ادبی چور پکڑئیے !

یونیکوڈ متعارف ہونے سے پہلے اردو ویب سائیٹیں تصویری (gif) مواد پر مشتمل ہوتی تھیں اور اب بھی اردو ویب سائیٹوں کی اکثریت اردو مواد کو تصاویر کی صورت میں پیش کرتی ہے ۔ یونیکوڈ متعارف ہونے کے بعد جوں جوں اس کی افادیت واضح ہوتی جا رہی ہے ، توں توں یونیکوڈ میں اردو مواد بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔

تصویری اردو کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ اردو عبارت کے پسِ منظر میں اپنی سائیٹ کا ایڈریس یا کاپی رائیٹ کی معلومات فراہم کر سکتے ہیں ، یوں اگر کوئی آپ کے مواد کو چوری کرتا ہے تو آپ کو بھی کریڈٹ ملتا ہے ۔ لیکن چونکہ یونیکوڈ میں عبارتی (Text) شکل میں تحریریں شائع کی جاتی ہیں اس لیے اسے آسانی سے چوری کیا جاسکتا ہے ۔ آپ کی “خون پسینے” کی محنت آرام سے دوسری ویب سائیٹوں پر استعمال ہوتی رہتی ہے اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ کون کون آپ کی تحریروں کو اپنے نام سے شائع کر رہا ہے ۔

اپنے مواد کی چوری کے بارے میں کوئی قدم اٹھانے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ کون کون آپ کی تحریریں چوری کر رہا ہے ۔ چور کو پکڑنے کے لیے ایک ویب سائیٹ CopyScape مفت خدمت فراہم کر رہی ہے ۔ اس ویب سائیٹ کے صفحہِ اول پر جاکر دیے گئے خانے میں اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ کا ایڈریس لکھیے ۔ ان کا خود کار نظام انٹرنیٹ کی چھان بین کر کے آپ کو بتا دے گا کہ آپ کی تحریریں چوری ہو رہی ہیں یا نہیں ۔ ایک مخصوص رقم ادا کر کے آپ مزید خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
یونس صاحب کہ کیا ہے بھئی، آپ کی تحریریں نقل شدہ کیوں ثابت ہوئی جا رہی ہیں؟
 
یہ مفید ٹپ ہمیں " شمو " صاحبہ نے میل کی ہے۔ جسے ہم نے شئر کیا ہے۔
دوسری اہم بات "اس فورم" پر رہتے ہوئے۔ (لازمی ہو گئ ہے کہنا ورنہ مقصد تذلیل نہیں ہے ۔ خدارا مجھے سمجھنے کی کوشش کیجئے گا ) ۔ ۔ ہمیں میل ضرور کریں ۔ مگر مشرقی اقدار کا پاس ضرور رکھیں۔ ۔ ہم 35 سال اور 8 ماہ کے ہیں۔ ۔ کنوارے ضرور ہیں مگر ۔ ۔ ۔ سو سمجدار کے اشارہ کافی ہے۔ ۔ پلیز ہماری عمر کا نہیں تو ہماری ریاضت کا خیال کریں ۔ شکریہ۔
 

حسن علوی

محفلین
ارے یونس بھائی آپ ہمارے لیئے اتنے ہی محترم ہیں جتنا اس محفل کا کوئی اور معزز رکن، خدارا دل پر مت لیجیئے ہم تو آپکو صرف یہاں کچھ قوانین سے آگاہ کرنے کی کوشش کر رھے ہیں۔ امید ھے آپ غور فرمائیں گے۔ شکریہ
 
میں نے یہ پیغام عزیزہ شمو صاحبہ کے لئے تحریر کیا ہے ۔ ۔ کل سے اب تک 11 میلز آ چکی ہیں ۔ شمشاد بھائ آپ کی سمجھ میں کچھ تو آنا چاہئے۔
ہماری اماں نے "پڑھا لکھا جاہل " کا لقب ہمیں دیا ہے۔ ۔ اور یہ ایوارڈ ہم آپ سے شئر نہیں کر سکتے !
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ، اماں تو پھر اماں ہی ہوتی ہیں، اور وہ اپنی اولاد کو سب سے زیادہ اچھی جانتی ہوتی ہیں، آپ کا کیا خیال ہے؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا

ابھی تو یونس صاحب کے مزید جوہر بھی کھلیں گے -
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں نہیں، آخر کو پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔

کہیں اسی سلسلے میں تو نہیں کر رہے؟
یونس صاحب دل پر مت لیجیئے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
توبہ توبہ کوئی حد ہوتی ہے سینہ زوری کی، وہ تو خیر ہوئی کہ سلسلۂ 'یوسفیہ' کے مریدین موجود ہیں جگہ جگہ وگرنہ لوگ تو انکے کام پر بھی ہاتھ صاف کرنے کو مشتاق ہیں ;)
 

محسن حجازی

محفلین
حضور جو کچھ پیسٹ کیجیے اس مظلوم کا نام بھی ساتھ دھردیجے واسطے برکت کے۔ تحریر تو آپ ہی کی شمار ہوگی۔ مغرب کی ترقی کچھ انہیں اصولوں کی بدولت ہے۔ipa کے نام سے ذرا انٹرنیٹ پر تلاش کیجیے دیکھئے تو کہ کیا کہتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی میں نے ipa تلاش کیا تو جواب آیا : "ان پڑھ آیا" تو میں تو جلدی سے واپس بھاگ آیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں مخفف اور ان کے پورے الفاظ میں تلاش کرتا رہا، تو ipa مخفف سے پورا لفظ "ان پڑھ آیا" ہی آیا تھا، ویسے کہاں تلاش کرنا تھا؟ ربط ہی دے دیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
شمشاد بھائی یہ ہے Intellectual Property Rights
اور محترم بھائی جان ربط رہا یہ:
http://en.wikipedia.org/wiki/Intellectual_property
اصل میں مجھے غلط فہمی ہوئی کہ گوگل پر آسانی سے مل جائے گا اس وجہ سے فقط مخفف کا حوالہ دیا۔ تاہم اس مخفف کے یقینی طور پر اور بھی کئی مطالب ہوں گے جیسے کہ عموما ہوتا ہے۔
 
Top