الوداعی تقریب اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

زیک

ایکاروس
فورم لڑیوں پر تعمیر ہوتے ہیں لیکن موجودہ فعال محفلین نئی لڑیاں بنانے سے ڈرتے ہیں اور پہلے سے موجود لڑیوں میں ہی گپ شپ کو ترجیح دیتے ہیں۔

IMG_8363.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
امکان غالب ہے کہ اسی ویک اینڈ پر محفل فورم کو ریڈ اونلی موڈ میں سیٹ کر دیا جائے گا۔ کچھ دیر کے لیے فورم کو آف لائن کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ ضروری ترامیم کرنے کے بعد فورم کو آن لائن کر دیا جائے گا، لیکن اس بار ریڈ اونلی موڈ میں۔فورم پر لاگ ان اور رجسٹر ہونا ممکن نہیں رہے گا، لیکن پبلک فورم کا مواد فی الوقت پڑھنے کے لیے دستیاب رہےگا۔ کچھ عرصہ کے بعد اسے آرکائیو ڈاٹ آرگ پر منتقل کر دیا جائے گا۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
الوداع!اے محفلِ علم و ادب
اردو محفل زندگی کی چند خوشگوار یادوں کا حصہ رہے گی۔
تابش بھائی ، اردو محفل کے آخری سالوں میں آپ کی بہت کمی محسوس ہوئی ۔
آپ ان معدودے چند لوگوں میں سے ہیں کہ جن کی وجہ سے میں ماضی میں باقاعدہ بہت ذوق و شوق سے یہاں آیا کرتا تھا ۔ آپ کی بزلہ سنج ، متوازن ا ور ادب دوست شخصیت سے میرے علاوہ اور بہت سارے محفلین بھی متاثر تھے ، ہیں اور رہیں گے۔ ان شاء اللہ گاہے بگاہے آپ سے ایمیل پر رابطہ رہے گا ۔
اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کی غالب اور اقبال کے کلام کی ایپ سے آئیڈیا لیتے ہوئے حیدرآباد دکن سے ایک دوست نے خاکدان کی اینڈرائڈ ایپ بنائی ہے ۔ اگر دلچسپی ہو تو اس کا ربط اس مراسلے میں موجود ہے ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اتفاقاتِ زمانہ بھی عجب ہیں ناصر
آج وہ دیکھ رہے ہیں، جو سنا کرتے تھے

الوداع اردو محفل! ♥️♥️♥️

ایک بار پھر سے اردو محفل کے بانیان، تمام تر مدیران اور اراکین کا بے حد شکریہ کہ انہوں نے ایسی حسین بزم سجائی کہ ہم بس یہیں کے ہو کر رہ گئے۔ 🌹

اللہ آپ سب کو شاد آباد رکھے۔
 

سیما علی

لائبریرین
الوداع اردو محفل

ایک بار پھر شکریہ منتظمین اُردو محفل
؀
اسے جانے کی جلدی تھی سو میں آنکھوں ہی آنکھوں میں
جہاں تک چھوڑ سکتا تھا وہاں تک چھوڑ آیا ہوں
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top