اردو لیکچر شپ کی تیاری

ذوالقرنین نے 'تعلیم و تدریس' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 8, 2013

  1. ذوالقرنین

    ذوالقرنین لائبریرین

    مراسلے:
    4,167
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    میں اردو لیکچرر کی تیاری میں لگا ہوا ہوں۔ باذوق دوستوں سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں مفید مشورے یا معلومات عنایت فرمائیں۔
    یہاں کی تعلیمی معیار کا تو شاید سب کو پتا ہوگا اور جس کی اردو مادری زبان بھی نہ ہوں تو ان کی مشکلات کا بھی اندازہ لگائیے۔ امید ہے دوست مدد فرمانے میں کوتاہی نہیں برتیں گے۔:):):)
    اور شاید بہت سوں کا بھلا ہو جائے۔
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. ذوالقرنین

    ذوالقرنین لائبریرین

    مراسلے:
    4,167
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    اس وقت میں مندرجہ ذیل کتابوں کی مدد سے تیاری کر رہا ہوں۔
    1۔ ایم-اے اردو گائیڈ پارٹ ون اور پارٹ ٹو از عابد چوہدری اور ڈاکٹر شاہستہ حمید پبلشر ڈوگر پبلشرز ایڈوٹوریل بورڈ
    2۔اردو آموز از ڈاکٹر فاروق چوہدری
    کیا یہ کافی ہیں یا مزید کتابوں کی بھی ضرورت پڑے گی۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  3. ذوالقرنین

    ذوالقرنین لائبریرین

    مراسلے:
    4,167
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  4. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    میں ان پڑھ بھگوڑا کیا مشورہ دوں محترم بھائی
    ویسے کتاب نمبر ایک "
    1۔ ایم-اے اردو گائیڈ پارٹ ون اور پارٹ ٹو از عابد چوہدری اور ڈاکٹر شاہستہ حمید پبلشر ڈوگر پبلشرز ایڈوٹوریل بورڈ" مناسب محسوس ہوتی ہے ۔ اگر توجہ سے اسے " رٹ " لیا آپ نے تو ان شاءاللہ لیکچرر شپ پکی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔​
    اللہ تعالی آپ کی محنت قبول فرماتے آپ کی اس خواہش کی شاندار طریقے سے تکمیل فرمائے آمین ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. ذوالقرنین

    ذوالقرنین لائبریرین

    مراسلے:
    4,167
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    شکریہ نایاب بھائی! اگر "رٹنا" ہوتا تو مشورہ کیوں مانگتا؟ میری پہلی کوشش یہی ہے کہ ان کتابوں کی مدد سے خود کے نوٹس تیار کروں۔
     
    • زبردست زبردست × 1
    • متفق متفق × 1
  6. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    ان شاءاللہ وہ سچا سمیع العلیم آپ کو کامیابی سے نوازے گا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ذوالقرنین بھائی آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    عاطف بٹ کو آپ بھول گئے۔ وہ کالج میں طلباء کو تعلیم دینے پر مامور ہیں۔ اور ان کا مضمون بھی یہی ہے۔
     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. شہزاد احمد

    شہزاد احمد مہمان

    گائیڈز وغیرہ ہی سے "کام" چلایا جائے تو بہتر ہو گا ۔۔۔ البتہ پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر ایم اے اردو کا سلیبس پی ڈی ایف فارمیٹ میں موجود ہے، وہاں "مجوزہ کتب" کی فہرست بھی درج ہے ۔۔۔ لگے ہاتھوں دو چار کتابوں پر بھی ہاتھ صاف کر لیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 2
  9. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    عاطف بھائی گورنمنٹ ڈگری کالج واقعہ شرقپور میں تعینات ہیں۔ اللہ جانے وہاں کے طالبعلموں کا کیا حال ہو گا۔

    گورنمنٹ ڈگری کالج شرقپور
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • زبردست زبردست × 1
  10. ذوالقرنین

    ذوالقرنین لائبریرین

    مراسلے:
    4,167
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت شکریہ شہزاد احمد بھائی! میں نے سلیبس ڈاؤنلوڈ کر لیا ہے۔
    شمشاد بھائی! اللہ نے ڈگری کالج شرقپور پر اپنا کرم فرمایا جو عاطف بٹ صاحب کو وہاں بھیج دیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. انعام جی

    انعام جی معطل

    مراسلے:
    250
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    لیکچرر شپ یا لیکچر شپ lectureship؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  12. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed


    آپ کہتے ہیں تو مان لیتا ہوں۔ لیکن مجھے شک سا ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. محمد امین

    محمد امین لائبریرین

    مراسلے:
    9,459
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Flirty
    پاکستان میں عمومی طور پر اردو میں لیکچررشپ لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔۔۔ اور لیکچرارشپ بھی عام ہے
     
    • متفق متفق × 1
  14. انعام جی

    انعام جی معطل

    مراسلے:
    250
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بھائی ماننا کہ انگلش کے بہتیرے الفاظ اردو میں کہیں معنی اور کہیں اپنی ساخت تبدیل کر چکے ہیں لیکن لیکچرر شپ یا لیکچرار شپ دونوں ہی غلط العوام ہیں صحیح تلفظ لیکچرشپ ہی ہے۔
     
    • متفق متفق × 2
  15. ذوالقرنین

    ذوالقرنین لائبریرین

    مراسلے:
    4,167
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    انعام جی! ہو سکتا ہے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہو۔ پر ذرا اسے بھی دیکھیے۔
    لیکچر (Lecture) اور لیکچرر/لیکچرار (Lecturer) میں کافی فرق ہے۔ لیکچر کے آپ لیکچرز استعمال کر سکتے ہیں لیکن لیکچر شپ نہیں۔ اور لیکچرر / لیکچرار شپ اس کی پوسٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ پوری دنیا میں رائج ہے۔:):):)
     
    • متفق متفق × 1
  16. عاطف بٹ

    عاطف بٹ محفلین

    مراسلے:
    5,525
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    ذوالقرنین بھائی، یہ پوری دنیا کہاں سے لے آئے آپ درمیان میں؟ :)
    انگریزی کا لفظ لیکچرشپ (lectureship) ہی ہے، ہمارے ہاں لیکچررشپ/لیکچرارشپ وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جنہیں اصل لفظ کے بارے میں علم نہیں ہے۔ آپ چونکہ استاد کے مرتبے پر فائز ہونے جارہے ہیں، لہٰذا آپ کو چاہئے کہ ایسی چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھیں کیونکہ آپ کے شاگرد آپ کو دیکھ کر سیکھیں گے۔ :)
    اب یہ بتائیے کہ تیاری آپ وفاقی سطح کے امتحان کے لئے کررہے ہیں یا صوبائی سطح کے؟ امتحان کب ہے آپ کا؟ تیاری کن کتابوں سے کررہے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. ذوالقرنین

    ذوالقرنین لائبریرین

    مراسلے:
    4,167
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    میں معذرت خواہ عاطف بٹ بھائی! واقعی میں غلطی پر تھا اور انعام جی سے دست بدست معذرت کرنے میں کوئی عار نہیں سمجھتا۔
    تیاری صوبائی سطح کے امتحانات کے لیے کر رہا ہوں۔ امتحانات میں کم از کم تین مہینے باقی ہیں۔ اور کتابوں کے متعلق میں نے اوپر تبصرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس بار نہم دہم کے اردو کتاب میں کافی احسن تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اس لیے اس کو بھی اپنی تیاری میں شامل کر لیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. عاطف بٹ

    عاطف بٹ محفلین

    مراسلے:
    5,525
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    خوب۔ ڈوگر والوں نے لیکچرشپ کے امتحانات کے لئے جو ایک گائیڈ بک شائع کی ہے اسے بھی دیکھ لیجئے گا۔ وہ کتاب سو فیصد قابلِ بھروسہ تو نہیں، البتہ اس میں سے آپ کو کافی کچھ مل جائے گا۔ اس کے آخر میں جو کتابوں کے ناموں اور مصنفین کی فہرست ہے اسے بھی دیکھ لیجئے گا۔ میری کہیں بھی ضرورت ہو اس سلسلے میں تو میں حاضر ہوں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. ذوالقرنین

    ذوالقرنین لائبریرین

    مراسلے:
    4,167
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    میں بھی ڈوگرز کی کتابوں سے تیاری کر رہا ہوں۔
    آپ کا احسان مند رہوں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. ذوالقرنین

    ذوالقرنین لائبریرین

    مراسلے:
    4,167
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    محمد وارث بھائی!
    شمشاد بھائی!
    مقدس سس!
    دھاگے کے عنوان میں لیکچررشپ سے ایک "ر" (لیکچرر شپ) مٹا دیجئے گا۔ مہربانی ہوگی۔:):):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر