنا قلم توڑدے، خاموشی اختیار کر اور صرف پڑھنے کو اپنا شِعار بنالے۔
 
از بسکہ شعر گفتن شد مبتذل دریں عہد
لب بستن است اکنوں مضمونِ تازہ بستن
غنی کاشمیری
از بسکہ اِس عہد میں شعر کہنا مبتذل (بے قدر، حقیر، معمولی، عام) ہو چکا ہے، لہذا اب لب باندھنا (منہ بند رکھنا) ہی تازہ مضمون باندھنا ہے۔
 
"میں نے سوال کیا:

یا شیخ یہ آیت آپ نے کیوں پڑھی ؟ اور پڑھ کر ملول کس باعث ہوئے؟

اس پر آپ نے آہِ سرد بھری اوی احمد حجری کا قصہ سُنایا جو من و عن نقل کرتا ہوں:

احمد حجری اپنے وقت کے بزرگ شاعر تھے مگر ایک دفعہ ایسا ہوا کہ شہر میں شاعر بہت ہوگئے۔ امتیازِ ناقص و کامل مٹ گیا اور ہر شاعر خاقانی اور انوری بننے لگا۔ قصیدہ لکھنے لگا۔ احمد حجری نے یہحال دیکھ کر شعر گوئی ترک کی اور شراب بیچنی شروع کردی۔ ایک گدھا خریدا کہ شراب کے گھڑے اس پر لاد کر بازار جاتے تھے اور انہیں فروخت کرتے تھے۔ لوگوں نے بہت انگلیاں اٹھائیں کہ احمد گمراہ ہوا، کلام پاکیزہ سے گزر کر شراب کا سوداگر ہوا۔ انہوں نے لوگوں کے کہنے پر مطلق کان نہ دھرا اور اپنے مشغلہ سے لگے رہے۔ مگر ایل روز ایسا ہوا کہ گدھا ایک موڑ پرآکر اڑ گیا ۔ انہوں نے اسے چابک رسید کیا تو گدھے نے انہیں مُڑ کر دیکھا اور ایک شعر پڑھا ، جس میں تجنیسِ لفظی استعمال ہوئی تھی۔ اور یہ مضمون تھا کہ میں دوراہے پر کھڑا ہوں۔ احمد کہتا ہے چل، احد کہتا ہے مت چل۔ احمد حجری نے یہ سُن کر اپنا گریبان پھاڑ ڈالا اور آہ کھینچ کر کہا کہ اس زمانے کا بُرا ہو کہ گدھے کلام کرنے لگے اور احمد حجری کی زبان کو تالا لگ گیا۔ پھر انہوں نے گدھے کو آزاد کرکے شہر کی سمت ہانک دیا اور خود پہاڑوں میں نکل گئے۔ وہاں عالم دیوانگی میں درختوں کو خطاب کرکے شعر کہتے تھے اور ناخن سے پتھروں پر کندہ کرتے تھے۔
( زرد کتا از انتظار حسین )
 
فرقان احمد

محفلین
صرف ایک اچھی بات بتانا ضروری ہے تو وہ یہ ہے کہ دیگر اردو فورمز کے برعکس یہاں تنوع کی ایک خاص صورت پائی جاتی ہے؛ مختلف سوچ اور مزاج کے افراد مل کر آزاد خیالی کے ایک نازک احساس کو پروان چڑھاتے ہیں جو بظاہر کافی پرکشش معلوم ہوتا ہے۔

صرف ایک بری بات بتانا ضروری ہے تو وہ یہ ہے کہ یہاں کے منتظمین بہترین اوصاف کے حامل ہونے باوجود کافی سخت گیر واقع ہوئے ہیں جس کے باعث ہم کئی زبردست قسم کے محفلین سے محروم ہوئے؛ شاید اردو محفل کو اس ڈگر پر چلانے کے لیے یہی پالیسی کارگر ثابت رہی ہو اس لیے تکرار مناسب نہیں اور دیگر محفلین سے بھی گزارش ہے کہ اس معاملے پر یہاں مزید بحث نہ کی جائے۔ :)

شکریہ :)
 
عظیم

محفلین
اچھی بات یہ ہے کہ یہاں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے الحمد للہ ۔
اور بری بات کہ یہیں کا ہو کے رہ جاتا ہے آدمی ۔
 
Top