اردو صوتی کلیدی تختہ

گزشتہ دنوں میں مجھے “چا“ چڑھا ہوا تھا کہ آپنے کمپوٹر کو اردو دان کرو کہ یہ انپیچ اکثر ڈرامے کرتا رہتا ہے تو صاحبو میرے ساتھ خود ڈرامہ ہوگیا۔ گوگل سے ڈھونڈ کر ایک سائیٹ سے اسے نیچے اتارا (ڈاؤن لوڈ) اور پھر اپنے کمپوٹر میں نصب کرنے کی کوشش کی مگر کیا ہے کہ یہ نصب ہو ہی نہیں رہا ہے- سوچا کہ کچھ سائینس لڑانی چاہیے کہ کموٹر کو دوبار سٹارٹ کرکے اسے محفوظ انداز(سیف موڈ) میں لایا اور تختہ کو نصب کرنے کی پہلی ہی کوشش کامیاب ہوگئی اور ہم خوشی سے اچھلتے پھرے۔

مگر یہ خوشی کچھ دیر پا ثابت نہ ہوئی جب میں نے دیکھا کہ اسکا نام تو فونیٹک ہے مگر کام سارے غیرفونیٹک ہیں کوئی بیڑا کہاں کام کر رہا ہے تو کوئی کہاں سارا مزہ کرکرہ ہوکر رہ گیا۔ پھر خیال آیا کہ چلو اردو محفل میں اسکا تجربہ کرتے ہیں تو صاحبو ایک ہی پوسٹ اتنا وقت لے گئی کہ میں“ تپ “ گیا اور مغز ایسا پھرا کہ اسکے بعد فوراُ ہی جاکر میں نے اسکو ان انسٹال کردیا کیونکہ اسکی موجودگی میں محفل کا تختہ جو اب اچھا بھلا کام کررہا ہے جواب دے چکا تھا۔ اگر کمپوٹر کی زبان اٹالین کرتا ہوں تو صرف رومن لکھتا ہوں اور اگر اردو کرتا ہوں تو کچھ اورلکھتاہے

پھر فونٹ بھی کوئی مزے کے نہیں ملے جس طرح ہم لوگ انپیچ میں استعمال کرتے ہیں۔

اگر کوئی صاحب اس سلسلہ میں میری راہنمائی کرسکیں تو میں دل کی اتھا گہرائیوں سے مشکور ہونگا
 

شعیب صفدر

محفلین
آسان انداز کا قائدہ

شارق مستقیم نے کہا:
اپنے کمپیوٹر کو 'اردویانے' کے لئے آسان انداز کا قائدہ اس ربط پر ہے۔ دیکھیں شائد اس سے آپ کو فائدہ ہوسکے۔

http://www.boriat.com/hlp
بھائی کیا بات ہے۔۔۔۔ اوپر میں نے آپ کی سائیٹ کا لنک دے دیا تھا کیا کوئی بے اعتباری ہے؟؟؟؟؟
 
لنک کا شکریہ۔ میں ایک بار پھر کوشش کروں گا مگر سچی بتاوں تو اب ڈر لگتا ہے پہلے بھی کمپوٹر کو فارمٹ کرنےسے بہت سے اہم کاغذات ضائع ہوگئے ہیں۔ :evil:
 

شعیب صفدر

محفلین
افتخار راجہ نے کہا:
لنک کا شکریہ۔ میں ایک بار پھر کوشش کروں گا مگر سچی بتاوں تو اب ڈر لگتا ہے پہلے بھی کمپوٹر کو فارمٹ کرنےسے بہت سے اہم کاغذات ضائع ہوگئے ہیں۔ :evil:
ارے اس میں کمپیوٹر کو فارمیٹ کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی؟؟؟؟؟؟؟ :cry:
 
ضرورت

ضرورت یہ پیش آئی جناب کہ میرا سارا کمپوٹر منجمد ہوجاتا تھا۔ اور یہ زبانوں والے بکھیڑیے دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں
اسکے دماغ میں پہلے ہی انگریزی اور اطالوی موجود تھیں اور اوپر سے میں اردو کو گھسیڑا تو اسکا دماغ گھوم گیا تھا۔ چھوٹے چھوٹے معاملات پر بھی گھنٹوں سوچتا اور آخیر میں اسے ری سٹارٹ کرنا پڑتا تھا۔ :arrow:
 

دوست

محفلین
راجہ صاحب آپ کا کمپیوٹر فلسفی ہوتا جا رہا ہے کہیں شاعر تو نہیں ہو گیا کہ نزول کے عالم میں اس کا یہ حال ہو جاتا ہو
 

الف عین

لائبریرین
انٹر نیٹ پر متحرک لوگوں کی عام پرابلم جاسوسوں کی ہوتی ہے، یہ آپ نے چیک کیا ہے؟ جاسوس سے میری مراد سپائی ویر ہیں۔
 
ضرورت

افتخار راجہ نے کہا:
ضرورت یہ پیش آئی جناب کہ میرا سارا کمپوٹر منجمد ہوجاتا تھا۔ اور یہ زبانوں والے بکھیڑیے دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں
اسکے دماغ میں پہلے ہی انگریزی اور اطالوی موجود تھیں اور اوپر سے میں اردو کو گھسیڑا تو اسکا دماغ گھوم گیا تھا۔ چھوٹے چھوٹے معاملات پر بھی گھنٹوں سوچتا اور آخیر میں اسے ری سٹارٹ کرنا پڑتا تھا۔ :arrow:

آپ کی پوسٹ پڑھ کر بہت ہنسی آئی۔ آپ نے ایک خالص تکنیکی مسئلہ کو بڑی خوبصورتی سے ادبی پوشاک پہنائی ہے۔ بہت ہی خوب۔
 
پسندیدگی

شارق بھائی پوسٹ کو پسندکرنے کا بہت شکریہ، آج کل حوصلہ افزائی کا ایک کلمہ پاؤ بھر دیسی گھی کے برابر ہے، اور یہ تو آپکو معلوم ہی ہے کہ دیسی گھی بھی عنقا وہ چکا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو خاصہ زیادہ دیسی گھی اکٹھا کر لیتے ہوں گے آپ۔ لیکن دھیان رکھئیے گا اس میں کولیسٹرول خاصہ زیادہ ہوتا ہے۔
 
Top