اردو لفظ اور اردو ٹولز مع استاد آسی ۔۔ ویب پر دستیاب

الف عین نے 'اردو ایپلیکیشن پروگرامنگ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 7, 2013

  1. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,576
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    عزیزی محسن حجازی کی طرف سے اعلان کا انتظار کرتا رہا تھا، آخر میں خود ہی یہ اعلان کرنے کو مجبور ہوں کہ انھوں نے اردو ٹولز کا اجراء کر دیا ہے۔ اس کے ہوم پیج پر تو اسی کو شامل کیا گیا ہے جس کا محفل میں بھی مباحثے کا سلسلہ چلا تھا، یعنی آسی عروضی انجن ہے، جس کے ذریعے اپنے اشعار کی آن لائن تقطیع کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ معرب، صرف و نحو اور لغت کے بھی چینلز ہیں۔

    ساتھ ہی ساتھ ادریس آزاد نے اردو لفظ کا اجراء بھی کر دیا ہے، اس میں مختلف ٹولز اس طرح ہیں۔
    قافیہ ڈھونڈیں، رومن سے اردو اور اردو سے رومن کنورٹر، لغت اور آن لائن شاعری کمپوزر، جو غزل کے اشعار کو کسی خاص فانٹ کے مطابق جسٹی فائی کر کے پیش کر دیتا ہے۔
    باقی محفلین خود سمجھ دار ہیں ماشاء اللہ، یہاں جا کر دیکھیں دونوں سائٹس کو۔
     
    • زبردست زبردست × 14
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,459
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    یہ تو کمال کی چیز ہے سر.............
    سبحان اللہ..............
    اللہ تعالیٰ علم و عمل میں برکت دیں..............
    محسن حجازی فاتح محمد یعقوب آسی صاحبان مبارکباد قبول کیجیے...........وہاں سائٹ پہ ان لوگوں کا خصوصی تذکرہ ان کی کاوشوں کا آئینہ دار ہے..........اور فرخ منظور بھی.............
    استاذِ محفل جناب محمد یعقوب آسی کو ایک دفعہ پھر ہدیہ تبریک............
    اور حجازی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ..................
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  3. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی محفلین

    مراسلے:
    6,858
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    آداب عرض ہے جناب فلک شیر صاحب۔
    وہاں ابھی حجازی صاحب کے کرنے کا بہت کام ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی محفلین

    مراسلے:
    6,858
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    می
    بہت شکریہ یا شیخ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,894
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    سبحان اللہ ! سبحان اللہ ۔۔۔۔!

    یہ تو بہت ہی بڑا کارنامہ ہے۔ دونوں سائٹ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔ محسن حجازی بھائی اور ادریس آزاد بہت بہت مبارکباد اور تحسین کے مستحق ہیں ان لاجواب کاموں کے لئے۔

    ماشاءاللہ بہت ہی اچھی خبر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,894
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed

    ماشاءاللہ ! آپ کے نام سے ایپلیکیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔۔۔! یقیناً عروض کے حوالے سے آپ کا کام لائقِ صد ستائش ہے۔

    خوشی ہوتی ہے کہ آپ ایسے اساتذہ اردو محفل میں موجود ہیں جن سے تمام محفلین فیضیاب ہوتے ہیں۔
     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,459
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    درست کہا آپ نے........ابھی بہت سا کام باقی ہے..........لیکن جو ہو چکا، وہ بہت بڑا ابتدائی قدمgiant leapہے..........
    اللہ تعالیٰ برکت دے...........اور چشمہ فیض کو جاری و ساری رکھے...........:rainbow:
     
    • متفق متفق × 3
  8. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی محفلین

    مراسلے:
    6,858
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    حجازی صاحب کی خدمات اور محنت کا اعتراف کرتا ہوں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. عبدالحسیب

    عبدالحسیب محفلین

    مراسلے:
    1,109
    موڈ:
    Shh
    ماشاء اللہ ۔ بہت بہت مبارک ۔ یقیناً دونوں ہی سائٹس شاہکار ہیں۔ ڈھیر ساری دعائیں تمام اساتذہ کے لیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اللہ تعالیٰ ان تمام محنت کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
    ماشاءاللہ بہت زبردست کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
     
  11. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    کل رات استاد محترم آسی صاحب سے ہماری اسی پر گفتگو ہو رہی تھی اور اعجاز چاچو نے اسے محفل میں آج اپڈیٹ بھی کر دیا ۔میں نے کل استاد محترم سے کہا تھا کہ ایک غزل کے اشعار کو مختلف اوزان میں تقطیع کر دیتا ہے یہ ویب ۔تو استاد نے بتایا کہ اس میں کمیاں ہیں ابھی فی الحال کام کافی ہونا ہے لیکن محسن حجازی صاحب کی مصروفیت کی وجہ سے یہ آگے نہیں بڑھ پایا ۔اور شاید آگے بڑھنا ناممکن بھی ہے شاید اسی قسم کا کوئی جملہ ۔۔۔۔بہرحال محفلین میں سے اگر کوئی ساتھی اس کو آگے بڑھا سکے تو ایک بہت بڑا کام ہوگا ۔۔۔
     
    • متفق متفق × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  12. غلام ربانی فدا

    غلام ربانی فدا محفلین

    مراسلے:
    806
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Question
    اللہ تعالیٰ ان تمام محنت کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔​
     
  13. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    انٹرنیٹ پہ اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے لئے ایک اور سنگِ میل۔
    لاجواب کام۔
     
  14. ساگر حیدر عباسی

    ساگر حیدر عباسی محفلین

    مراسلے:
    25
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    الف عین صاحب میں آپ کو دیکھ کر اردو ویب کا ممبر بنا ہوں تاکہ آپ میری کوئی رہنمائی کر سکیں
    محترم جناب میں اپنی ایک غزل اصلاح کے لیے آپ کو بھیج رہا ہوں ذرا نظرِ ثانی فرما دیجئے گا
    شکریہ
    کہا تھا میری پلکوں پر کوئی بھی خاب مت دھرنا
    تسلی مجھ کو دے دینا مگر تم پیار مت کرنا
    زمانے کے ہزاروں رنگ چاہے بھر لو دامن میں
    وفا کے پھول نا چننا وفا کا رنگ نا بھرنا
    انا پہ بات آتی ہے جدائی جیت جاتی ہے
    بہت تکلیف دیتا ہے قدم ملا کے پھر مڑنا
    جو خاب اک بار ٹوٹیں اور بکھر جاہیں گر جاناں
    سنو مشکل سا ہوتا ہے پھر ان کا ٹوٹ کر جڑنا
    یہ دل گر ضد پہ اڑ جائے یا قربت دل کی بڑھ جائے
    بہت دشوار لگتا ہے ذرا سا فیصلہ کرنا
    کہا تھا میری پلکوں پر کوئی بھی خاب مت دھرنا
    تسلی مجھ کو دے دینا مگر تم پیار مت کرنا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر