اردو لغت اور تھیسارس کی طرف پہلا قدم

آصف

محفلین
عزیز دوستو
اردو لغت اور تھیسارس کے لئے الفاظ اور کلمات کی تصحیح کے ضمن میں مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ برادرم دوست اور محب اس کام کیلئے تعاون کی حامی بھر چکے ہیں۔ ہمیں اس کام کیلئے کچھ اور احباب کی بھی ضرورت ہوگی۔ اصل میں میرے پاس 18 فائلیں ہیں، جن میں سے ہر ایک تقریبا 3000 کلمات پر مشتمل ہے۔ یہ دو فائلیں صرف تجرباتی طور پر رکھ رہا ہوں تاکہ آپ کا تعاون ملنے کے بعد باقی بھی یہاں پوسٹ کر سکوں۔

میں نے ایک فائل پر کام شروع کیا ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ کافی سرعت کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔ مثلاٌ تقریباً 400 الفاظ میں نے ایک گھنٹے سے کم میں دیکھ لئے۔ اس اعتبار سے انشاءاللہ یہ کام بہت زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔

قطع و برید کرتے وقت براہِ مہربانی مندرجہ ذیل نقاط کا خیال رکھئے:

1۔ کئی بالکل ایک جیسے الفاظ تکرار کے ساتھ آئیں گے۔ ان میں سے ایک کو رکھ کر، باقی سب حذف کر دیں۔

2۔ اگر کسی مرکب یا لفظ کی قطع و برید کے متعلق آپ کو تامل ہو تو اسے ویسے ہی رہنے دیجئے، انشاءاللہ اس کو دوسری پرووف ریڈنگ میں دیکھ لیا جائے گا۔

3۔ اردو میں کسی بھی لفظ کے آخر میں (نیچے) دو نقطوں والی چھوٹی "ی" نہیں آتی۔ یہ عربی میں ہوتی ہے اور شاید کسی فونٹ کی خرابی کی وجہ بعض اوقات اردو میں پائی جاتی ہے۔ اگر کہیں نظر آئے تو عام چھوٹی ی سے بدل دیں۔

4۔ روزمرہ محاورات یا ضرب الامثال وغیرہ کے الفاظ کے درمیان سپیس ضرور دیں۔ مثلاً " آئے دن" یا "اپنے آپ" وغیرہ میں سپیس ضرور دیا جائے۔

5۔ مرکبات کے درمیان سپیس نہ دی جائے۔ مثلاٌ "نالۂدل" یا "ابرآلود" میں سپیس نہ دی جائے۔

6۔ بعض جگہ پر کچھ الفاظ اکٹھے لکھے نظر آئیں گے، جسے "آ گیا" یا "آ بھٹکا" وغیرہ۔ یہ دراصل دو مختلف الفاظ ہیں۔ ان کو علیحدہ علیحدہ سطروں میں لکھ دیجئے۔ بعد میں جب ہم تمام فائلوں کو ملا کر ایک فہرست بنائیں گے، تو اس میں سے مکرر الفاظ کو نکال دیں گے۔

7۔ مرکبات کے اتصال پر حروف اور حرکات کا خاص خیال رکھیں۔ اس سے پہلے ایک دھاگے میں اعجاز صاحب نالۂدل کی مثال سے اس بات کی تشریح کر چکے ہیں اور اس اصول پر میں ان سے اتفاق کرتا ہوں۔ اس کو نالہءدل لکھنا غلط ہوگا۔

اگر کوئی سوال ہو تو میں مدد کیلئے حاضر ہوں۔

پسِ لفظ: میں نے اوپر دی گئي فائلیں حذف کرکے، مہوش کے مشورہ کی روشنی میں عربی والی "ی" کا مسئلہ حل کرنے کے بعد، نیچے نئے سرے سے پوسٹ کر دی ہيں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
محب صاحب نے ابن انشاء کی ایک کتاب ٹائپ کی تھی۔ مجھے یہ کتاب نفیس نستعلیق فونٹ میں تبدیل کرنا پڑی تو پتا چلا کہ اُن کی کیبورڈ میں صرف عربی والی چھوٹی ی ہے۔ (جس کےنیچے دو نقطے ہیں)۔

اس کا حل میں نے یہ نکالا کہ Find and Replace کی سہولت استعمال کرتے ہوئے ایک ہی دفعہ میں Replace All کا بٹن دبا دیا۔ اس طرح ایک ہی دفعہ میں 1650 کے دفعہ یہ تبدیلی عمل میں آئی۔


آپ بھی ایسا کریں کہ ان اٹھارہ فائلوں کو ایک دفعہ اس Find and Replace کے عمل سے گذار لیں۔
 

آصف

محفلین
شکریہ مہوش۔ آج انشاءاللہ گھر جاکر یہ کام کروں گا۔
دوسرا اگر کچھ لوگ لغت اور تھیسارس ٹیم میں شامل ہونا چاہیں تو یہاں اپنا نام درج کردیں۔ محب اور دوست، کیا میں آپ کے نام شامل کردوں؟
شکریہ۔
 

آصف

محفلین
یہاں پر میں اردو الفاظ کی 10 عدد فائلیں دے رہا ہوں۔ آپ سے گزارش ہے کہ اوپر دی گئی ہدایات کی روشنی میں ان کی جلد از جلد تصحیح میں ہماری مدد فرمائیں۔

نوٹ: اگر کوئی صاحب کسی ایک فائل کی پروُف کی ذمہ داری لیتے /لیتی ہیں، تو براہِ مہربانی اس دھاگے میں نشاندھی کردیں تاکہ کوئی دوسرے صاحب اسی فائل پر کام نہ کریں۔
 

Attachments

  • urduwords-2_899.zip
    10.3 KB · مناظر: 80
  • urduwords-3_305.zip
    9.1 KB · مناظر: 55
  • urduwords-4_838.zip
    8.8 KB · مناظر: 56
  • urduwords-5_186.zip
    8.6 KB · مناظر: 55
  • urduwords-6_204.zip
    8.5 KB · مناظر: 64
  • urduwords-7_197.zip
    8.2 KB · مناظر: 56
  • urduwords-8_194.zip
    8.7 KB · مناظر: 49
  • urduwords-9_184.zip
    8.6 KB · مناظر: 54
  • urduwords-10_128.zip
    9 KB · مناظر: 58
  • urduwords-11_105.zip
    8.6 KB · مناظر: 85
سوال میرے بھی ہیں

ایک دو سوال میرے بھی ہیں:

س1:

آپ کہتے ہیں مرکبات میں اسپیس نہ دیں، اب ایک مرکب ہے آ+د+م+خ+و+ر

لکھنے میں ایسا دیکھتے ہیں:

آدم خور

آپ کے طریقے سے لکھیں تو:

آدمخور

صحیح کیا ہوا؟

س2:

باؤلنگ دو طرح سے لکھا جاسکتا ہے:

ایک 'و' پر حمزہ ڈال کر (یونی کوڈ 0654) اور ایک یونیکوڈ کا 0624 استعمال کر کے۔ کونسا درست ہے: باؤلنگ یا باؤلنگ ؟
 

الف عین

لائبریرین
میں تو یہی کہتا رہا ہوں کہ ہم کو ہر امکان کو شامل کرنا ہوگا۔ اکثر ہر صورت صحیح ہوتی ہے، غلط اسے بھی نہیں کہہ سکتے۔ چاہے آپ ایک کو ترجیح دیں اور سٹینڈرڈائز کریں لیکن ہر شخص کو مجبور نہیں کر سکتے کہ آدمخور مت لکھو ورنہ ہم تم کو کھا جائیں گے!!
یہ میں ضرور سوچتا ہوں کہ اوپر ہمزہ کا استعمال عربی کا طریقہ ہے جو اردو میں رائج نہیں، اور جب الف اور واو اور چھوٹی ہے پر ہمزہ کے علیٰحدہ سے کیریکٹرس حاضر ہیں تو ان کو ترجیح دی جائے۔
 
اردو تلاش کے لیے

اعجاز صاحب آپ کی گزارشات بہت صائب ہی۔ ایک بات کہوں گا کہ ایک معیار پر متفق ہونا اردو تلاش کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ مثلاً اوپر کی ہی مثالیں لیجیے، میرے خیال میں لوگوں کے لیے اس طرح کے متن پر تلاش جاری کرنا مشکل ہوجائے گا۔ آپ اس پر بھی رائے دیں۔
 

آصف

محفلین
شارق پہلے آپ کے سوالات کے جوابات:

آدم خور اور آدمخور دونوں درست ہیں۔ یہاں مرکبات کے سلسلے میں ایک لطیف نکتہ ہے۔ اگر آدم اور خور علیحدہ لکھے ہوں گے تو وہ خود ہی سے علیحدہ علیحدہ الفاظ ہیں اور سپیل چیکر کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ البتہ جب وہ اکٹھے لکھے ہوں گے تو ہمیں اس کو بتانا ہوگا کہ یہ ایک لفظ ہے۔ اسلئے میں نے کہا کہ مرکبات کو اکٹھا لکھیں۔ یہ صرف لغت کیلئے ہے۔ ورنہ مروجہ اردو میں تو دونوں ٹھیک ہیں اور اس پر کسی کو اعتراض نہیں۔

دوسرے سوال میں جو اعجاز صاحب نے فرمایا ہے میں اُس کے حق میں ہوں۔ میرے خیال میں ہمیں اردو میں دیے گئے ؤ، ۂ وغیرہ ہی استعمال کرنے چاہئیں۔
 
آصف نے کہا:
شکریہ مہوش۔ آج انشاءاللہ گھر جاکر یہ کام کروں گا۔
دوسرا اگر کچھ لوگ لغت اور تھیسارس ٹیم میں شامل ہونا چاہیں تو یہاں اپنا نام درج کردیں۔ محب اور دوست، کیا میں آپ کے نام شامل کردوں؟
شکریہ۔

جی آصف آپ میرا نام شامل کردیں۔
 
آصف نے کہا:
یہاں پر میں اردو الفاظ کی 10 عدد فائلیں دے رہا ہوں۔ آپ سے گزارش ہے کہ اوپر دی گئی ہدایات کی روشنی میں ان کی جلد از جلد تصحیح میں ہماری مدد فرمائیں۔

نوٹ: اگر کوئی صاحب کسی ایک فائل کی پروُف کی ذمہ داری لیتے /لیتی ہیں، تو براہِ مہربانی اس دھاگے میں نشاندھی کردیں تاکہ کوئی دوسرے صاحب اسی فائل پر کام نہ کریں۔

آصف فائلز کہاں پر میسر ہیں۔
 

زیک

مسافر
محب: امید ہے اب آپ کو فائلیں نظر آ رہی ہوں گی۔ اس فورم کی پرمشنز میں کچھ گڑبڑ تھی۔
 

دوست

محفلین
میں‌ہر کام میں‌ دیر کردیتا ہوں ۔اصل میں‌اس دن انٹرنیٹ ڈسکنٹ ہو گیا تھا اس لیے جواب نہیں‌دے سکا آپ مجھے بخوشی اس پراجیکٹ میں‌ شامل فرما سکتے ہیں‌۔
اور یہ کیسے پتا چلے گا کونسی فائل کس کے پاس ہے۔کسی نے بتایا تو ہے نہیں۔ براہ مہربانی مجھے بھی ایک فائل عنایت کر دیجیے خود سے جرات نہیں‌فرما رہا کہ بعد میں‌ ایک جیسا کام دو لوگ کر لیں‌اور محنت ناکارہ جائے۔
 

آصف

محفلین
بہت شکریہ محب اور دوست۔ دراصل میرا بہت زیادہ وقت لغت کی ڈیٹابیس کی تشکیل اور اس کا پی ایچ پی کوڈ لکھنے میں لگ رہا ہے ورنہ میں خود بھی کچھ فائلیں کر چکا ہوتا۔

دوست اگر شروع میں آپ urduwords-3.zip لے لیں اور محب آپ رurduwords-4.zip تو کیسا ہے؟ آپ لوگ ذرا ان کو دیکھیں۔ اگر کوئی سوال ہو تو میں ہمیشہ حاضر ہوں۔ انشاءاللہ جب تک کچھ فائلیں ہو جائیں گی، اس وقت تک میں بھی کچھ سافٹوئیر بنا چکا ہوں گا اور پھر ہم تجرباتی پوزیشن میں آجائینگے۔ انشاءاللہ اس لغت کا وجود میں آنا ہم سب کیلئے بہت خوشی اور سعادت کی بات ہوگی۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی فائل کا کباڑہ میں‌نے کر دیا ہے۔مجھے خود سمجھ نہیں‌آئی کہ اس کا کیا کیا ہے میں نے۔کئی الفاظ‌تو سرے سے اڑا دیے ہیں‌ ناں‌کیونکہ سمجھ نہیں‌آتے تھے میرا مطلب املاء کی غلطیوں‌سے ہے۔
کرتا کرتے کرتی اور جب “کرتے تھے“ آیا تو میں‌نے سارا اڑا دیا ٹھیک کیا نا؟
اس کے علاوہ اپنی طرف سے بھی کچھ الفاظ اس میں‌ داخل کیے جو میرے خیال میں‌ ہونے چاہییں‌تھے۔
بہرحال اسے دیکھیے اور سر دھنیے اگر یہ ٹھیک نکلی تو اگلی فائل دیکھوں‌گا۔
http://www.badongo.com/file/284374
یہاں‌فائل موجود ہے۔
 

آصف

محفلین
دوست بہت شکریہ۔ میں نے فائل اتارنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔ کیا مجھے اُس سائٹ کا ممبر بننا ہوگا؟
 

دوست

محفلین
زکریا بھائی کو تو کوئی مسئلہ نہیں‌ہوا تھا۔فائل اتارتے ہوئے۔
ممبر بن کر دیکھ لیجیے۔
ورنہ میں‌ یہیں‌اپلوڈ کردیتا ہوں۔
 
Top