محترم منیر انور صاحب کی خدمت میں خراجِ تحسین پیش ہے۔ ان کا کلام آپ یہاں کلک کرکے ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔


بیگم سے تم ڈرتے ہو، کچھ شرم کرو
میری کاپی کرتے ہو، کچھ شرم کرو

اچھی خاصی وائن کے اس دور میں تم
چرسیں پی پی مرتے ہو کچھ شرم کرو

ہٹے کٹے بندے ہو ڈاکے ڈالو
جیبیں صرف کترتے ہو کچھ شرم کرو

اس کے بچے تم کو ماموں کہتے ہیں
پھر بھی وہاں سے گزرتے ہو، کچھ شرم کرو

بڑ بڑ بڑ بڑ بڑ بڑ بڑ بڑ بڑ بڑ بڑ
کتنی بڑ بڑ کرتے ہو، کچھ شرم کرو​
 
محترمہ نور سعدیہ شیخ صاحبہ کی خدمت میں خراجِ تحسین پیش ہے۔ ان کا کلام آپ یہاں کلک کرکے ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ ان کا ایک قطعہ مجھے بہت خوب لگا، اسی قطعہ کی پیروڈی پیشِ خدمت ہے

ہو گیا، ہونا تھا مجھ پر ظلم جو
ہار میری ہوگئی تقدیر سے
کَس کے میں شادی میں باندھا جا چکا
مت ڈرا ہمدم مجھے زنجیر سے​
 
محترم نوید رزاق بٹ صاحب کی خدمت میں خراجِ تحسین پیش ہے۔ ان کا کلام آپ یہاں کلک کرکے ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔


اب تو سب لوگ بےاماں ٹھہرے
چور ڈاکو جو پاسباں ٹھہرے

چھ حسینوں سے ہاتھ دھو بیٹھا
کیا خبر اب نگہ کہاں ٹھہرے

دشمنوں کی کسے ضرورت ہے
دوست ہی جب ہوں رازداں ٹھہرے

مل گئے ہیں سبھی ثمر ان کو
اپنے حصے میں امتحاں ٹھہرے

ان کی چھ گاڑیوں کے چکر میں
کارواں کے ہیں کارواں ٹھہرے

داستاں عشق کی چلی ہے وہاں
ہم سے عاشق جہاں جہاں ٹھہرے

مار بیگم سے کیوں پڑی ہم کو
کیا بتائیں کہ بےزباں ٹھہرے
 
محترم نویدظفرکیانی صاحب کی خدمت میں خراجِ تحسین پیش ہے۔ ان کا کلام آپ یہاں کلک کرکے ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔


وہی پیسے بچا رکھے ہوئے ہیں
جو بیگم سے چھپا رکھے ہوئے ہیں

دماغوں میں جنوں بن کر ہے بائیو
بغل میں کیمیا رکھے ہوئے ہیں

زمانه پھاڑ دیتا هے تو هم بھی
گریباں اب کھلا رکھے هوئے ہیں

لبوں پر باندھ کر رومال اپنا
"کسی کو بےنوا رکھے ہوئے ہیں"

پتہ ہے واپڈا کا حال ہم کو
سو ہم گھر میں دیا رکھے ہوئے ہیں

ہوا ناراض پہلا پیار ہم سے
سو اب هم دوسرا رکھے هوئے ہیں

اسمبلی میں مچا کرغل غپاڑا
سیاسی دبدبہ رکھے ہوئے ہیں

حکومت کو کوئی امید ہوگی
ابھی کاسہ اٹھا رکھے ہوئے ہیں​
 
محترم واسطی خٹک صاحب کی خدمت میں خراجِ تحسین پیش ہے۔ ان کا کلام آپ یہاں کلک کرکے ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔


"شرارتیں بھی، محبت بھی، بدگمانی بھی"
عجب نمونہ ہے صاحب مری زنانی بھی

نہیں ہے ساس ہی بد نام ساری بستی میں
زبانِ عام بہو کی ہے بدزبانی بھی

چڑیل بھی نظر آتی ہے سب کو حور پری
کمال حسنِ نظر رکھتی ہے جوانی بھی

بس اتنا فرق ہے ڈنڈے ہیں پتھروں کی جگہ
تمہاری جیسی ہے مجنوں مری کہانی بھی

ہیں تین بیویاں پہلے سے تین صوبوں سے
بیاہ لایا ہوں اس بار اک پٹھانی بھی

صنم بھی مطلبی ہے اور چڑچڑی بیگم
بَلا ملی ہے زمینی بھی آسمانی بھی​
 
امجد بھائی، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ آپ کی ان تخلیقات کی داد دے سکوں۔ بلاشبہ ان کا حق چند الفاظ سے ادا نہیں ہو سکتا۔ معذرت قبول کریں۔ :)
سیلوٹ ہے آپ کو۔
:notworthy::clap::thumbsup2::thumbsup4::great::best::zabardast1::good:
 

Abbas Swabian

محفلین
محترم Abbas Swabian صاحب کی خدمت میں خراجِ تحسین پیش ہے۔ ان کا کلام آپ یہاں کلک کرکے ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔


اور کوئی بھی غم نہیں ہوتا
وزن کیوں میرا کم نہیں ہوتا

لوگ آٹوگراف مانگتے ہیں
جیب میں جب قلم نہیں ہوتا

بد دعا کس کی ہے سیاست کو
کوئی بھی محترم نہیں ہوتا

پوچھ لو تم کسی بھی انساں سے
زہر انساں میں کم نہیں ہوتا

شرم آتی نہیں سبھی کو یہاں
سب کی گردن میں خم نہیں ہوتا

کون الجھے گا اپنی بیگم سے
ہر کسی میں تو دم نہیں ہوتا

تم کو سگرٹ ملے گی یا نسوار
جیبِ مسلم میں بم نہیں ہوتا​
ہاہاہاہاہاہاہا زبردست۔ بہت مزہ آیا۔ آخری شعر کی بات ہی کچھ الگ ہے۔ جب کہ پہلے والا حقیقت پہ مبنی ہے۔
 

La Alma

لائبریرین
ماشا اللّه ، بہت عمدہ . ایک سے بڑھ کر ایک .
کافی عرق ریزی کا کام تھا جو آپ نے بخوبی انجام دیا . کچھ پیروڈیز تو کمال کی ہیں . خدا آپ کی صلاحیتوں کو مزید نکھار بخشے .
 

محمد فائق

محفلین
امجد علی راجا
بھائی آپ نے تو حق ادا کر دیا
میں تو آپ کی مزاحیہ شاعری کا گرویدہ ہو گیا ہوں
تابش بھائی نے بلکل درست فرمایا ہے کہ الفاظ نہیں ہیں ایسی زبردست تخلیقات پر داد دینے کے لیے
سدا خوش رہیں بھائی
 

محمد فائق

محفلین
امجد علی راجا
بھائی آپ نے تو حق ادا کر دیا
میں تو آپ کی مزاحیہ شاعری کا گرویدہ ہو گیا ہوں
تابش بھائی نے بلکل درست فرمایا ہے کہ الفاظ نہیں ہیں ایسی زبردست تخلیقات پر داد دینے کے لیے
سدا خوش رہیں بھائی
 

ربیع م

محفلین
بہت عمدہ کمال
ماشاء اللہ

بہت ہی عمدہ! بہترین۔
مشاعرہ تو براہ راست نہیں پڑھ سکے لیکن یہاں آکر طبیعت خوش ہوگئی۔
بہت سے لوگ ایسے ہوں گے جنہوں نے مشاعرہ چاہے نہ پڑھا ہو لیکن یہ پیروڈیز باقاعدگی سے پڑھیں گے !!!
 

ابن توقیر

محفلین
بہت سے لوگ ایسے ہوں گے جنہوں نے مشاعرہ چاہے نہ پڑھا ہو لیکن یہ پیروڈیز باقاعدگی سے پڑھیں گے !!!

متفق:۔کیونکہ میری تو رکنیت ہی مشاعرے کے بعد کی ہے۔سمائلس
ویسے میں نے مشاعرے کے لنک کو بک مارک کیا ہوا ہے۔وقتاً فوقتاً پڑھتا رہتا ہوں لیکن براہ راست پڑھنے کے تجربے سے نہیں گزر سکا۔
ان شاء اللہ اگلے جنم دن پر پڑھوں گا۔زندگی رہی تو۔
 
واہ واہ واہ..... کمال ہے .. بھئی مزہ آگیا یقین کیجئے۔
ایسی عمدہ شاعری اور ایسا تسلسل یعنی اکیلے ہی پورا مشاعرہ بپا کردیا۔ اس مشاعرے میں پہلے شاعر سے آخری شاعر تک بہترین شاعری کی ہے۔ میں اتنا خوبصورت کہنے والے کم ہیں. بہت بہت بہت بہت داد قبول کیجئے
 
امجد بھائی، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ آپ کی ان تخلیقات کی داد دے سکوں۔ بلاشبہ ان کا حق چند الفاظ سے ادا نہیں ہو سکتا۔ معذرت قبول کریں۔ :)
سیلوٹ ہے آپ کو۔
:notworthy::clap::thumbsup2::thumbsup4::great::best::zabardast1::good:
تابش بھیا بہت بہت شکریہ۔ آپ نے اتنے خوبصورت انداز میں داد عطا فرمائی ہے کہ میری ساری محنت وصول ہوگئی۔ اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے۔ حوصلہ افزائی کے ایک بار پھر بہت بہت شکریہ۔
 
Top