تعارف اردو رسم الخط اور اردو زبان سے دلچسپی رکھنے والا ایک اور آ گیاہے۔

آپ کی دلچسپی کی نوعیت کیا ہے؟
میری طرح دیکھنا اور ڈاؤنلوڈ کرنا، یا خود بھی کوئی تکنیکی کام کر رہے ہیں اردو رسم الخط کے حوالے سے؟
 

ابو ہاشم

محفلین
تمام محترم حضرات محمد فرقان صاحب، زیک صاحب، وصی اللہ صاحب، محمد تابش صدیقی صاحب، محمد فہد صاحب، عدنان عمر صاحب، عبدالقیوم چوہدری صاحب، نایاب صاحبہ، یوسف سلطان صاحب، عباداللہ صاحب، عارف کریم صاحب، محمد خلیل الرحمٰن صاحب، سید عاطف علی صاحب، آصف اثر صاحب، محمد وارث صاحب، مہدی نقوی حجاز صاحب، محمد خرم یاسین صاحب، اکمل زیدی صاحب، مظہر آفتاب صاحب، محمد تابش صدیقی صاحب، تجمل حسین صاحب، محمد احمد صاحب کا شکریہ
صاحب،
 

ابو ہاشم

محفلین
آپ کی دلچسپی کی نوعیت کیا ہے؟
میری طرح دیکھنا اور ڈاؤنلوڈ کرنا، یا خود بھی کوئی تکنیکی کام کر رہے ہیں اردو رسم الخط کے حوالے سے؟
میں نے اردو رسم الخط کو بہتر بنانے پر کچھ کام کیا ہے۔ ان شاء اللہ آگے چل کر پیش کروں گا۔
 
تمام اہلِ محفل کو سلام۔
اردو رسم الخط اور اردو زبان سے دلچسپی ہے۔ امید ہے میں یہاں اپنے خیالات پیش کر سکوں گا۔
وعلیکم السلام
خوش آمدید جناب
اردو محفل میں خوش آمدید اپنا تعارف تھوڑا تفصیلی انداز میں پیش کریں محترم
 

گلزار خان

محفلین
ابو ہاشم خوش آمدید
کچھ اپنے بارے میں بتائے ذیعہ معاش کیا ہے؟
تعلیم کتنی ہے؟
کہاں رہائش پذیر ہے؟
 

ابو ہاشم

محفلین
تعارف پر داغ دہلوی یاد آئے
کوئی نام و پتا پوچھے تو اے قاصد بتا دینا
تخلص داغ ہے اور عاشقوں کے دل میں رہتے ہیں

بہر حال
وادئ سون ضلع خوشاب سے تعلق ہے۔ میٹرک اپنے گاؤں سے، ایف۔ایس۔سی، بی۔ایس۔سی سرگودھا سے اور ایم۔ایس۔سی فزکس میں پنجاب یونیورسٹی لاہور (نیو کیمپس) سے کی۔
اس کے بعد سرکاری ملازمت حاصل ہو گئی۔

بی۔ایس۔سی کے دوران اردو رسم الخط سے دلچسپی پیدا ہوئی اور اسے بہتر کرنے کا طریقہ سوچنے لگا اور اس بارے میں مضامین اور کتابیں پڑھیں۔ پھر اس پر اپنی کتاب لکھنی شروع کی جو اب تکمیلی مرحلے میں ہے۔
پچھلے کچھ عرصے سے اردو قواعد میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ اور اسے ایک نئے انداز میں پیش کرنے کا خیال آیا ہے۔ لیکن ہنوز دلی دور است۔​
 
Top