اردو لیکچر شپ کی تیاری

ذوالقرنین

لائبریرین
میں اردو لیکچرر کی تیاری میں لگا ہوا ہوں۔ باذوق دوستوں سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں مفید مشورے یا معلومات عنایت فرمائیں۔
یہاں کی تعلیمی معیار کا تو شاید سب کو پتا ہوگا اور جس کی اردو مادری زبان بھی نہ ہوں تو ان کی مشکلات کا بھی اندازہ لگائیے۔ امید ہے دوست مدد فرمانے میں کوتاہی نہیں برتیں گے۔:):):)
اور شاید بہت سوں کا بھلا ہو جائے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
اس وقت میں مندرجہ ذیل کتابوں کی مدد سے تیاری کر رہا ہوں۔
1۔ ایم-اے اردو گائیڈ پارٹ ون اور پارٹ ٹو از عابد چوہدری اور ڈاکٹر شاہستہ حمید پبلشر ڈوگر پبلشرز ایڈوٹوریل بورڈ
2۔اردو آموز از ڈاکٹر فاروق چوہدری
کیا یہ کافی ہیں یا مزید کتابوں کی بھی ضرورت پڑے گی۔
 
نایاب

لائبریرین
میں ان پڑھ بھگوڑا کیا مشورہ دوں محترم بھائی
ویسے کتاب نمبر ایک "
1۔ ایم-اے اردو گائیڈ پارٹ ون اور پارٹ ٹو از عابد چوہدری اور ڈاکٹر شاہستہ حمید پبلشر ڈوگر پبلشرز ایڈوٹوریل بورڈ" مناسب محسوس ہوتی ہے ۔ اگر توجہ سے اسے " رٹ " لیا آپ نے تو ان شاءاللہ لیکچرر شپ پکی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔​
اللہ تعالی آپ کی محنت قبول فرماتے آپ کی اس خواہش کی شاندار طریقے سے تکمیل فرمائے آمین​
 
شمشاد

لائبریرین
ذوالقرنین بھائی آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

عاطف بٹ کو آپ بھول گئے۔ وہ کالج میں طلباء کو تعلیم دینے پر مامور ہیں۔ اور ان کا مضمون بھی یہی ہے۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
گائیڈز وغیرہ ہی سے "کام" چلایا جائے تو بہتر ہو گا ۔۔۔ البتہ پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر ایم اے اردو کا سلیبس پی ڈی ایف فارمیٹ میں موجود ہے، وہاں "مجوزہ کتب" کی فہرست بھی درج ہے ۔۔۔ لگے ہاتھوں دو چار کتابوں پر بھی ہاتھ صاف کر لیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں عمومی طور پر اردو میں لیکچررشپ لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔۔۔ اور لیکچرارشپ بھی عام ہے
بھائی ماننا کہ انگلش کے بہتیرے الفاظ اردو میں کہیں معنی اور کہیں اپنی ساخت تبدیل کر چکے ہیں لیکن لیکچرر شپ یا لیکچرار شپ دونوں ہی غلط العوام ہیں صحیح تلفظ لیکچرشپ ہی ہے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
بھائی ماننا کہ انگلش کے بہتیرے الفاظ اردو میں کہیں معنی اور کہیں اپنی ساخت تبدیل کر چکے ہیں لیکن لیکچرر شپ یا لیکچرار شپ دونوں ہی غلط العوام ہیں صحیح تلفظ لیکچرشپ ہی ہے۔
انعام جی! ہو سکتا ہے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہو۔ پر ذرا اسے بھی دیکھیے۔
لیکچر (Lecture) اور لیکچرر/لیکچرار (Lecturer) میں کافی فرق ہے۔ لیکچر کے آپ لیکچرز استعمال کر سکتے ہیں لیکن لیکچر شپ نہیں۔ اور لیکچرر / لیکچرار شپ اس کی پوسٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ پوری دنیا میں رائج ہے۔:):):)
 
عاطف بٹ

محفلین

ذوالقرنین بھائی، یہ پوری دنیا کہاں سے لے آئے آپ درمیان میں؟ :)
انگریزی کا لفظ لیکچرشپ (lectureship) ہی ہے، ہمارے ہاں لیکچررشپ/لیکچرارشپ وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جنہیں اصل لفظ کے بارے میں علم نہیں ہے۔ آپ چونکہ استاد کے مرتبے پر فائز ہونے جارہے ہیں، لہٰذا آپ کو چاہئے کہ ایسی چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھیں کیونکہ آپ کے شاگرد آپ کو دیکھ کر سیکھیں گے۔ :)
اب یہ بتائیے کہ تیاری آپ وفاقی سطح کے امتحان کے لئے کررہے ہیں یا صوبائی سطح کے؟ امتحان کب ہے آپ کا؟ تیاری کن کتابوں سے کررہے ہیں؟
 
میں معذرت خواہ عاطف بٹ بھائی! واقعی میں غلطی پر تھا اور انعام جی سے دست بدست معذرت کرنے میں کوئی عار نہیں سمجھتا۔
تیاری صوبائی سطح کے امتحانات کے لیے کر رہا ہوں۔ امتحانات میں کم از کم تین مہینے باقی ہیں۔ اور کتابوں کے متعلق میں نے اوپر تبصرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس بار نہم دہم کے اردو کتاب میں کافی احسن تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اس لیے اس کو بھی اپنی تیاری میں شامل کر لیا ہے۔
 
خوب۔ ڈوگر والوں نے لیکچرشپ کے امتحانات کے لئے جو ایک گائیڈ بک شائع کی ہے اسے بھی دیکھ لیجئے گا۔ وہ کتاب سو فیصد قابلِ بھروسہ تو نہیں، البتہ اس میں سے آپ کو کافی کچھ مل جائے گا۔ اس کے آخر میں جو کتابوں کے ناموں اور مصنفین کی فہرست ہے اسے بھی دیکھ لیجئے گا۔ میری کہیں بھی ضرورت ہو اس سلسلے میں تو میں حاضر ہوں۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
میں بھی ڈوگرز کی کتابوں سے تیاری کر رہا ہوں۔
اس وقت میں مندرجہ ذیل کتابوں کی مدد سے تیاری کر رہا ہوں۔
1۔ ایم-اے اردو گائیڈ پارٹ ون اور پارٹ ٹو از عابد چوہدری اور ڈاکٹر شاہستہ حمید پبلشر ڈوگر پبلشرز ایڈوٹوریل بورڈ
2۔اردو آموز از ڈاکٹر فاروق چوہدری
آپ کا احسان مند رہوں گا۔
 
Top