اردو لغت اور تھیسارس کی طرف پہلا قدم

دوست

محفلین
شکریہ۔ میں نے فائل اتار لی ہے۔
اور مجھے امید ہے ساتھیوں کو کوئی اعتراض نہیں‌ہوگا۔اردو ایڈیٹر بھی انشاءاللہ سب استعمال کریں گے۔
یہ تو ہمارے گھر کی بات ہے۔
 

آصف

محفلین
میں نے بھی دوسرے کاموں میں سے کچھ وقت نکال کر پہلی فائل کر لی ہے اور اب نمبر2 پر کام کر رہا ہوں۔ اعجاز صاحب اور رضوان کیا آپ لوگ کچھ مزید ہمت فرمائیں گے؟ اس وقت الحمدللہ یہ سٹیج تو ختم ہونے کو ہے۔

اس کے بعد دوسری سٹیج کیلئے کام کافی سیدھا سا ہے اور امید ہے کہ سرعت کے ساتھ ہو جائے گا۔ جلد اس کی تفصیل کے ساتھ حاضر ہوں گا، انشاءاللہ۔
 

آصف

محفلین
نمبر 16 برائے اعجاز صاحب۔
نمبر 17 برائے دوست۔
نمبر 18 برائے رضوان۔

شکراً جزیلاً
 

دوست

محفلین
معذرت میں ابھی تک اپنے حصے کی فائل مکمل نہیں فرما سکا۔
جبکہ جتنا مجھے اس کام(ابتدائی) کام کے مکمل ہونے کا انتظار ہے کسی اور کو نہیں ہوگا۔
دعا کیجیے گا ایک دو دن میں فائل حاضر خدمت کرکے تمام فائلیں دوبارہ سے حاصل کر لوں۔
اعجاز راجہ صاحب نے کل ای میل میں کہہ دیا ہے کہ فائلیں بھیج دو۔
اس بارے بھی دعا کیجیے گا کہ جلد ہی اردو ایڈیٹر بارے خوشخبری سنا سکوں۔اگرچہ کام کسی اور کا ہوگا پھر بھی مجھے اردو ویب پر پیش کرتے خوشی محسوس ہوگی۔
 

رضوان

محفلین
محب کوئی بات نہیں! آخر میں ویسے ہی مکمل کرلیں گے جیسے قرآن خوانی میں سست رفتار پڑھنے والوں سے آخر میں سپارے لے کر دو طوفان میل قسم کے قاری جلد از جلد پڑھ کر جلیبی سموسے والے مرحلے کو قریب لاتے ہیں۔ مگر یہاں تو لگتا ہے آصف بھائی بوندی بھی نہیں کھلائیں گے۔ بس اعجاز صاحب سے دعائے خیر کی التماس ہوگی اور ٹھنڈے پیٹ ٹوپیاں سنبھالے اپنے گھر۔۔۔۔۔
 
ویسے مثال تو عمدہ دی ہے مگر مجھے امید ہے کہ آصف ہمیں کافی کچھ کھلائیں گے :wink:

میں انشاءللہ ہفتہ کو فائل کا کام مکمل کرلوں گا۔

ویسے آصف میں نے مشورہ دیا تھا کہ آپ ذرا پروگرام پر بھی روشنی ڈالیں اور بتائیں کہ کیا کیا استعمال ہو رہا ہے اور کس طرح تاکہ میں کچھ پروگرامرز اور بذاتِ خود بھی اس میں شامل ہوسکوں۔
 

دوست

محفلین
محب بھائی اصل میں نبیل بھائی نے سردست کام سے معذوری ظاہر کی تھی دوسرے اعجاز راجہ نے پیشکش کردی تھی کہ وہ میری مطلوبہ تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔ اس لیے میں‌ نے یہ تبدیلیاں کرنے کی انھیں فرمائش کی۔
ایک تو سپیل چیکر کی ترمیم۔تاکہ اردو ایڈیٹر کا کچھ منہ سر بن سکے۔ڈیٹا ظاہر ہے انھی فائلز سے مہیا کروں گا۔
دوسرے کچھ مزید فونٹس اگرچہ سارے نسخ ہیں انھی میں اعجاز صاحب کا نسق نگار بھی ہوگا۔
کسٹم کی بورڈ اردو لنک ای میل بلکہ پورے پیکج میں‌ موجود ہے مگر اس میں‌کچھ خامیاں ہیں انھیں ٹھیک کرنے کا کہا ہے اور کچھ مزید چیزیں جیسے اردو سے انگلش کنٹرول سپیس اور زونج شفٹ سپیس داخل کرنے کی درخواست کی ہے۔
آصف بھائی!!
http://www.badongo.com/file/393066
حاضر ہے فائل۔
مجھے اب تمام فائلز کب تک مل جائیں‌ گی۔ میں‌ چاہتا ہوں کہ سارا ڈیٹا اعجاز راجہ کو مہیا کرکے ان کی جان کا عذاب بن جاؤں ای میل پر ای میل تاکہ جلدی کا ہوجائے :wink:
تو میں امید رکھوں‌کہ کل میرے ذاتی پیغام یا یہیں ان فائلز کی ایک زپ فائل موجود ہوگی؟؟؟
 

دوست

محفلین
بھائی جی میں نے ان سے پہلے بھی سورس کوڈ کی بات کی تھی تو انھوں نے سیمردو کا ویب ربط پکڑا دیا تھا۔
یہ ایڈیٹر اردو لنک کا مادر سافٹ ویر ہے۔اس میں ہی یہ فیچر دیکھ کر میرے دل میں خیال پیدا ہوا تھا۔
میں نے اس بارے میں‌پوچھا نہیں ان سے میرے تو خیال میں وہ اس سلسلے میں مدد سیمردو سے ہی لیں گے۔
ویسے اردو لنک آزاد نہیں۔ہاں فری ویر ہے مگر آزاد نہیں۔
بات یہ ہے کہ مجھے اس بات سے غرض ہے کہ اردو کا ایک سر منہ والا ایڈیٹر بن جائے جو میرے جیسے بھی استعمال کرسکیں۔
پاکستان میں 50٪ سے زائد کمپیوٹروں پر 98 چل رہی ہے اس لیے انھیں یونی کوڈ کی طرف مائل کرنے کے لیے کوئی سافٹ ویر چاہیے جو کافی ساری سہولیات فراہم کرتا ہو لفظ نگاری کی۔
بس میرے سامنے یہ مقصد تھا۔
ویسے میں پوچھ لیتا ہوں ان سےاور پیشکش بھی کردیتا ہوں کہ اگر آپ چاہیں تو ہمارے دوست آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔
(محب بھائی کچھ اس قسم کی بات کر رہے تھے)
 

زیک

مسافر
دوست میں اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ ہم آزاد مصدر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے اردو سافٹ‌ویر ڈیویلپر کمیونٹی کو بہت فوائد ہیں۔ دوسرے اگر آپ نے غور کیا ہو تو آزاد مصدر سافٹ‌ویر کا لائسنس کچھ شرائط رکھتا ہے تاکہ کام closed source نہ ہو جائے۔
 

دوست

محفلین
بات آپ کی بھی ٹھیک ہے۔
میں تصدیق کرتا ہوں۔
تاہم کچھ پانے کےلیے کچھ کھونا پڑتا ہے۔ویسے مجھے امید ہے کام از کم یہ ٹول تو آزاد ہوگا۔
 

آصف

محفلین
-‍>دوست: کل تو نہیں لیکن انشاءاللہ تین چار دنوں میں فائلیں مکمل ہو جائیں گی۔ میں در اصل کچھ مصروف ہوں ایک دوسرے کام میں آج کل۔

->زکریا: آپ کا اٹھایا نکتہ بہت اہم ہے۔ میں نے پہلے بھی دوست کو لکھا تھا کہ اس ڈیٹا کو اردو ویب لائسنس کے تحت ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
ٹھیک ہے بھائی جی میں نےانھیں پیغام بھیج دیا اب دیکھیں کیا جواب ملتا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
السلام علیکم
تمام رضا کار میری طرف سے خراج تحسین قبول فرمائیں۔
لغت کے لیے تصحیح شدہ الفاظ کی تعداد کتنی ہےاور تصحیح شدہ مسلز کہاں دستیاب ہیں؟
اردو ویب لائسنس کہاں موجود ہے؟
 

آصف

محفلین
->راجہ: اہلاً و سہلاً۔ تصحیح شدہ فائلیں ابھی مکمل نہیں ہوئیں۔ انشاءاللہ چند دن میں مکمل ہو جائیں گی۔ ان میں سے کچھ اسی دھاگے میں ہیں۔

اردو ویب لائسنس کی ایک ابتدائی ورژن لائبریری کیلئے پی ڈی ایف نامی دھاگے میں موجود ہے۔ اسے تلاش کریں۔ لغت کیلئے شاید اس میں تھوڑا ردوبدل کیا جائے۔
 
Top