اردو لغت کی اوپن آفس میں شمولیت

دوست

محفلین
ہم نے چوری چوری ہی غیرت کھائی اور اردو الفاظ کی یہ جو فہرست محفل پر بنی تھی اسے اوپن آفس میں‌ شامل کروانے چل دئیے۔ اب تک تو معاملہ ٹھیک تھا لیکن لگتا ہے کچھ ہاتھ سے نکلتی جارہی ہے بات۔
اصل میں‌ اوپن آفس کی ایک میلنگ لسٹ جوائن کرنے کے بعد ہم نے فریاد کی جس کا مناسب جواب ملا پھر ایک مزید میلنگ لسٹ جوائن کی جہاں سے اب ایک صاحب Laurent Godard و ہمنواؤں سے اس سلسلے میں بات چیت ہورہی ہے۔ شارق بھائی نے کبھی طریقہ بتایا تھا املاء پڑتال کار شامل کرنے کا۔ اس کو استعمال کرکے دو فائلیں بنتی تھی ایک تو dic اور دوسری aff اضافت والی۔ دونوں ہر بار ٹیکسٹ فائل کو محفوظ بطور کرکے ہی بنائی گئی تھیں لیکن اس میں‌ سے اے ایف ایف یعنی افیکس فائل اصل میں کسی مخصوص جنریٹر سے بنائی جاتی ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ یہ فائل ہم نے ویسے ہی بنا کر پکڑا دی اور کہا کہ شامل کردیں چونکہ یہ ویسے بھی چل جاتی ہے اور وہ لوگ بھی مانتے ہیں اسے لیکن وہ درخواست کررہے ہیں کہ اسے اوپن آفس 1۔ایکس کے لیے بھی قابل عمل ہونا چاہیے۔ اس لیے اس کی پہلے انھوں نے انکوڈنگ پوچھی جو ہم نے بتا دی یعنی یو ٹی ایف 8۔ اب پوچھتے ہیں کیا یہ 8 بٹ انکوڈنگ میں ہے؟
اب ہم کیا جانیں‌ کتنے بٹ میں ہے۔ سو خاکسار کی اس سلسلے میں مدد فرمائیں تاکہ ہم انھیں واضح کرسکیں ایک صاحب وہاں اس کو موزیلا فائر فاکس اور تھنڈر برڈ وغیرہ میں بھی قابل استعمال ہونے کی بشارت دے رہے ہیں(اگر یہ کام ہوجائے افیکس والا) سو کچھ رہنمائی کیجیے۔ ورنہ آپ کو میلنگ لسٹ کا پتہ بتائے دیتے ہیں اس پر آجائیں اور معاملہ ہمارے ہاتھ سے لے لیں۔
وسلام
 

زیک

مسافر
یہ کیسے بونگے لوگ ہیں! UTF-8 میں 8 کا ہندسہ نظر آ رہا ہے نا تو یہ 8 بٹ ہی کی تو نمائندگی کر رہا ہے۔
 

دوست

محفلین
:D :D :D :D
میرا اس طرف دھیان جارہا تھا لیکن میں نے سوچا کنفرم کرلوں۔
ابھی بتا دیتا ہوں کہ بھائی یہ 8 بٹ کی ہی ہے۔
شکریہ میں تازہ پیشرفت سے آگاہ رکھوں گا یہاں۔
وسلام
 
iso 8859 میں ‌نہیں

اردو کے بہت سے کیریکٹر اس iso 8859 میں ‌نہیں آتے۔ اگر آپ کے پاس کوئی اچھا ایڈیٹر ہو جو مختلف اینکوڈنگ میں فائل محفوظ کرنے کی اجازت دیتا ہو تو یہ سادہ سا ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔

میرے پاس جو dic اور aff فائل ہےوہ آپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں 30 ہزار الفاظ ہیں:

http://boriat.com/urdudict/ur_PK.zip

اس سلسلے میں ہمیں جیسبادی کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
میرے خیال میں ان لوگوں کو اتنا بتا دینا کافی ہے کہ یہ لغت صرف hunspell کے ساتھ چلے گی۔ باقی aspellیا ispellکے ساتھ نہیں۔

اس گفتگو (اوپن آفس میلنگ لسٹ) کا ربط یہاں دے دیں، تو باقی لوگ بھی شریک ہو سکتے ہیں۔

Suffix قواعد تو ابھی عربوں نے بھی نہیں بنائے۔ نہ ہی اہل فارس نے۔ اس میں پیش رفت بعد میں ہوتی رہے گی۔ ان کو کہو کہ جو ہے وہ تو شامل کرو۔
 

دوست

محفلین
الحمد اللہ املاء پڑتال کار شامل ہوگیا

آج ہمیں متعلقہ عہدے دار کا برقیہ ملا ہے جس کے مطابق اوپن آفس میں اردو لفظی پڑتال کار شامل کردیا گیا ہے۔[align=left:4242b04def]
[eng:4242b04def]Hi

sorry for delay
the urdu language has been uuploaded
should be available soon (mirror propagation) through DicOOo

please verify this page
http://wiki.services.openoffice.org/wiki/Dictionaries#Urdu_.28Pakistan.29

I also bound this spellchecking file to Urdu (India) as it is also
listed in OOo. is it ok ?

again sorry for delay

please let me know if all ok

Laurent[/eng:4242b04def][/align:4242b04def]
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست شاکر، یہ تو بہت بڑی خبر ہے۔ اس کی مناسب طور پر تشہیر ہونی چاہیے۔ اس کامیابی کا کریڈٹ بھی آپ کو جاتا ہے۔ بہت شکریہ۔
 

دوست

محفلین
شکرًا شکرًا آپ احباب کی دعائیں اور مدد ہی تھی کہ مجھے اس کا خیال آیا۔ اور ان صاحب کا بھی شکریہ جنھوں نے بہت تعاون کیا اس سلسلے میں۔ اب واقعی اس کی تشہیر ہونی چاہیے۔
جیسبادی مجھے گوگل کرنے سے سپیل باؤنڈ نامی ایک املاء پڑتالیے کا پتا چلا ہے۔ جس کا دعوٰی ہے کہ یہ فائر فاکس اور تھنڈر برڈ میں استعمال ہوتا ہے۔آپ اسے چیک کرلیں شاید کچھ بات بنے۔ ویسے اگر آُپ اسی جگہ اوپر دیکھیں تو ان اصحاب نے کچھ افیکس کی بات کی تھی شاید اس کوفائر فاکس اور تھنڈر برڈ میں بھی قابل استعمال بنانے کے لیے لیکن بقول آپ احباب کے ہی یہ اردو کے لیے ابھی ممکن ہی نہیں۔ مجھے نہیں لگتا فائر فاکس یا تھنڈر برڈ کے لیے یہ فائل چل سکے۔ :roll:
 

باذوق

محفلین
دوست !
آپ کو میری جانب سے بھی بہت بہت مبارک ہو ۔

میں وہ فائل ur_PK.dic ڈاؤنلوڈ کر لی ہے ۔ اس کو اوپن آفس میں‌ شامل کر کے چیک کرتا ہوں‌ ابھی ۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
اس میں اب مجھے بے شمار اغلاط کا پتہ چلا ہے۔ ایک تو کئی کئی الفاظ بغیر سپیس کے جمع ہو گئے ہیں اور ان کیم پروف ریڈنگ میں دھیان نہیں دیا گیا ہے۔مثلاً ’ایسےکیسےہوگیا‘ ایک ہی لفظ مانا گیا ہے کیوں کہ درمیان میں فضاء نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے ارکان (آخر یہاں کی پوسٹس سے ہی تو الفاظ جمع کیے گئے ہیں) عجیب عجیب املاء کی غلطیاں کرتے ہیں اور وہ سارے الفاظ اس میں جمع ہیں۔ ’لئے‘ کے لیے
ل ء ے،
ل ئ ے
ل ی ے
ل ی ئے
ل ی ئ ے
سب قبول کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محض ئ یا ئے (واحد کیریکٹر) ایک جگہ بھی نہیں تھا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ’آئی‘ غلط ہے اور ’آئ‘ درست ہے۔ لیکن یہ دونوں املائیں درست مانی جانی چاہئیں۔ میں ادھر آٹھ دس دن سے جب فرصت مل رہی ہے گھر میں یہی کام کر رہا ہوں کہ ’ئی‘ کو ڈھونڈھوں، اور جن الفاظ میں یہ پایا جائے، اسی لفظ کو ’ئ‘ کے ساتھ بھی دے دوں۔ ان دس دنوں میں اب تک ا۔ن تک پہنچا ہوں۔ مکمل ہونے کلے بعد اس فائل کو یہاں ہی اٹیچ کر دوں گا کہ شاکر یا شارق پھر اوپن آفس کے لیے بھجوا دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
م س ورڈ 2003 میں بھی جو لغت ہے، اس میں بھی اس قسم کی اغلاط اب بھی ہیں۔ ئے کا بھی مسئلہ ہے۔ اور ہاں، اضافت کا بھی نہ اس لغت میں کچھ شمول ہے اور نہ ہماری اوپن آفس والی میں۔ ’اسم‘ درست ہے لیکن ’اسمِ اعظم‘ کا ‘اسمِ‘ غلط دکھاتا ہے۔ یہ کام ہماری لغت میں بھی کرنا ہے کہ ہر اسم (Noun) کی دونوں شکلیں شامل کی جائیں۔ ’نام‘ بھی اور ’نامِ‘ بھی۔
 
Top